کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ای پی ایف اے نے دعویٰ نمٹارے کے عمل کو آسان ، تیز اور منظم بنانے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے رد عمل طلب کیے

Posted On: 15 MAR 2024 6:12PM by PIB Delhi

دی انویسٹر ایجوکیشن اینڈپروٹیکشن فنڈاتھارٹی(آئی ای پی ایف اے) دعوے کے نمٹارے کے عمل کو آسان، تیز اور ہموارکرنے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے ان کی گرانقدر رائے حاصل کرنے کے لیے رابطہ کررہا ہے۔

سرمایہ کاروں کے تجربے کو بڑھانے کے اپنے عزم کے مطابق، آئی ای پی ایف اےکمپنی ایکٹ،2013 کے تحت رقم کی واپسی کے عمل کو دوبارہ تصور کرنے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے تبصرے طلب کررہا ہے۔ اس کا مقصد آئی ای پی ایف  اتھارٹی سے دعویٰ ریفنڈ کے لیے ایک ہموار اور کارگر سسٹم کو یقینی بنانا ہے۔

اسٹیک ہولڈرز کو درج ذیل چینلوں کے توسط سے اپنے رد عمل کا اظہار کرنے کے لیے  حوصلہ افزائی کی جارہی ہے:

  1. کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) کی ویب سائٹ www.mca.gov.in پر دستیاب ای - مشاورت ماڈیول کا استعمال کرکے۔
  2. iepfa.consultation@mca.gov.in پر ای میل کے توسط سےمشورہ پیش کرکے۔

ردعمل پیش کرنے کی آخری تاریخ 15 اپریل 024 ہے۔ اسٹیک ہولڈرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ مقرر شدہ شکلوں میں اپنا ردعمل پیش کریں، جس میں مسودہ ضابطہ ، ردعمل اور معقولیت کا پیرای شامل ہے:

https://www.mca.gov.in/bin/dms/getdocument?mds=i7TSThgz%252FIqmEYX2QHJsYQ%253D%253D&type=open۔

ردعمل مدعو کرنے والا نوٹس اور مسودہ ضابطوں کے ساتھ  مشاورت نامہ اتھارٹی کی سرکاری ویب سائٹ www.iepf.gov.in پر حوالہ کے لیے دستیاب ہیں۔

آئی ای پی ایف اتھارٹی کے بارے میں

آئی ای پی ایف اتھارٹی کا قیام کمپنی ایکٹ،2013 کی دفعہ 125 کی ذیلی دفعہ (5) کے تحت انویسٹر ایجوکیشن ، بیداری و تحفظ کو بڑھاوا دینے اور آئی ای پی ایف فنڈ کے انتظام کے لیے کیا گیا تھا۔ اس نے بڑے پیمانے پرعوام کے درمیان سرمایہ کار تعلیم کی رفتار کوتیز کرنے کے لیے وسیع سرگرمیاں شروع کی ہیں۔

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

 (U: 6168)


(Release ID: 2015090) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi