وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ماہی گیری کے محکمے نےآج جن سمرتھ پورٹل پر  کسان کریڈٹ کارڈ ماہی گیری  اسکیم کے انضمام کا کامیابی کے ساتھ افتتاح کیا


یہ ماہی گیری کے شعبے میں مچھلی پیدا کرنے والے کسانوں اوراسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کرنے کی سمت میں ایک بڑی چھلانگ کی علامت ہے

Posted On: 15 MAR 2024 5:59PM by PIB Delhi

ماہی پروری کے محکمے نے آج جن سمرتھ پورٹل پر کسان کریڈٹ کارڈ ( کے سی سی) ماہی پروری اسکیم کے انضمام کا کامیابی کے ساتھ افتتاح کیا، جس سے ملک بھر میں ماہی گیروں، مچھلی کسانوں وغیرہ کے لیے قرض سہولتوں  تک رسائی میں انقلابی تبدیلی آئی۔ ورچوئل تقریب میں جناب ساگر مہرا، جوائنٹ سیکریٹری، ماہی گیری کا محکمہ، ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری  کی وزارت حکومت ہند، جناب پنکج شرما، جوائنٹ سیکریٹری ، مالیاتی خدمات کا محکمہ، وزارت مالیات اور جناب راجیو رنجن پرساد  سمیت معزز شخصیات نے حصہ لیا۔ چیف جنرل منیجر،(ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اینڈ ای-کامرس)، اسٹیٹ بینک آف انڈیا  نے کے سی سی ماہی پروری ایپلی کیشن پروسیسنگ سسٹم کے ڈیجٹلائزیشن میں ایک اہم کردار ادا کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےجناب ساگر مہرا نے ماہی گیری کے شعبے میں کریڈٹ سسٹم کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے حکومت کی انتھک کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اسکیم کو جن سمرتھ پورٹل پرضم کرنے کے تبدیلی کے اثرات پر زور دیا،جوادارہ جاتی قرض کی سہولیات تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی کو آسان بنائے گا اور ماہی گیری کی جامع ترقی کو فروغ دے گا۔

جن سمرتھ پورٹل پر کے سی سی ماہی پروری اسکیم کا انضمام ماہی گیری کے شعبے میں مچھلی کے کسانوں اوراسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرنے کی طرف ایک بڑی چھلانگ کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس اقدام کا مقصدعمل کو ہموارکرنا، ورک فلو کو ڈیجیٹائز کرنا اور استفادہ کنندگان کے لیے بہتر رسائی اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے قرض کے انتظام کی مؤثر خدمات فراہم کرنا ہے۔

ماہی پروری کے محکمے کی متحرک قیادت میں کے سی سی ماہی پروری اسکیم کے بارے میں بیداری لانے کے لیے وسیع پیمانے پر کوششیں کی گئی ہیں،جس کے نتیجے میں ملک بھر میں ماہی پروری اورآبی زراعت کی سرگرمیوں میں مصروف استفادہ کنندگان کو 3,01,309 سے زیادہ کے سی سی کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ یہ مشترکہ کوشش ماہی گیروں اور مچھلی کاشتکاروں کو قرضے کی سہولیات کو بااختیار بنانے اور ماہی پروری کی صنعت کی ترقی کو فروغ دینے کے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

جن سمرتھ پورٹل پر کے سی سی ماہی پروری اسکیم کا انضمام ماہی پروری کے شعبے میں کارکردگی،شفافیت اورشمولیت کے ایک نئے دورکا آغازکرتا ہے۔ ملک بھر کے ماہی گیر اورمچھلی کے کسان اب آسانی سے اپنے کے سی سی قرض کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور اپنے قرض کے کھاتوں کا آن لائن نظم بھی کر سکتے ہیں۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

 (U: 6166)



(Release ID: 2015065) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Hindi