وزارت اطلاعات ونشریات

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر، جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم پر "سوراج" کے پہلے سیزن کا آغاز کیا


"سوراج" ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے لاتعداد ہیروز اور ان کی بے مثال ہمت کی  داستان ہے: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

دوردرشن نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر  بساط بدلنے والا ایک نیا سیریل 'سردار' کا آغازکیا

اگر ہم ملک کا ایک عظیم مستقبل بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں نوجوان نسل میں اپنی شاندار اور مالا مال تاریخی وراثت کے بارے میں فخر پیدا کرنا ہوگا: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

Posted On: 12 MAR 2024 8:43PM by PIB Delhi

 اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج ممبئی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون  پرائمر  پر "سوراج" کے پہلے سیزن کا آغاز کیا۔

اس موقع پر  ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،  جناب ٹھاکر نے کہا کہ "آج ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے اور ہماری آزادی کے ان تمام گمنام عظیم ہیروز کو سچا خراج عقیدت ہے، جنہوں نے ملک کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔" انہوں نے بتایا کہ یہ سیریل وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی "آزادی کا امرت مہوتسو" قومی مہم سے تحریک لے کر شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیریل جو اگست 2022 کے مہینے میں شروع کیا گیا تھا، ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں بہادری کی وہ داستانیں ہیں، جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر نے کہا کہ"یہ وہ جنگیں ہیں، جو تاریخ کے اوراق میں کہیں کھو گئی ہیں"۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ  "سوراج" ان لاتعداد گمنام ہیروز اور ان کی بے مثال ہمت کی داستان ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AT-1AZOC.jpg

سیریز کی وضاحت کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ  75 اقساط پر مشتمل یہ سیریل ہمارے ملک کے کونے کونے سے آزادی کی جدوجہد کے گمنام ہیروز کا احاطہ کرتا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس سے ہمیں استعمار کے معنی، ماخذ اور نتائج کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ہندوستان کی تاریخ غیر ملکی حملہ آوروں اور حکمرانوں نے اپنے سیاسی، نظریاتی اور معاشی مفادات کے مطابق لکھی۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی سیریل میں تاریخی واقعات کو وسیع تناظر میں پیش کیا گیا ہے، تاکہ 'سوراج' کے تصور کو واضح کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قومی اور بین الاقوامی سامعین کو ملک کی روح اور استعماری حکمرانوں سے آزادی حاصل کرنے کے لیے ہماری 500 سالہ طویل انتھک جدوجہد کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

اپنی مالا مال تاریخ پر فخر کرنے کی اہمیت پر مزید بات کرتے ہوئے،  جناب ٹھاکر نے کہا کہ جو لوگ اپنی شاندار تاریخی وراثت پر فخر نہیں کرتے، وہ کبھی بھی ایک عظیم مستقبل نہیں بنا سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم ملک کا ایک عظیم مستقبل بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں نوجوان نسل میں اپنی عظیم تاریخ کے بارے میں فخر پیدا کرنا ہوگا۔ اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امرت کال کے اگلے 25 سالوں میں، وزیر اعظم نریندر مودی کی اہل قیادت میں، ہم 'وکست بھارت' کی سمت میں زیادہ رفتار سے آگے بڑھیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AT-2FKES.jpg

اس سیریز کو بنانے میں پرسار بھارتی کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر موصوف نے مختلف یادگار پروگراموں کے ذریعے وقتاً فوقتاً شہریوں کے جذبات اور احساس کو صحیح سمت میں متحرک کرنے اور ان کو فعال کرنے میں دوردرشن اور آکاشوانی کے کردار کی تعریف کی۔

وزیر موصوف نے اجتماع کو ایک نئے 52 ایپی سوڈ سیریل "سردار: دی گیم چینجر" کے بارے میں بتایا جسے دور درشن نے 10 مارچ 2024 کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں یوم پیدائش کی یاد میں شروع کیا ہے۔

اطلاعات  ونشریات کے مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت میڈیا اور تفریحی شعبے کو فروغ  دینے اور بین الاقوامی سطح پر زیادہ بلندیوں کو حاصل کرنے میں، مدد کرنے کے لیے ایک اہل بننے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ انہوں نے فلم صنعت  کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی، ہندوستان میں فلم کی شوٹنگ کے لیے "سنگل ونڈو کلیئرنس" جیسی اسکیموں اور دیگر متعدد مراعات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سبھی پر زور دیا کہ وہ ہندوستانی زبانوں میں اچھا مواد تخلیق کریں اور کہا کہ آج کی ہائپر مربوط دنیا میں، زبان عالمی سامعین کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی ہندوستانی سنیما نے، جغرافیے کو عبور کیا ہے اور اچھے مواد کی بنیاد پر عالمی ناظرین تک رسائی حاصل کی ہے۔ انہوں نے ایم اینڈ ای سیکٹر کے شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کو 'دنیا کے متن کا مرکز' بنائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AT-3D84E.jpg

اس موقع پر سامعین سے خطاب کرتے ہوئے، پرائم ویڈیو، انڈیا کے کنٹری ڈائریکٹر، جناب سوشانت سری رام نے کہا کہ "یہ کوشش ہندوستان کی منفرد ثقافت اور تاریخ کی نمائش اور جشن منانے اور ہندوستان کے تخلیقی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے، ہمارے عزم کے جوہر کو نمایاں کرتی ہے، جیسا کہ اس میں تصور کیا گیا ہے۔ ایمیزون انڈیا اور اطلاعات و نشریات  کی وزارت کے درمیان گزشتہ سال  اقرار نامے پر دستخط کئے تھے۔

"سوراج" کے پروڈیوسر ابھیمنیو سنگھ نے بتایا کہ اس سیریل میں 1498 میں واسکو ڈی گاما کی آمد سے لے کر 1947 میں آزادی کے حصول تک کے ہندوستان کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔ "جب واسکو ڈی گاما ہندوستان میں داخل ہوا، تو ہمارا ملک سب سے امیر ملک تھا۔ اس وقت عالمی جی ڈی پی میں ہندوستان کا حصہ تقریباً 24 فیصد تھا لیکن ایسٹ انڈیا کمپنی کے دور کے بعد ہندوستان کی جدوجہد شروع ہوئی، تاہم ہمارے آزادی پسندوں کی قربانیوں نے ہمیں آزادی دلائی۔

اس موقع پر منعقدہ ایک رنگا رنگ پروگرام میں ہندوستان کے  مالا مال فن ،  ثقافت اور مختلف قسم کے رقص کی نمائش کی گئی۔ موسیقی کی داستان پر ایک شاندار پرفارمنس نے ان لاکھوں عام ہندوستانیوں کے ناقابل تسخیر جذبے کی عکاسی کی، جنہوں نے گزشتہ پانچ صدیوں میں مادر وطن کی آزادی کے لیے جدوجہد کی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AT-4T8EO.jpg

سیریل 'سوراج'  کا ٹیلی کاسٹ 14 اگست 2022 کو ڈی ڈی نیشنل پر ہندی میں اور اس کے بعد نو علاقائی زبانوں  (تمل، تیلگو، کنڑ، ملیالم، مراٹھی، گجراتی، بنگالی، اوڈیا اور آسامی) میں دوردرشن کے علاقائی نیٹ ورکس پر شروع ہوا۔  "سوراج" پروگرام کونٹیلو پکچرز پروڈکشن ہاؤس کے سپرد کیا گیا تھا، جو پیشہ ورانہ تحقیق اور اعلیٰ معیار کے متن کے لیے مشہور ہے، جو او ٹی ٹی  پلیٹ فارمز کے لیے بھی موزوں ہے۔ پروگرام "سوراج" اب ایمیزون پرائم ویڈیو پر دستیاب ہے۔ پہلا سیزن 10 اقساط پر مشتمل ہوگا اور یہ 7  علاقائی زبانوں مراٹھی، تامل، تیلگو، ملیالم، کنڑ، بنگالی اور گجراتی میں بھی دستیاب ہوگا۔  ناظرین کی سہولت کے لیے ہندی اور انگریزی زبان میں سب ٹائٹلز بھی دستیاب کرائے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ح ا - ق ر)

U-6212



(Release ID: 2015367) Visitor Counter : 28