بجلی کی وزارت
آر ای سی پی ڈی سی ایل اوربی ایچ ای ایل مشترکہ طورپرافادیت کے پیمانے پرقابل تجدید توانائی کے منصوبے تیار کریں گے
Posted On:
15 MAR 2024 6:07PM by PIB Delhi
آر ای سی پاور ڈیولپمنٹ اینڈ کنسلٹنسی لمیٹڈ(آر ای سی پی ڈی سی ایل)، آر ای سی لمیٹڈ کی ایک مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی،نے بھارت ہیوی الیکٹریکل لمیٹڈ ( بی ایچ ای ایل)کے ساتھ ملک بھر میں افادیت کی سطح کے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی مشترکہ ترقی کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اس طرح اس مفاہمت نامے کا مقصد ایک وقف خصوصی مقاصد وہیکل(ایس پی وی) کے توسط سے ملک کے شفاف توانائی کے اہداف میں تعاون کرنا ہے۔
ایس پی وی کو بی ایچ ای ایل کی بنیادی انجینئرنگ مہارت اور آر ای سی لمیٹڈ کی بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری کی مہارت سے فائدہ ہوگا۔ سی پی وی ترجیحی طور پرتجارتی اورصنعتی ( سی اینڈ آئی)طبقہ کی توانائی کی ضروریات کوپوراکرنے پر توجہ مرکوز کرے گا،جس کی ابتدائی صلاحیت ایک گیگاواٹ ہے،جسے مزید بڑھایا جائے گا۔
اس مفاہمت نامے پرآج 15 مارچ 2024 کونئی دہلی میں سی ایم ڈی،آر ای سی، جناب وویک کمار دیوانگن،سی ایم ڈی، بی ایچ ای ایل،جناب کوپو سداشیو مورتھی؛ ڈائریکٹر(پروجیکٹ)،آر ای سی،جناب وی کے سنگھ؛سی ای او، آر ای سی پی ڈی سی ایل، جناب راجیش کمار اور ڈائریکٹر، آئی ایس اینڈ پی، بی ایچ ای ایل محترمہ بانی ورما کی موجودگی میں مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔
سی ایم ڈی، آر ای سی نے تعاون کے لیے دونوں تنظیموں کو مبارکباد دی اور قابل تجدید توانائی کے اثاثوں بشمول شمسی، ہوا اور سبز ہائیڈروجن کی تعمیر کے لیے آگے بڑھنے کی راہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ہمیں افادیت کے پیمانے پر قابل تجدید توانائی پروجیکٹوں کی ترقی پر مرکوز ایک مشترکہ صنعت کی تشکیل کے لیے بی ایچ ای ایل کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پردستخط کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔یہ تعاون مینوفیکچرنگ اور انجینئرنگ میں بی ایچ ای ایل کی سابق شدہ مہارت کے ساتھ قابل تجدید توانائی شعبے میں ہمارے تجربے کو ایک ساتھ لاتا ہے۔ یہ ایس پی وی ہندوستان کے اولولعزم قابل تجدید توانائی کے اہداف کو حاصل کرنے اور صاف ستھرا اور سرسبز مستقبل میں تعاون دینے میں اہم رول ادا کرے گا۔’’
اس موقع پر بی ایچ ای ایل کے سی ایم ڈی نے کہا کہ آر ای سگمنٹ میں حکومت ہند کی طرف سے متعین کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے دونوں اداروں کی مشترکہ طاقت کا فائدہ اٹھانے کے لیے کافی مواقع موجود ہیں۔
آر ای سی لمیٹڈ کے بارے میں
آ رای سی بجلی کی وزارت کے تحت ایک ‘مہارتن’ مرکزی پبلک سروس سیکٹر ہے اور آر بی آئی کے ساتھ غیر بیکنگ مالیاتی کمپنی(این بی ایف سی) اور انفرااسٹرکچر فائنسنگ کمپنی(آئی ایف سی) کی شکل میں رجسٹرڈ ہے۔ آر ای سی پورے پاور انفرااسٹرکچر شعبے کو فنڈ فراہم کرتی ہے، جس میں پیدا وار ، ٹرانسمیشن، تقسیم ، قابل تجدید توانائی اور لیکٹرک وہیکل ، بیٹری اسٹوریج ، پمپ اسٹوریج پروجیکٹ ، گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا پروجیکٹ جیسی نئی ٹیکنالوجی شامل ہے۔ حال ہی میں آر ای سی نے غیر -بجلی بنیادی ڈھانچہ سیکٹر میں بھی تنوع پیدا کیا ہے۔ جس میں سڑک اور ایکسپریس وے ، میٹرو ریل، ہوائی اڈے، آئی ٹی ، مواصلات، سماجی اور تجارتی بنیادہ ڈھانچہ (تعلیمی ادارہ، اسپتال)، بندرگاہ اور الیکٹرو -میکنیکل(ای اینڈ ایم)،اسٹیل اور ریفائنری جیسے دیگر شعبے کے کام شامل ہیں۔
آر ای سی لمٹیڈ ملک میں بنیادی ڈھانچہ اثاثے کی تعمیر کے لیے ریاست، مرکز اور پرائیویٹ کمپنیوں کو متعدد طے شدہ مت کے قرض فراہم کرتا ہے۔آر ای سی لمٹیڈ بجلی سیکٹر کے لیے حکومت کے اہم منصوبوں میں ایک اہم کردار ادا کررہا ہے اور پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا (سوبھاگیہ)، دین دیال اُپادھیائے جیوتی یوجنا(ڈی ڈی یو جی جے وائی)، نیشنل الیکٹری سٹی فنڈ(این ای ایف) اسکیم کے لیے ایک نوڈل ایجنسی بھی رہی ہے، جس کی وجہ سے ملک میں آخری میل تک تقسیم کے نظام کو مضبوط کیا گیا، صوفیصد گاؤں کی بجلی کاری اور گھریلو بجلی کاری کا کام مکمل کیا گیا۔ آرای سی کو ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم (آر ڈی ایس ایس) کے احیاء کے لیے مخصوص ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں نوڈل ایجنسی بنایا گیا۔آر ای سی کی لون بک 31دسمبر 2023 تک 4.97 لاکھ کروڑ روپے اورمجموعی اثاثہ 64787 کروڑ روپے ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ ن ع
(U: 6167)
(Release ID: 2015087)
Visitor Counter : 66