اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

این آئی ٹی جالندھر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے منظوری دی گئی

Posted On: 16 MAR 2024 2:58PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزارت نے عزت مآب وزیر اعظم  کے ’وکست بھارت – سمردھ بھارت‘ کی تصوریت  کے جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے ’5جی اور اس سے آگے کی تکنیکی اور سائبر سلامتی لیب‘ کی ترقی کے لیے 21.01 کروڑ روپئے مختص کرکے جالندھر میں قائم این آئی ٹی  میں ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو لے کر ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

این آئی ٹی جالندھر کے لیے منظور کردہ یہ سہولیات ڈیجیٹل انڈیا کی جانب ایک قدم ہیں جو عالمی معیشت کے ساتھ رفتار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ کسی بھی سائبر دھوکہ دہی کی سرگرمیوں سے تحفظ کو بھی یقینی بناتے ہیں۔عمدگی کے دونوں مراکز ہر ایک اقلیتی برادری سے 1750 سے 2000 طلباکی ہدف بند شمولیت  کے ساتھ تقریباً 4000 طلبا کو تربیت فراہم کرانے کے لیے پابند عہد ہیں۔ اس سے سائبر سلامتی تعلیم میں متنوع اور مساوی موقع فراہم کرانے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

مبنی بر شمولیت اور جامع ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے، وزارت نے اپنی نوعیت کے لحاظ سے اس منفرد پروجیکٹ کو ڈیجیٹل انڈیا کی ترقی میں مدد فراہم کرنے کے لیے منظوری دے دی ہے۔ یہ پروگرام وکست بھارت کے لیے وژن 2047 کے تئیں اقلیتی امور کی وزارت کی عہدبندگی سے ہم آہنگ ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6190


(Release ID: 2015238) Visitor Counter : 93
Read this release in: English , Hindi , Tamil