عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی پی ای این جی آراے ایم ایس  سے متعلق مرکزی وزارتوں/محکموں کی کارکردگی کے بارے میں 21ویں رپورٹ جاری   کی گئی جوفروری 2024 کے لیے پنشن اورپنشنرزکے بہبودکے محکمے( ڈی  اوپی پی ڈبلیو )کے ذریعے جاری کی گئی


وِکست بھارت کے مقصد کو آگے بڑھانے  کے لئے ، 68 فیصد سے زیادہ پنشنرز کی شکایات کو ایک ماہ کے اندر سی پی ای این جی آراے ایم ایس پورٹل پر حل کیا گیا

سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمہ، پی سی ڈی اے، پنشن، الہ آباد، اور محکمہ مالیاتی خدمات (بینکنگ ڈویژن) نے فروری 2024 میں پنشنرز کی شکایات کے ازالے میں پہلامقام حاصل کیا

پنشنرز کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانا: فروری 2023 کے مقابلے فروری 2024 میں پنشنرز کی شکایاتوں کے آن لائن رجسٹریشن میں 63 فیصدکا اضافہ

Posted On: 12 MAR 2024 6:35PM by PIB Delhi

حکومت نے مرکزی حکومت کے پنشنرز کی شکایاتوں کو تیزی سے اور معیاری طورپردورکرنے کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے۔ وہ براہ راست سی پی ای این گرامس پورٹل (URL: www.pgportal.gov.in/pension/) پر یا ڈی اوپی پی ڈبلیو کے کال سینٹر ٹول فری نمبر-1800-11-1960 پر  بھی کال کرکے اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں۔

پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے (ڈی اوپی پی ڈبلیو) نے فروری 2024 کے لیے 21 ویں سنٹرلائزڈ پنشن شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی ای این گرامس) کی ماہانہ رپورٹ جاری کی، جو کامیابی کی داستانوں کے ساتھ پنشنرز کی شکایاتوں  اور ان کے حل کا تفصیلی تجزیہ فراہم کرتے ہیں۔

لگاتار 10ویں مہینے کے لئے ، فروری 2024 میں ازالے کی تعداد 5,000 سے زیادہ رہی ہے جس کی اب تک کی بلند ترین تعداد 9,399 ہے۔ فروری 2024 میں دفاعی پنشنرز کی تعداد جنوری 2024 میں 6,137 تھی۔ سابق فوجیوں کی بہبود کا محکمہ [3,476 شکایات] اور پی سی ڈی اے، پنشن الہ آباد [3,030 شکایات]، دونوں وزارت دفاع کی طرف سے ازالہ کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔

فروری 2024 کا مہینہ پنشنرز کی شکایاتوں کے فوری ازالے کا گواہ ہے۔ ایک ماہ کی مدت میں 68 فیصد سے زیادہ شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔ اب، پورٹل پر فائل کرنے کے 3 ماہ بعد ازالے کے لیے صرف 3فیصدمعاملات زیر التوا ہیں جبکہ جنوری 2024 کے مہینے میں یہ 5فیصد تھے جو ڈی اوپی پی ڈبلیو کے باقاعدہ فالو اپ کی افادیت کو ظاہر کرتی ہے۔ مزید برآں، اس ماہ پورٹل پر جنوری، 2024 کے مقابلے میں، ایک ماہ سے زائد عرصے سے زیر التوا معامات کی مدت میں 26 فیصد کی زبردست کمی دیکھی گئی ہے۔

ڈی اوپی پی ڈبلیو تیزی سے اورمعیاری سطح پرشکایتوں کو دورکرنے کو یقینی بنانے کے لئے   میٹنگوں ،ای- میلس اور ریمائنڈرز کے ذریعہ مسلسل دیگر وزارتوں/محکموں کے سا تھ تال میل قائم کرتاہے ۔ اس کے علاوہ، ماہانہ بین وزارتی جائزہ میٹنگز (آئی ایم آر ایمز)، سیکرٹری (پنشن) کی صدارت میں سی پی ای این جی آراے ایم ایس  نوڈل افسروں کے ساتھ منعقد ہوئی ہیں، جس نے طویل عرصے سے زیر التواء پیچیدہ پنشن شکایات کی تعداد میں تیزی سے کمی کی ہے۔ ڈی اوپی پی ڈبلیو پنشنرز کی شکایات کے معیاری ازالے کے لیے تئیں  پرعزم ہے۔ اس کے لیے، یہ ازالہ شدہ مقدمات کا جائزہ لیتا ہے اور اگر ضرورت ہو تو شکایات کا دوبارہ اندراج کرتا ہے، تاکہ قطعی اور حتمی حل کو یقینی بنایا جائے۔

پورٹل مرکزی حکومت کے پنشنرز کو ڈیجیٹل بااختیار بنانے کا ایک طریقہ کار ہے اور پچھلے ایک سال میں ڈیجیٹل انڈیا کے مشعل بردار کے طور پر ابھرا ہے، اسی وجہ سے فروری 2024 میں پورٹل پر 5,221 کے مقابلے میں 8,510 پنشنرز کی شکایات درج کی گئی ہیں۔ فروری، 2023، میں 63 فیصد کی نمو درج کر رہا ہے۔

مرکزی وزارتوں/محکموں کے لیے فروری 2024 کے لیے ڈی اوپی پی ڈبلیو کی ماہانہ سی پی ای این جی آراے ایم ایس  رپورٹ کی اہم جھلکیاں درج ذیل ہیں:

پنشن کیسز:

 

  • فروری، 2024 میں، سی پی ای این جی آراے ایم ایس  پورٹل پر 8,510 پنشن کیسز موصول ہوئے، 9,399 کیسز کا ازالہ کیا گیا اور 29 فروری 2024 تک 7,595 پنشن کیسز زیر التوا ہیں۔
  • جنوری 2024 کے آخر میں شکایات کا التوا 8,541 شکایات سے کم ہو کر فروری 2024 کے آخر میں 7,595 شکایات رہ گیا ہے۔

پنشن کی اپیلیں:

  • فروری 2024 میں 1,630 اپیلیں موصول ہوئیں اور 1,942 اپیلوں  کونمٹادیاگیا۔ فروری 2024 کے آخر تک پنشن کی 925 اپیلیں زیر التوا ہیں۔
  • اپیلوں کا التوا جنوری 2024 کے آخر میں 1,324 اپیلوں سے کم ہو کر فروری 2024 کے آخر میں 925 اپیلوں پر آ گیا ہے۔

*********

 (ش ح۔ ح ا۔ع آ)

U-6225


(Release ID: 2015472) Visitor Counter : 63
Read this release in: English , Hindi