کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

کرناٹک اور راجستھان نے ملک میں پہلی بار اہم اور گہری معدنیات کی تلاش کے لائسنس کی شروعات کی ہے

Posted On: 07 MAR 2024 10:38PM by PIB Delhi

کرناٹک اور راجستھان نے 06 مارچ 2024 کو اہم اور گہرائی تک موجود  معدنیات کے لیے ایکسپلوریشن لائسنس (ای ایل) کی نیلامی شروع کی  ہے۔ ملک میں پہلی بار ایکسپلوریشن لائسنس بلاکوں کی نیلامی کی جا رہی ہے۔ کرناٹک نے سونا، تانبا اور لیتھیم کے ایک بلاک کی نیلامی شروع کی اور راجستھان نے نایاب زمینی عنصر، نایاب دھات اور پوٹاش معدنیات کے تین بلاکس کی نیلامی شروع کی۔

کان اور معدنیات (ترقی اور ضابطہ)ایکٹ، 1957 کو ایم ایم ڈی آر ترمیمی ایکٹ، 2023 کے ذریعے 17 اگست 2023 سے ترمیم کیا گیا تھا ، دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ 29 اہم اور گہرے معدنیات کے لیے ایکسپلوریشن لائسنس کی نئی معدنی رعایت شروع کرنے کے لیے ملک میں اہم اور گہرائی میں موجود معدنیات کی تلاش اورکام شامل ہے۔

سطحی یا تھوک معدنیات کے مقابلے میں کوبالٹ، لیتھیم، نکیل، سونا، چاندی، تانبا جیسے اہم اور گہرے معدنیات کا پتہ لگانا اور کان کنی کرنا شامل ہے۔ نیلامی کے ذریعے ملنے دیا گیا ایکسپلوریشن لائسنس ،لائسنس دہندہ کو ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے نئے داخل کردہ ساتویں شیڈول میں ذکر کردہ اہم اور گہرے معدنیات کے لیے جاسوسی اور امکانی کارروائیاں کرنے کی اجازت دے گا۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت نے 21 جنوری 2024 کو ضابطہ میں ضروری ترمیم کو نوٹیفائی کیا ہے۔

ایکسپلوریشن لائسنس کا مقصد ایک قابل عمل طریقہ کار بنانا ہے جس میں جونیئر کان کنی کمپنیاں ایکسپلوریشن ڈیٹا کے حصول، پروسیسنگ اور تشریح میں دنیا بھر سے ماہرین کو اکٹھا کرنا ہے، اور مہارت کو اپنانے کے ذریعے گہرے معدنی ذخائر کی تلاش میں خطرہ مول لینے کی صلاحیت  اور جدید ٹیکنالوجی کافائدہ اٹھائیں گے۔

بائیس  جنوری 2024 کو بھوپال میں منعقدہ کان کنی کے وزراء کی دوسری کانفرنس کے دوران، کانوں، کوئلہ اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آندھرا پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، جھارکھنڈ، کرناٹک ،مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڈیشہ، راجستھان، تلنگانہ، اتر پردیش اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر اور لداخ کی ریاستوں کو ایکسپلوریشن لائسنس کے 20 بلاکس حوالے کیے۔ یہ بلاکس ٹن، ٹنگسٹن، نایاب زمینی عنصر، وینیڈیم، ہیرا، تانبا، زنک، لیتھیم، پی جی ای، پوٹاش اور زِرکونیم  جیسے معدنیات کے ہیں۔

ایکسپلوریشن لائسنسوں کی نیلامی کے لیے این آئی ٹی کے آغاز کو تیز کرنے کے لیے، ریاستی حکومت نے نیلامی کے لیے بلاکس کی تیاری کے لیے انتھک محنت کی اور مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کو مزید مدد فراہم کرنے کے لیے نیلامی کے لیے ضروری پیشگی منظوری فراہم کی، مرکزی حکومت نے ماڈل ٹینڈر کو سرکولیشن کیا۔ ریاستوں کے لیے ان EL بلاکس کو نیلامی کے لیے مطلع کرنا ممکن بنانے کے لیے۔ کرناٹک اور راجستھان ایکسپلوریشن لائسنس کی نیلامی کے لیے  این آئی ٹی کے لانچ میں تیزی لانے کی خاطر ریاستی حکومتوں نے نیلامی کے لیے بلاک تیار کرنے کی خاطر بے پناہ کوششیں کیں اور مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں کو آگے مدد فراہم کرنے کے لیے نیلامی کی ضروری  ماقبل منظوری   فراہم کی، مرکزی حکومت نے ماڈل ٹینڈر ڈاکومنٹ کو سرکولیٹ کیا جس سے ریاستوں کے لیے ان ای ایل بلاکوں کو نیلامی کے لیے نوٹیفائی کرنا ممکن ہوسکے۔

کرناٹک اور راجستھان کی ریاستی حکومت  ایکسپلوریشن لائسنس کی نیلامی کو نوٹیفائی کرنے والی پہلی ریاست ہیں، اس کے علاوہ آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کے ذریعے اگلے کچھ دنوں میں ایکسپلوریشن لائسنس کے لیے  این آئی ٹی  لانچ کرنے کی امید ہے۔

ایکسپلوریشن لائسنس کا امیدوار  بلاکوں کاپتہ لگائے گا اور ان شعبوں کی پہچان کرے گا جنہیں کانکنی کے پٹے  کے لیے نیلام کیا جا سکتا ہے۔ ایکسپلوریشن لائسنس کے امیدوار کے ذریعے تلاش کیے گئے بلاکوں کو کانکنی کے پٹے کے لیے براہ راست نیلام کیا جا سکتا ہے، جس سے ریاستی حکومتوں کو بہتر آمدنی حاصل ہو گی۔

ایکسپلوریشن لائسنس کی نیلامی میں ترجیحی بولی دہندہ کا انتخاب ریورس بِڈنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔ بولی دہندگان اپنے ذریعے تلاش کیے گئے بلاکوں کے کانکنی کے پٹہ (ایم ایل) امیدوار کے ذریعے قابل ادائیگی نیلامی پریمیم میں اپنا حصہ حوالے کریں گے۔ سب سے کم فیصد کی بولی دہندگان ایکسپلوریشن لائسنس کے لیے پسندیدہ بولی دہندہ ہوگا۔

بلاکس، ڈیڈ لائن وغیرہ کی تفصیلات ایم ایس ٹی سی ای-آکشن پلیٹ فارم https://www.mstcecommerce.com/auctionhome/mlcln/   پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع  ح ۔ع ن

(U: 6234)



(Release ID: 2015490) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi