مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

سکریٹری (ٹیلی کام) نے دیہی علاقے میں براڈ بینڈ کے پھیلاؤ کے مرکز کا افتتاح کیا


سکریٹری (ٹیلی کام)کے ذریعے سی بی بی پی آئی آر کی جانب سے دیہی براڈ بینڈ پر تیار کیے گئے تحقیقی مقالے کو جاری کیا گیا

نیشنل ٹیلی کام انسٹی ٹیوٹ برائے پالیسی ریسرچ، انوویشن اینڈ ٹریننگ بھی ‘‘دیہی ہندوستان میں براڈ بینڈ خدمات کے تیز تر پھیلاؤ کے لیے ماحولیاتی نظام کی تشکیل’’ پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کرتا ہے

Posted On: 15 MAR 2024 9:55AM by PIB Delhi

ٹیلی کام کے سکریٹری، ڈاکٹر نیرج متل نے آج ڈیجیٹل طور پر سنٹر فار براڈ بینڈ پرولیفریشن ان رورل ایریا (سی بی بی پی آئی آر) کا افتتاح کیا، جو ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کی طرف ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے سی بی بی پی آئی آر کے ذریعہ دیہی براڈ بینڈ پر ایک تحقیقی مقالہ بھی جاری کیا۔ اس موقع پر دیہی ترقی میں سکریٹری، جناب شیلیش کمار سنگھ مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے اور انہوں نے خاص طور پر خطاب کیا۔ جناب آر آر متر، ڈائرکٹر جنرل (ٹیلی کام) اور جناب نیرج ورما، ایڈمنسٹریٹر (یو ایس او ایف) نے بھی بحیثیت مہمان خصوصی اس پروگرام سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں، ڈاکٹر متل نے 2047 تک ترقی یافتہ معیشت کا درجہ حاصل کرنے کے قومی وژن کو پورا کرنے کے لیے گاؤں کی معیشت کو تیز کرنے کے اہم کردار پر زور دیا۔مصنوعی ذہانت اور ایج پروسیسنگ جیسی جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے تکمیل شدہ تیز رفتار حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، سکریٹری موصوف  نے مواقع کو جمہوری بنانے اور تمام شہریوں تک ڈیجیٹل رسائی کو بڑھانے کے لیے ٹیلی کام  محکمہ کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا۔ مزید یہ کہ ، ڈاکٹر متل نے پرسار بھارتی اور او این ڈی سی کے ساتھ ڈی او ٹی  کے ذریعے دستخط کیے گئے حالیہ سہ فریقی مفاہمت نامے کا بھی اعادہ کیا، جس میں دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل شمولیت اور رابطے کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کی کوششوں پر زور دیاگیا ہے۔

دیہی علاقوں میں براڈبینڈ کے پھیلاؤ کے لیے نئے شروع کیے گئے سینٹر(سی بی بی پی آئی آر) کی ستائش کرتے ہوئے، جناب شیلیش کمار سنگھ نے اس تبدیلی کی پہل میں تعاون اور کردار ادا کرنے کے لیے اپنے محکمے کی تیاری کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے محکمہ کی طرف سے شروع کیے گئے اہم پروگراموں کا خاکہ پیش کیا اور سی بی بی پی آئی آر کے ساتھ ممکنہ ہم آہنگی پر روشنی ڈالی۔ مزید یہ کہ ، این ٹی آئی پی آر آئی ٹی کے ڈائریکٹر جنرل، جناب دیب کمار چکربرتی نے نئے سینٹر آف ایکسیلنس کے دائرہ اختیار اور دائرہ کار کے بارے میں وضاحت کی نیز اس کے کردار اور کام کے بارے میں تفصیلی وضاحت پیش کی۔

اس تقریب میں صنعت کےمتعلقہ فریقوں ، تعلیمی اداروں، سرکاری سیکٹر کے تحت آنے والے اداروں اور ٹیلی کام محکمہ اور دیہی ترقی کی وزارت کے عہدیداروں کی سرگرم شرکت دیکھنے میں آئی، جس سے بات چیت اور عمل کے لیے باہمی تعاون کے ماحول کو فروغ دیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد متعلقہ فریقوں کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے تاکہ دیہی براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی میں چیلنجوں سے اجتماعی طور پر نمٹا جا سکے، موجودہ صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکے، اور دیہی ہندوستان میں براڈ بینڈ کے پھیلاؤ کو تیز کرنے کے لیے موثر حکمت عملی وضع کی جائے، جس کا مقصد بالآخرسماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IR6W.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FVTK.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003N8B8.jpg

 

نیشنل ٹیلی کام انسٹی ٹیوٹ برائے پالیسی ریسرچ، انوویشن اینڈ ٹریننگ، مواصلات کی وزارت کے ٹیلی کمیونیکیشن محکمہ کے تحت، ‘‘دیہی بھارت میں براڈ بینڈ خدمات کے تیز تر پھیلاؤ کے لیے ماحولیاتی نظام کی تشکیل’’ پر ایک ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا۔

ورکشاپ کے دوران مختلف موضوعات جیسے دیہی علاقوں کا احاطہ کرنے کے لیے تکنیکی متبادل ، استطاعت، مالی قابل عمل، خدمات کا معیار، کامیابی کی داستانوں اور کیس اسٹڈیز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تقریب میں صنعت، صنعتوں کی انجمنوں ، خدمات فراہم کرنے والوں ،اسٹارٹ اپس اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔

سی بی بی پی آئی آرکے این ٹی آئی پی آر آئی ٹی اور سی ای او، ڈی ڈی جی (ٹی ایکس اینڈ این جی ایس) جناب کے راجہ شیکھر  نے شکریے کی تحریک پیش کی۔

*****

ش ح۔ ش م۔ ج ا

U-No.6207



(Release ID: 2015366) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi