امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تجارت و صنعت، امور صارفین اور خوراک اور سرکار نظامِ تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات کا آغاز کیا


جناب پیوش گوئل نے چندی گڑھ، پنجاب، ہریانہ، مہاراشٹر اور دہلی میں اسٹیٹ کنزیومر کمیشن کے دفاتر میں نصب ویڈیو کانفرنسنگ سہولیات کا افتتاح کیا

این ٹی پی  کے ذریعے ہندوستانی معیاری وقت کی نشریات کا آغاز کیا گیا

انٹیگریٹڈ پرائس مانیٹرنگ ڈیش بورڈ لانچ کیا گیا

صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی کے بغیر کسی رکاوٹ کے ازالے کے لیے سی سی پی اے  ویب سائٹ کا آغاز کیا گیا

آج شروع کیے گئے اقدامات نہ صرف صارفین کو بااختیار بنائیں گے بلکہ ان کے مفادات اور ان کے حقوق کی حفاظت کریں گے: جناب گوئل

نیا ہندوستان صارفین کے تحفظ سے صارفین کی خوشحالی کی طرف بڑھ رہا ہے: جناب گوئل

صارفین کے امور کے محکمہ(ڈاوسی اے) نے ممبئی میں اس سال کی تھیم ‘‘صارفین کے لیے منصفانہ اور ذمہ دار’’ اے آئی کے ساتھ ‘عالمی یوم صارف حقوق’ پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا

Posted On: 15 MAR 2024 4:55PM by PIB Delhi

صارفین کے حقوق کے عالمی دن، 2024 کے موقع پر، امور صارفین ، خوراک اور سرکاری نظام  تقسیم، ٹیکسٹائل اور کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں حکومت ہند کے تحت  صارفین کے امور کے محکمے (ڈی اوسی اے) کی طرف سے اٹھائے گئے متعدد اقدامات کا رسمی طور پر افتتاح کیا۔   یہ پروگرام اس سال کے تھیم ‘‘صارفین کے لیے منصفانہ اور ذمہ دار اے آئی’’ پر مرکوز تھا۔ یہ ٹیکنالوجی کی تعیناتی پر ڈی اوسی اے کے بنیادی زور کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد امور صارفین کے دائرے میں مصنوعی ذہانت(اے آئی) کے اخلاقی اور شفاف استعمال کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے تاکہ سامان اور خدمات تک رسائی، استعمال اور جانچ کے طریقہ کار میں انقلاب لایا جا سکے۔

. 1.jpeg2.jpeg

اس موقع پر شروع کیے گئے مختلف اقدامات درج ذیل ہیں:

  1. ریاستی صارفین کے تنازعات کے ازالے کے کمیشن میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت کا آغاز: یہ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کے ای فائلنگ کی دفعات میں اضافہ ہے۔ ای جاگرتی پورٹل صارفین کو ان کی شکایات کے فوری اور رکاوٹ سے پاک حل کے لیے شکایت کنندہ کی آسانی سے ای فائلنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ (ہائبرڈ موڈ) فی الحال چندی گڑھ، پنجاب، ہریانہ، مہاراشٹر اور دہلی میں چل رہی ہے۔
  2. این ٹی پی کے ذریعے ہندوستانی معیاری وقت کی نشریات کا آغاز: اب یہ تمام موبائل سروس فراہم کرنے والوں کو ہندوستانی معیاری وقت (آئی ایس ٹی) کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے قابل بنائے گا۔ اس سے قومی سلامتی کے لیے اسٹریٹجک شعبوں میں حقیقی وقت کی ایپلی کیشنز کو ہم آہنگ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ لیگل میٹرولوجی ڈویژن، امور صارفین کے محکمہ(ڈی اوسی اے) نے نیشنل فزیکل لیبارٹری (این پی ایل)، نئی دہلی، اور انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے تعاون سے اپنی علاقائی ریفرنس اسٹینڈرڈ لیبارٹری (آر آر ایس ایل) کے ذریعے وقت کی تشہیر کرنے کا عزم کیا۔
  • iii. نیشنل ٹیسٹنگ لیبارٹری، مانڈا، جے پور، راجستھان میں بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز کے تعاون سے ایک جدید ترین مربوط پاور ٹرانسمیشن لائن آلات کی جانچ کی سہولت قائم کی گئی ہے۔
  1. انٹیگریٹڈ پرائس مانیٹرنگ ڈیش بورڈ - ڈیش بورڈ 34 ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں  میں قائم 550 قیمتوں کی نگرانی کے مراکز کے ذریعے 22 ضروری اشیائے خوردونوش کی یومیہ خوردہ اور ہول سیل قیمتوں کی نگرانی کے ساتھ ڈیٹا ویژولائزیشن اور تجزیات فراہم کرے گا۔ ڈیش بورڈ کو ایک سے زیادہ صفحات کے طور پر بنایا گیا ہے جس میں ہر صفحہ ایک مخصوص مقصد کو پورا کرتا ہے۔
  2. اوآئی ایم ایل سرٹیفیکیشن ایجنسی کے طور پر ہندوستان کی طرف سے پہلا سرٹیفکیٹ فراہم کرنا: ڈی او سی اے، اوآئی ایم ایل سی ایس (سرٹیفیکیشن سسٹم) میں 14 اوآئی ایم ایل جاری کرنے والے حکام اور 27 ٹیسٹ لیبارٹریز میں سے ایک بن گیا ہے اور اوآئی ایم ایل سرٹیفکیٹ جاری کر سکتا ہے جو پوری دنیا میں قبول کیے جاتے ہیں۔ اس اہم دن پر، آر آر ایس ایل ، احمد آباد نے ٹوک ہیم انڈیا پرائیویٹ کو پہلا اوآئی ایم ایل سرٹیفکیٹ جاری کیا۔
  3. کلاس کے طور پر صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی کے بغیر کسی رکاوٹ کے ازالے کے لیے سی سی پی اے ویب سائٹ کا آغاز: ویب سائٹ صارفین کی جانب سے کلاس ایکشن  کی بنیاد پر شکایات کے فوری اور بغیر کسی پریشانی کے دائر کرنے کے قابل بنائے گی، جبکہ انہیں کیس کی نوعیت، شکایت کی تفصیل، متعلقہ دستاویزات/ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی بھی اجازت دے گی اور اپنی شکایت کی آن لائن پیش رفت کو اپنے گھروں میں  آرام سے ٹریک کرنے کی سہولت ملے گی۔ اس کے علاوہ ، ویب سائٹ سی سی پی اے کی طرف سے منظور کردہ متعدد مشورے، رہنما خطوط اور احکامات تک رسائی کے لیے ایک متحد پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے جو صارفین کے حقوق کے لیے نقصان دہ ہیں۔

مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کی طرف سے دو کتابیں جاری کی گئیں:

  1. ‘‘قدیم ہندوستان میں صارفین کا تحفظ اور قانونی میٹرولوجی: قدیم خیالات اور حکمت’’: یہ کتاب سنٹر فار انڈین اکنامک ہسٹری، ایس آر سی سی، کامرس، اقتصادیات، انتظام اور صارفین کے امور کے شعبے میں ہندوستان کے اعلیٰ تعلیمی ادارے کی مشترکہ کوشش ہے۔
  2. امر چتر کتھا کی طرف سے ‘‘دی کنزیومر جرنی’’ کتاب 1 اور 2 ڈی اوسی اے کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے: کتاب کا مرکزی خیال نوجوان اذہان میں بیداری پیدا کرنا اور بچوں کو بااختیار بنانا ہے۔ یہ کتابچے نہ صرف بچوں کی تفریح کرتے ہیں بلکہ صارفین کے حقوق اور ذمہ داریوں کو سمجھنے کے لیے ایک ذریعہ کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔

3.jpeg

جناب گوئل نے ڈارک پیٹرن بسٹر ہیکاتھون 2023 کے فاتحین کو بھی اعزاز سے نوازا، جسے ڈی اوسی اے نے آئی آئی ٹی (بی ایچ یو) کے تعاون سے ایک ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے شروع کیا تھا جو شفافیت، جوابدہی، اور صارفین کی بہبود کو ترجیح دیتا ہے۔

وزیرموصوف نے ڈاکٹر بی آرامبیڈکر، گورنمنٹ لاء کالج، پڈوچیری یونیورسٹی موٹ کورٹ مقابلہ کے فاتحین کو اعزاز سے بھی نوازا۔  مقابلے کو  4 مرحلوں اور 55 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں 165 شرکاء نے  ہندوستان کی 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی  کی تھی اور مصنوعات کی ذمہ داری اور توثیق کی ذمہ داری کے مسئلے پر توجہ مرکوز کیا تھا۔

4.jpeg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، صارفین کے امور، خوراک اور سرکار نظام تقسیم، ٹیکسٹائل اور کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ عالمی یوم صارف حقوق، جو ہر سال 15 مارچ کو منایا جاتا ہے، عالمی سطح پر صارفین کے حقوق کے چیمپئن کے لیے ایک جوش و جذبے کا کام کرتا ہے اور ان کو متاثر کرنے والے اہم مسائل کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن صارفین کو ان کے فرائض اور حقوق کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہ کرنے کا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اس سال عالمی یوم صارفین کے حقوق کا تھیم ‘صارفین کے لیے منصفانہ اور ذمہ دار اے آئی’ ہے جو بہت موزوں ہے ۔ان کا ماننا ہے  کہ اگر مصنوعی ذہانت کا صحیح جذبے کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ مختلف کاموں میں لوگوں کی زندگیوں میں  اچھی تبدیلیاں لا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی ایک تلوار ہے جو دونوں طرف سے کاٹتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی  ایک موقع فراہم کرتا ہے جس سے ہندوستان کو فائدہ اٹھانا چاہئے اورانہوں نے  تمام نوجوانوں سے اے آئی کے بارے میں اپنے علم کی توسیع کی اپیل کی ۔

5.jpeg

جناب  گوئل نے کہا کہ آج شروع کیے گئے اقدامات نہ صرف صارفین کو بااختیار بنائیں گے بلکہ ان کے مفادات اور ان کے حقوق کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پالیسی سازی میں ہمیشہ صارفین کے مفاد کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ صارفین کا اطمینان ہر کاروبار، صنعت یا تجارت کا بنیادی مقصد ہونا چاہیے۔

انہوں نے صارفین کے حقوق کے فریم ورک کے اجراء پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صارفین کو ان کے حقوق اور حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو جاننے میں مدد ملے گی تاکہ وہ غیر منصفانہ تجارتی طریقوں سے محفوظ رہیں اور سامان اور خدمات فراہم کرنے والوں کو ذمہ دار بنایا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ تولنے کے ترازو اور باٹ وادی سندھ کی تہذیب کے زمانے میں بھی دستیاب تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی قانونی میٹرولوجی قدیم زمانے میں ابھری ہے۔ انہوں نے شہریوں کو یہ بھی یاد دلایا کہ حقوق فرائض اور ذمہ داریوں کے ساتھ آتے ہیں۔

6.jpeg

جناب گوئل نے یہ بھی کہا کہ ڈی اوسی اے تیز رفتار کارروائی پر مبنی حکمرانی کی نظیر قائم کرنے کی سمت میں کام کر رہا ہے۔ اس سے یہ یقینی ہوگا کہ ملک کو مستقبل میں مہنگائی کے مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیا ہندوستان صارفین کے تحفظ سے صارفین کی خوشحالی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

وزیرموصوف نے بتایا کہ پی ایم نے اس بات کی ضمانت دی ہے کہ 2047 تک ایک وکست بھارت دیکھا جائے گا۔ وکست بھارت یا ترقی یافتہ ہندوستان میں اپنی روایات کے لیے ایک خاص مقام ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ورثہ اور ماضی ہمیں بہت کچھ سکھاتا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اب حکومت سائلو میں کام نہیں کرتی اور مکمل سرکاری نقطہ نظر کے ساتھ کام کررہی  ہے۔ جب پوری حکومت کام کرتی ہے تو پوری قوم کو فائدہ ہوتا ہے۔

صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور دیہی ترقی کی وزارت کی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے تقریب میں ورچوئل طریقہ سے شرکت کی  اور ‘‘سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس اور سب کا پرایاس’’ پر زور دیا۔ وزیرمملکت نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی اور ای- کامرس میں اضافے کے ساتھ، صارفین نئے خطرات اور چیلنجوں کے تئیں حساس ہیں اور اس لیے صارفین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے معاملوں کا موثر اور بروقت نمٹانا انتہائی ضروری ہے۔

7.jpeg

اس موقع پر موجود معززین میں صارفین کے امور کے محکمہ کے سکریٹری جناب روہت کمار سنگھ، آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی محترمہ  ندھی کھرے، ایڈیشنل سکریٹری جناب بھرت ہربنس لال کھیڑا، جوائنٹ سکریٹری انوپم مشرا، محکمہ کے سینئر افسران، صارفین کے کمیشنز کے صدور اور ممبران، مختلف نیشنل لاء یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اسٹیک ہولڈرز، صنعتی انجمنوں اور مختلف صارف تنظیمیں شامل تھیں۔

***********

ش ح۔ ع ح

(U: 6163)

 



(Release ID: 2015098) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Marathi , Hindi