زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج  زراعت سے متعلق مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کیا


کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی نئی جہت: جناب منڈا

مرکزی حکومت ملک بھر میں کسانوں کو خودکفیل بنانے کے لیے اختراعات کا استعمال کر رہی ہے : جناب منڈا

Posted On: 08 MAR 2024 6:20PM by PIB Delhi

ملک کے کسانوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے معلومات، خدمات اور سہولیات سے آراستہ کرکے انہیں بااختیار بنانے کے مقصد کے ساتھ، زراعت اور کسانوں کی بہبود اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا نے آج  دہلی میں کرشی بھون میں قائم زراعت سے متعلق مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کیا۔  اس موقع پر جناب منڈا نے کہا کہ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کی اختراع ہے تاکہ ملک بھر میں کسانوں کو خود کفیل بنایا جا سکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z2RB.jpg

 

مرکزی وزیرجناب منڈا نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے بنیادی منتر – کم سے کم حکومت-زیادہ سے زیادہ گورنینس کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ عام آدمی کی زندگی غیر ضروری طور پر متاثر نہ ہو اور وہ اپنا کام پوری لگن اور تندہی، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ طور پر انجام دیں اور خود کو خود کفیل، قابل اور بااختیار بنا کر قوم کو بااختیار بنائیں۔ اسی مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے، وزارت زراعت نے آج عام کسانوں کے فائدے کے لیے اس نئی ڈیجیٹل جہت کو شامل کیا ہے۔ جناب منڈا نے کہا کہ آج ٹکنالوجی ہر ایک کی زندگی کا لازمی حصہ بن چکی ہے اورحکومت کی ایک شراکت دار کے طور پراپنی ذمہ داری ہے، جبکہ ٹیکنالوجی اسے مزید بااختیار بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ارادہ ہے کہ لوگوں کی مزید مدد کی جائے تاکہ ہر کوئی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔ جناب منڈا نے کہا کہ مکمل شفافیت، عزم اور مقصد کے ساتھ حکومت چاہتی ہے کہ گاؤں میں رہنے والا ایک عام کسان بھی ٹیکنالوجی کے ذریعے خود کو خودکفیل بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہمیشہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہم کس طرح کسانوں کو بہتر معلومات، خدمات اور سہولیات فراہم کر سکتے ہیں، ہم کس طرح شراکت دار کے طور پر کام کر کے ان کی پیداواری صلاحیت اور استعدادکار کو بڑھا سکتے ہیں۔ ہم کسی بھی شعبے میں کتنے ہی ماہر کیوں نہ ہوں، زراعت ایک خاص اہم کام ہے کیونکہ انسان خوراک کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے زرعی شعبے کوکافی اہمیت دی ہے اور کسانوں کو انّ داتا کہا ہے کیونکہ ان کے ذریعہ ہی ملک میں اناج کا ذخیرہ  فراہم ہوتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OG7G.jpg

 

جناب منڈا نے کہا کہ نئی پہل کا مقصد کسانوں کو کاشتکاری کی حقیقت کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے اور یہ بھی جاننا ہے کہ ہمارے زرعی شعبے کو کن حقیقی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت ڈیٹا کی دستیابی اور اس کے تجزیے سے ان کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔اس سے ان کے استعداد کار میں اضافہ ہوگا اور فصلیں اچھی ہوں گی، جس سے بالآخر ملک میں زرعی شعبے کو فائدہ ہوگا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ کسان بھی سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ یہ ڈیجیٹل اختراع 21ویں صدی میں ہندوستان کواجاگرکرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعتماد انسانی زندگی میں ایک مضبوط بنیاد ہے اور حکومت کی ان کوششوں سے کسانوں میں اعتماد اور محفوظ ماحول قائم ہوگا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032T4Z.jpg

 

جناب منڈا نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے سال 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا عزم کیا ہے، لیکن ایسا ہندوستان نہ صرف دیکھا جانا چاہئے بلکہ اس کا تجربہ بھی ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو نہ صرف ترقی یافتہ ملک بننا چاہئے بلکہ ایک خوشحال ہندوستان بھی بنایا جانا چاہئے اور خود کفالت کے ذریعہ ‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ کے نظریہ کو عملی جامہ پہنانا چاہئے۔ تبھی ہر شخص فخر اور عزت محسوس کرے گا اور ہماری ثقافت اپنے آپ میں جھلکنے لگے گی۔ جناب منڈا نے کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں رہنے والے شہری ہندوستان کی مٹی کے ہر حصے سے جڑے ہوئے ہیں اور ہمارے کسان کاشتکاری کے ذریعہ ملک کی ترقی میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایگری اسٹیک ڈیجیٹل زراعت میں ایک اہم اقدام ہے۔ اس کے تحت فصلوں کا ایک ڈیجیٹل سروے شروع کیا گیا ہے، جس میں کسانوں کی فصلوں کی صحیح تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔

یوم خواتین کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی وزیر جناب منڈا نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایل پی جی پر سبسڈی دے کر خواتین کو ایک خاص تحفہ دیا ہے، جبکہ یوم جمہوریہ کے موقع پر اس سال کو خواتین کی طاقت کا سال قرار دیتے ہوئے  ملک کی خواتین کی طاقت کودنیا کے سامنے  پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہندوستان حقیقی معنوں میں خواتین کا احترام کرتا ہے۔ جناب منڈا نے کہا کہ زرعی شعبے میں ہونے والی اختراعات بھی حقیقی معنوں میں خواتین کی طاقت کے لیے مخصوص ہو سکتی ہیں۔

پروگرام کے آغاز میں زراعت کے مرکزی سکریٹری جناب منوج آہوجا نے بھی اپنے خیالات پیش کئے۔ وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب پرمود مہرادا نے نئی پہل کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔

کمانڈ سنٹر میں کثیر مقصدی سینٹر، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کی طرف سے زراعت کے شعبے میں کی جانے والی تمام ڈیجیٹل اختراعات کو ایک ہی جگہ پر ایک بڑی اسکرین پر دیکھنا ممکن ہو گا۔ مٹی کے سروے سے حاصل کردہ پلاٹ لیول ڈیٹا، ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے فصل کے سروے سے حاصل کردہ معلومات، محکمہ موسمیات کی طرف سے دی گئی معلومات، ڈیجیٹل کراپ سروے سے حاصل کردہ ڈیٹا، زرعی نقشے پر دستیاب معلومات، پیداوار (اپج) پورٹل پر دستیاب معلومات کو دیکھ کر زرعی اعدادوشمار کو ایک جگہ پر تجزیہ کرنا اور ان کی بنیاد پر درست فیصلے کرنا ممکن ہوسکے گا جو بہت مفید ہوگا۔

 

**********

ش ح۔ م ع۔ف ر

 (U: 6228)

 


(Release ID: 2015479) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi , Telugu