اقلیتی امور کی وزارتت

اتراکھنڈ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو منظوری

Posted On: 16 MAR 2024 2:58PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم کے ’وکست بھارت-سمردھ بھارت‘ کے وژن کے مطابق، اقلیتی امور کی وزارت نے   اتراکھنڈ میں بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لیے ایک قابل ذکر اقدام کرتے ہوئے، مختلف اداروں میں تعلیمی بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لیے 101.27 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ یہ ادارے 1,05,818 لاکھ لوگوں کی تعلیمی ضرورتوں کی تکمیل کریں گے، جن میں سے 25 فیصد سے زیادہ کا تعلق اقلیتی برادریوں سے ہے۔

ریاست اتراکھنڈ کے لیے منظور شدہ یہ سہولتیں اعلیٰ تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں، اس طرح یہ تجزیاتی ذہن کی ترقی، ہنر مندی کے فروغ، کیریئر ایڈوانسمنٹ میں اعلیٰ تعلیم کے کردار کو نمایاں کرتی ہے، جس سے ریاست کے نوجوانوں کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی ہوتی ہے۔

طلباء کے مکمل تعلیمی سفر کے دوران شمولیت پر مبنی اور جامع انفرا اسٹرکچر کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایم او ایم اے نے کالجوں میں تعلیمی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ان منصوبوں کو منظوری دی ہے۔

یہ کمیونٹی کے اثاثوں کے طور پر بھی کام کریں گے، اس طرح تعلیمی اور سماجی دونوں طرح سرگرمیوں کو شروع کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔ یہ قومی ترقی میں مدد کے لیے خلیج کو پاٹنے والا قدم ہے، جو وِکست بھارت کے تئیں اقلیتی امور کی وزارت کے وژن 2047 کے تئیں عہد بستگی کو نمایاں کرتا ہے۔

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 6187



(Release ID: 2015211) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi , Tamil