وزارت دفاع

وزیر دفاع نے ہندوستانی بحریہ کے 25 ڈورنیئر طیاروں کے مڈ لائف اَپ گریڈ کے لیے ایچ اے ایل کے ساتھ 2,890 کروڑ روپے سے زیادہ کے معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 15 MAR 2024 6:31PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے 15 مارچ 2024 کو ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے ساتھ، 2,890 کروڑ روپے کی لاگت سے، ہندوستانی بحریہ کے لیے متعلقہ آلات کے ساتھ 25 ڈورنیئر ایئر کرافٹ کے مڈ لائف اپ گریڈ (ایم ایل یو) کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

ڈورنیئر کرافٹ کے لیے ایم ایل یو میں جدید ترین ایویونکس سسٹمز اور پرائمری رول سینسرز کو شامل کرنے کے لیے ایک اپ گریڈ شامل ہے۔ اس اپ گریڈ سے ہندوستانی بحریہ کے ڈورنیئر طیارے کی بحری نگرانی، ساحلی نگرانی، الیکٹرانک انٹیلی جنس اور میری ٹائم ڈومین اویئرنیس کی ترقی کے بنیادی کردار کو انجام دینے کی آپریشنل صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ اپ گریڈ، ہندوستانی بحریہ کے ڈورنیئرز کو تلاش اور بچاؤ، طبی/متاثرہ افراد کے انخلاء اور مواصلاتی لنک کے ثانوی کردار کو انجام دینے کے قابل بنائے گا۔

25 ڈورنیئر ایئر کرافٹ کے مڈ لائف اپ گریڈ (ایم ایل یو) سے 6.5 سال کی مدت کے دوران 1.8 لاکھ مین- ڈے کا روزگار پیدا ہونے کا امکان ہے۔ دیسی اپ گریڈ میں مقامی ذرائع سے بڑے سسٹمز اور سازوسامان کی فراہمی شامل ہے، اس طرح یہ حکومت ہند کے میک ان انڈیا پہل کے مطابق دفاع کے شعبے میں ’’آتم نربھرتا‘‘کے حصول کے عمل میں نمایاں تعاون دے رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic1(1)OZ62.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic25HDB.JPG

 

******

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO.6175



(Release ID: 2015069) Visitor Counter : 41


Read this release in: English , Hindi