وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے دہلی کینٹ میں ہندوستانی بحریہ کے نو تعمیر شدہ ہیڈ کوارٹر ’نوسینا بھون‘ کا افتتاح کیا

Posted On: 15 MAR 2024 6:22PM by PIB Delhi

دہلی کینٹ میں واقع ہندوستانی بحریہ کے نو تعمیر شدہ ہیڈ کوارٹر نوسینا بھون کا باضابطہ افتتاح 15 مارچ 2024 کو وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کیا۔ یہ افتتاح ہندوستانی بحریہ کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ اس نے دہلی میں اپنا پہلا آزاد ہیڈکوارٹر قائم کیا ہے۔

اس سے قبل، بحریہ 13 مختلف مقامات سے کام کرتی تھی، جس کے لیے نوسینا بھون جیسی مضبوط اور مقصد کو پیش نظر رکھ کر تعمیر کردہ سہولت (مرکز) کی ضرورت تھی۔ نوسینا بھون کے آرکیٹیکچرل ڈیزائن کا انتخاب ایک سخت آل انڈیا مسابقتی عمل کے ذریعے کیا گیا تھا، جس سے عمارت کی فعالیت اور جمالیاتی اپیل کو یقینی بنایا گیا۔ تین ونگز پر مشتمل چار منزلہ عمارت میں کارکردگی اور پائیداری کو بہتر بنانے کے لیے جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا گیا ہے۔

شمسی توانائی کے نظام اور جدید تعمیراتی مواد کے انضمام کے ساتھ توانائی اور پانی کے تحفظ کی کوششیں پورے کمپلیکس میں واضح نظر آتی ہیں۔ ہائبرڈ ری انفورسڈ سیمنٹ کنکریٹ کنسٹرکشن نظام سے، زیادہ سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ بڑے اسپین کی تعمیر میں مدد ملتی ہے، جب کہ عمارت کے ڈیزائن کا مناظر والے باغات اور اندرونی صحنوں کے ذریعے قدرتی عناصر کے ساتھ انضمام پر زور ہے۔

داخلی طور پر، نوسینا بھون ایک آرام دہ اور سازگار ماحول کا حامل ہے جو سنٹرل ہیٹنگ، وینٹی لیشن اور ایئر کنڈیشننگ سسٹم کے ذریعے ایڈوانسڈ آکسیڈیشن پلازما ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے تعمیر کیا گیا ہے۔ مزید برآں، کمپلیکس ایک جدید ترین انٹیگریٹیڈ بلڈنگ مینجمنٹ سسٹم سے لیس ہے، جو سکیورٹی سروسز اور یوٹیلیٹی سسٹم کے مؤثر کوآرڈنیشن اور نگرانی کو یقینی بناتا ہے۔

عمارت نے پائیدار طرز عمل کے تئیں اپنی وابستگی کو واضح کرتے ہوئے، انٹیگریٹیڈ ہیبی ٹیبلٹی اسسمنٹ کے تحت گرین ریٹنگ4 حاصل کی ہے۔ مزید برآں، کمپلیکس میں ایک جامع تین سطحی حفاظتی نظام شامل ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجیز جیسے کہ گاڑیوں کی آٹومیٹک انڈر بیلی اسکیننگ، پاور فینس، چہرے کی شناخت کرنے والے کیمرے، بولارڈز، وہیکل اسٹاپرز، ایکسیس کنٹرول اور سیکیورٹی کیمرے شامل ہیں۔

جدید دفتری طور طریقوں کے مطابق، نوسینا بھون وسیع پیمانے پر آئی ٹی انفراسٹرکچر سے آراستہ ہے جس کی مدد سے یو پی ایس سسٹمز، بغیر کاغذ کے کام کے ماحول کو فروغ دیتے ہیں اور بحریہ کے نیٹ ورک کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ یہ افتتاح ہندوستانی بحریہ کے لیے ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے، جو ایک مرکزی اور تکنیکی طور پر جدید ہیڈکوارٹر فراہم کرتا ہے، جو میری ٹائم ایکسیلنس اور قومی سلامتی کے لیے ملک کے عزم کی عکاس ہے۔

******

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO.6174



(Release ID: 2015066) Visitor Counter : 41


Read this release in: English , Hindi , Tamil