قبائیلی امور کی وزارت
جناب ارجن منڈا نے جھارکھنڈ کے ضلع کھرساواں کے پدم پور میں قبائلی ثقافت اور ورثے کے تحفظ و فروغ کے لیے ایک مرکز کے قیام کے سلسلے میں 10 کروڑ روپئے کے بقدر کے پروجیکٹ کا ورچووَل طریقے سے سنگ بنیاد رکھا
قبائلی امور کے وزیر نے بھارتیہ آدِم جاتی سیوک سنگٹھن (بی اے جے ایس ایس) نئی دہلی میں حال ہی میں تجدید شدہ قومی قبائلی میوزیم، ای-لائبریری اور ایس ٹی گرلس ہاسٹل کا بھی افتتاح کیا
Posted On:
16 MAR 2024 2:53PM by PIB Delhi
قبائلی امور؛ زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے ورچووَل طریقے سے آج جھارکھنڈ کے کھرساواں ضلع کے پدم پور میں ’قبائلی ثقافت اور ورثے کے تحفظ و فروغ کے مرکز‘ کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ میوزیم مالامال قبائلی طرز حیات اور ثقافت کے اظہار کے ساتھ ساتھ ریاست جھارکھنڈ میں قبائلی برادری کے مالامال ورثے کے اظہار اور تحفظ کی ایک کوشش بھی ہے۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب منڈا نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کے تحت، مرکزی حکومت ’ترقی کے ساتھ ساتھ روایات اور ثقافتی ورثے کے تحفظ‘ کے اصول کے ساتھ گذشتہ 10 برسوں سے کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھارتی علمی نظام، روایات اور ثقافتی اقدار کے تحفظ و فروغ کے کام کو ازحد اہمیت دی ہے۔ وزیر اعظم کی تصوریت پر عمل کرتے ہوئے، یہ ہمارا فرض اور ساجھا ذمہ داری ہے کہ ہم کل کے ایک مضبوط خودکفیل بھارت کی تعمیر کے لیے قبائلی برادریوں کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں بااختیار بنائیںَ۔
مرکزی وزیر برائے قبائلی امور نے جھارکھنڈ کے کھرساواں ضلع میں اس مرکز کے قیام کے لیے 10 کروڑ روپئے کے بقدر کی بجٹی تخصیص کے ذریعہ اس پہل قدمی کو منظوری دے دی ہے۔ یہ مرکز مرئی اور غیر مرئی قبائلی ثقافت ، اس کی تاریخ اور اس خطے کی تاریخ پر روشنی ڈالے گا۔ علاوہ ازیں، یہ قبائلیوں کی ترقی میں قبائلی برادریوں کو تعاون فراہم کرنے والا ایک علمی اور اطلاعاتی مرکز بھی ثابت ہوگا۔ مقصدیہ ہے کہ اس مرکز کو ایک لائیو سینٹر کے طور پر ترقی دی جائے ، جس میں صناعوں کے لیے اپنے ہنر کا مظاہرہ کرنے اور سیاحت کے لیے ایک ہب کے طور پر کام کرنے کی گنجائش موجود ہو۔
ایک دیگر تقریب کے دوران، جناب ارجن منڈا نے آج نئی دہلی میں بھارتیہ آدِم جاتی سیوک سنگٹھن (بی اے جے ایس ایس) میں، حال ہی میں تجدید شدہ قومی منفرد قبائلی میوزیم، ای-لائبریری اور قبائلی امور کی وزارت کے مالی تعاون سے چلنے والے ایس ٹی گرلس ہاسٹل کا افتتاح کیا۔ بی اے جے ایس ایس کو 1948 میں جناب امرت لال وٹھل داس ٹھکر جو ٹھکر باپا کے نام سے مشہور ہیں، کے ذریعہ قائم کیا گیا تھا۔ وہ ایک بھارتی سماجی کارکن تھے جنہوں نے قبائلی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ۔ جناب منڈا نے اعتراف کیا کہ نئی دہلی کے جھنڈے والان میں واقع قبائلی نوادرات سے متعلق بی اے جے ایس ایس میوزیم اور کتب خانے میں نادر کتابوں کا ذخیرہ اور ایک ثقافتی ورثہ موجود ہے جسے اگر محفوظ نہ رکھا گیا ہوتا اور دیکھ بھال نہ کی گئی ہوتی، تو یہ غائب ہو سکتا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب منڈا نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے واضح نعرے کو دہرایا کہ امرت کال میں ہندوستان کے قبائلی ورثے، ثقافت، روایات کے لیے وسیع پیمانے پر بیداری پیدا کی جانی چاہیے اور ملک کی آزادی کی جدوجہد کے دوران قبائلی سورماؤں کی قربانیوں کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔ وزیر موصوف نے کہا، اس عزم کے ساتھ مرکزی قبائلی امور کی وزارت نے بی اے جے ایس ایس بھون میں قبائلی میوزیم کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا، اور پروجیکٹ کے لیے 3 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم مختص کی۔ جناب منڈا نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جہاں وزارت کی پہل اس عمارت اور میوزیم کی بحالی کا باعث بنی ہے، وہیں یہاں واقع لائبریری کو بھی ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے تاکہ نادر کتابوں کو جمع اور محفوظ کیا جا سکے۔ محترم وزیر نے مزید کہا کہ مختلف قسم کی معلومات فراہم کرنے کے لیے میوزیم میں مختلف مقامات پر باہم اثر پذیر ڈیجیٹل اسٹال لگائے گئے ہیں۔
این ٹی آر آئی کے ریسورس مرکز کے طور پر بی اے جے ایس ایس کے قیام کے لیے ، 21 فروری 2022 کو قومی قبائلی تحقیقی ادارے (این ٹی آر آئی) نئی دہلی (قبائلی امور کی وزارت کے تحت) اور بھارتیہ آدِم جن جاتیہ سیوا سنگٹھن (بی اے جے ایس ایس) کے مابین ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط عمل میں آئے۔
(تفصیلات کے لیے: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1800457)
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6184
(Release ID: 2015199)
Visitor Counter : 74