وزارت سیاحت
مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے حیدرآباد میں حسین ساگر کی لہروں پر لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا افتتاح کیا
پروجیکٹ کا مقصد سیاحوں کی توجہ کو بڑھانا اور جدید آڈیو ویژول ٹیکنالوجی کے ذریعہ علاقے کے بھرپور تاریخی اور ثقافتی ورثے کی نمائش کرنا ہے
Posted On:
12 MAR 2024 8:50PM by PIB Delhi
سیاحت، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج سنجیویا پارک میں 12 مارچ 2024 کو حسین ساگر کی لہروں پر واٹر اسکرین اور میوزیکل فاؤنٹین کے ساتھ ایک منفرد لیزر پر مبنی لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو ‘دی کوہ نور اسٹوری’ کا افتتاح کیا۔انہوں نے سنجیویا پارک میں تعمیر کی گئی ایک کثیر مقصدی گیلری کا بھی افتتاح کیا تاکہ لوگ شو کوبسہولت دیکھ سکیں۔
یہ شو سیاحتی مقامات کے تاج میں ایک اور نگینہ بننے والا ہے جو اس وقت حیدرآباد اور سکندرآباد کے جڑواں شہروں کے پاس ہے۔ لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو دنیا کے سب سے مشہور ہیرے، ‘کوہ نور’ کی کہانی کو پیش کرتا ہے، جس کی کان کنی تلنگانہ کی مالامال سرزمین میں کی گئی تھی ۔ کوہ نور کی ابتداء اور ثقافتوں اور براعظموں میں اس کا سفر ایک دلچسپ کہانی ہے۔ مختلف وجوہات کی بناء پر، اس کہانی کو مؤثر طریقے سے پبلک ڈومین میں نہیں لایا گیا ہے۔ کوہ نور کی کہانی کو منظرعام پر لانے کے لیے،جناب جی کشن ریڈی نے اس پروجیکٹ کی شروعات کی ہے۔ اس کی اسکرپٹ کوجناب ایس ایس کانچی نے جناب ایس وجیندر پرساد، ایم پی راجیہ سبھا کی نگرانی میں لکھا تھا۔
ہندوستان بھر میں بیشترلائٹ اینڈ ساؤنڈ شوز ایسے مقامات پرمنعقد ہوتے رہے ہیں جن کی تاریخی اہمیت ہے، لیکن جھیل کی لہروں پر لیزر پر مبنی لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو ایک نیا تجربہ ہے۔ حسین ساگر کی جھیل پر فواروں کا ایک سلسلہ اسکرین میں تبدیل ہوتا ہے، جس میں کوہ نور کی کہانی اور کوہ نور کے ذریعہ، تلنگانہ کی کہانی اور قوم کے ثقافتی اور تہذیبی ورثے کو پیش کرنے والی ایک رنگین ویڈیوپرمبنی تصویر کی نمائش ہوتی ہے۔
اس پروجیکٹ کا مقصد اس تخلیقی بیانیے کے ذریعہ سیاحوں کی توجہ کو بڑھانا ہے جو کہ ایکوا اسکرین پروجیکشن میپنگ کے ذریعہ آڈیو ویژول میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے اس علاقے کی تاریخ کواجاگر کرتا ہے جس میں بھرپور پس منظر اور ثقافتی موسیقی کے ساتھ ہم آہنگ فاؤنٹین شو شامل ہے۔ سیاحوں کے بیٹھنے کے انتظامات کے ساتھ ساتھ راستے اور عوامی سہولیات کے ساتھ ساتھ علاقے میں اور اس کے ارد گرد مناسب اشارے لگانے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
مقبول سریلی گلوکارہ محترمہ سنیتا نے کہانی کو پیش کیا ہے اور شری وندےماترم سری نواس نے موسیقی ترتیب دی ہے۔
منصوبے کی چند اہم خصوصیات
- پروجیکٹ کا نام اور مقام: سنجیویا پارک میں ‘‘واٹر اسکرین اور میوزیکل فاؤنٹین انٹیگریٹڈ لائٹس اور پروجیکشن شو کے ساتھ ملٹی میڈیا لیزر شو کا ڈیزائن، سپلائی، انسٹالیشن، ٹیسٹنگ اور کمیشننگ’’۔
- روبوٹک نوزلز اور لائٹنگ: 16 ملین سے زیادہ آپشنز کے ساتھ 1000 روبوٹک نوزلز کے ساتھ متحرک رنگوں کی تبدیلی کے لیے ڈی ایم ایکس پروٹوکول کا استعمال کرتے ہوئے پانی کے اندر روشنی کا ایک جدید نظام۔
- لیزر ٹیکنالوجی: ویژول تجربے کو بڑھانے کے لیے تین40 ڈبلیو آر جی بی لیزر سے لیس۔
- ویونگ گیلری اور روف ٹاپ ریسٹورنٹ: 800-1000 مہمانوں کے بیٹھنے کی ایک مقررہ گیلری، اس کے ساتھ ایک چھت والے ریسٹورنٹ میں سنجیویا پارک اور ملٹی میڈیا شو کے خوبصورت نظارے پیش کیے گئے ہیں۔
- میڈیا سرور اور کلر ٹرانزیشنز: تیز اور موثر کلر ٹرانزیشن کے لیے ایک طاقتور میڈیا سَرور کے ساتھ انضمام۔
- ہائی ڈیفینیشن پروجیکشن: ایکوا اسکرین پر واضح، جاندار پروجیکشن کے لیے 34-34,000 لومینس کے ساتھ تین ہائی ڈیفینیشن پروجیکٹر استعمال کا استعمال۔
- بیانیہ پروجیکشنز: کوہ نور ہیرے کی تاریخ، تلنگانہ کی تشکیل، اور ہندوستان کی تحریک آزادی کے بارے میں پروجیکشنز کے ذریعے کہانی بیان کرنا۔
- سراؤنڈ ساؤنڈ سسٹم: ایک عمیق آڈیو تجربے کے لیے 5.1 ڈولبی طرز کے سراؤنڈ ساؤنڈ سسٹم کی تنصیب۔
- متحرک روشنی کے اثرات: ڈرامائی بصری اثرات پیدا کرنے کے لیے بیم حرکت پذیر ہیڈلائٹس۔
- ریکارڈ توڑ پانی کا چشمہ: ہندوستان کا سب سے بڑا اور بلند ترین پانی کا چشمہ، جس کی اونچائی 260 فٹ اور طول و عرض 540x130 ہے۔
- تعلیمی اور تاریخی اثرات: یہ شو تعلیمی کہانی سنانے کے ساتھ تکنیکی جدت طرازی کو ہم آہنگ کرتا ہے اور اہم تاریخی اور تعلیمی بیانیے کو نمایاں کرتا ہے۔
************
ش ح۔ م ع۔ف ر
(U: 6211)
(Release ID: 2015359)