اقلیتی امور کی وزارتت
نورتھ ایسٹرن ہمالین یونیورسٹی میں بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے منظوری
Posted On:
16 MAR 2024 2:58PM by PIB Delhi
عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وکست بھارت- سمردھ بھارت ویژن کے تحت اقلیتی امور کی وزارت نے نورتھ ایسٹرن ہمالین یونیورسٹی میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 4 ہوسٹلوں اور ایک آڈیٹوریم کی تعمیر کے لئے 92 کروڑ 34 لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔
اس یونیورسٹی کا قیام تدریسی اور تحقیقی سہولیات کے ساتھ تعلیم کو عام کرنا اور خاص توجہ شمال مشرقی خطے کے پہاڑی علاقوں کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانے پرمرکوز کرنا تھا۔ اقلیتی امور کی وزارت نے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے ذریعے یونیورسٹی کے کاموں اور ترقی میں تیزی لانے کا کام کیا ہے۔ جن تعمیرات کے لئے منظوری دی گئی ہے ان سے شمال مشرقی ہندوستان کے دوردراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو تعلیم کے مواقع حاصل ہوں گے۔ بنیادی ڈھانچے سے یونیورسٹی کے بارہ سو طلبہ کو براہ راست فائدہ حاصل ہوگا، جس میں اکثریت اقلیتی طبقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ وزارت کے اس اقدام سے 2047 تک وکست بھارت کے ویژن کی تکمیل کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 2015202)
Visitor Counter : 67