وزارتِ تعلیم
یو ایل ایل اے ایس- نو بھارت ساکشرتا کاریاکرم کے تحت فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومیریسی اسیسمنٹ ٹیسٹ (ایف ایل این اے ٹی) ملک بھر میں منعقد کیا جائے گا
Posted On:
16 MAR 2024 2:20PM by PIB Delhi
حکومت ہند كی وزاعت تعلیم كے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی كا محكمہ 23 ریاستوں میں 17 مارچ 2024 کو یو ایل ایل اے ایس - نو بھارت ساکشرت کاریاکرم کے ایک حصے کے طور پر فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومریسی اسسمنٹ ٹیسٹ (ایف ایل این اے ٹی) منعقد کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس اہم ملک گیر اسیسمینٹ کے لیے تقریباً 37 لاکھ سیکھنے والے حاضر ہوں گے۔
ہر حصہ لینے والی ریاست اور مركزی خطوں کے تمام اضلاع میں ایف ایل این اے ٹی کا انعقاد کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اور سرکاری و امداد یافتہ اسکول امتحانی مراکز کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ اسیسمینٹ تین مضامین پر مشتمل ہے - پڑھنا، لکھنا اور عدد - ہر ایک كے 50 نمبر اور کل 150 نمبر ہیں۔ یہ ٹیسٹ رجسٹرڈ غیر خواندہ سیکھنے والوں کی بنیادی خواندگی اور عددی مہارتوں کا جائزہ لینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے دو ایف ایل این اے ٹیز 2023 میں مارچ اور ستمبر میں منعقد کیے جا چكے ہیں - 24 ستمبر 2023 کو منعقد ہونے والے آخری ایف ایل این اے ٹی میں 17,39,097 سیکھنے والے حاضر ہوئے جن میں سے 15,58,696 کو سند دی گئی۔ اب تک کل 36,00,870 سیکھنے والوں کو سرٹیفیكیٹ دءیے جا چکے ہیں۔ یہ امتحان قومی تعلیمی پالیسی 2020 كے مطابق سیکھنے والوں کی علاقائی زبان میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ پالیسی کثیر لسانی فروغ كے ساتھ ساتھ مادری زبان یا مقامی زبان کو بطور ذریعہ تعلیم استعمال کرنے پر مرکوز ہے۔ علاقائی زبانوں میں اس ٹیسٹ کے انعقاد سے لسانی تنوع کو فروغ دینے اور اسے محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔
اس بار، چند مركزی خطے بشمول چندی گڑھ، پڈوچیری، لکشدیپ اور گوا ایف ایل این اے ٹی کے ذریعے 100 فیصد خواندگی کا اعلان کرنے كا ارادہ ركھتے ہیں۔ یو ایل ایل اے ایس - نو بھارت ساکشرت کاریاکرم کے حصے کے طور پر منعقد ہونے والے تدریسی سیکھنے کے سیشنوں کے اثرات کا اندازہ لگانے کے لیے یہ ٹیسٹ انتہائی اہم ہے۔ کوالیفائی کرنے والے سیکھنے والوں کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ کی طرف سے جاری کردہ ایک سرٹیفکیٹ ملے گا جس میں بنیادی خواندگی اور عددی مہارتوں کو حاصل کرنے میں ان کی کامیابی کو تسلیم کیا جائے گا۔
17 مارچ 2024 کو طے ایف ایل این اے ٹی وکست بھارت اور جن جن ساکشر بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ایک اور اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہم ملک بھر میں خواندگی کی شرح کو بڑھانے میں یو ایل ایل اے ایس کی مسلسل کامیابی اور اثرات کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 2015197)
Visitor Counter : 74