امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے احمد آباد میونسپل کارپوریشن، احمد آباد اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور سابرمتی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا


گجرات میں وزیر اعظم  جناب نریندر مودی  کی طرف سے شروع کیا گیا ترقی کا سفر پورے ملک میں پھیل رہا ہے

گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں ہر اسکول جدید اور اسمارٹ بن گیا ہے

سابقہ حکومتوں کے دور میں پروجیکٹس کا بھومی پوجن ہوتا تھا لیکن پھر کام رک جاتا تھا، تاہم اب ایسا نہیں ہے

ایک رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے ، میں نے پچھلے پانچ سالوں میں جتنے بھی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، ان میں سے 91 فیصد مکمل ہو چکے ہیں :جناب امت شاہ کا بیان

Posted On: 14 MAR 2024 8:20PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے احمد آباد میونسپل کارپوریشن،احمد آباد اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور سابرمتی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس تقریب کے دوران گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل سمیت کئی معززشخصیتیں بھی  موجود تھیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00182PS.jpg

 

اس موقع پر جناب امت شاہ نے کہا کہ آج احمد آباد شہر کے سبھی تینوں لوک سبھا حلقوں میں 3000 کروڑ روپے سے زیادہ  مالیت کے تقریباً 63 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریبات منعقد کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گاندھی نگر لوک سبھا حلقے میں 1800 کروڑ روپے کی لاگت سے 27 پروجیکٹوں، احمد آباد مشرقی لوک سبھا حلقے میں 1040 کروڑ روپے کی لاگت کے 25 پروجیکٹوں اور احمد آباد مغربی لوک سبھا حلقے میں 168 کروڑ روپے کی لاگت والے 11 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا ہے اوران کا سنگ بنیاد رکھاگیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NYOX.jpg

 

داخلی امور اورامداد باہمی کےمرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات میں جو ترقی کا سفر شروع کیا تھا وہ پورے ملک میں پھیل رہا ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں گجرات میں ایسی ترقی ہوئی ہے جسے ہر فرد محسوس کر سکتا ہے۔ جناب شاہ نے اس بات کاذکر کیا کہ آج ہیبت پور، گوٹا اور تھلتیج میں تقریباً دو ہزار لوگوں کے لئے  اپنا گھر بنانے کے خواب کوپورا کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رنگ روڈ پر انڈر پاسز، نہروں پر پلوں، آنگن واڑی عمارتوں، واٹر پیوریفیکیشن پلانٹس اور اوور برجوں کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی نگر کے مضافاتی علاقے میں تقریباً 40 میونسپل اسکولوں کو اسمارٹ اسکولوں میں تبدیل کردیا گیا ہے، جہاں غریب  کنبوں کے بچے پڑھتے ہیں۔ ان 40 اسکولوں کو اسمارٹ اسکولوں میں تبدیل کرنے کے ساتھ ہی گاندھی نگر لوک سبھا حلقے کا ہر اسکول جدید اور اسمارٹ بن گیا ہے۔ ہزاروں بچوں کے لیے تعلیمی سہولیات کو جدید بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033P5E.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ آج کل نو کلومیٹر تک پھیلے ہوئے بنیادی ڈھانچے سے متعلق مختلف کام جن میں صدر بازار سے اندرا پل اور ٹورینٹ پاور اسٹیشن سے اندرا برج تک شامل ہیں، سابرمتی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہر جگہ ہیلتھ اے ٹی ایم اور پرائمری اسکولوں کے لیے بھی کام جاری ہے۔ مزید برآں، احمد آباد شہر کے مغربی حصے میں پنجراپول جنکشن پر ایک اوور برج کی تعمیر اور جنوبی زون کے دانیلمڈا وارڈ میں چندولا جھیل کی خوبصورتی کے لیے کام جاری ہے۔

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے دور میں پروجیکٹوں کا بھومی پوجن ہوتا تھا لیکن پھر کام ٹھپ ہوجاتا تھا، تاہم اب ایسا نہیں ہے۔ جناب شاہ نے اس بات کاذکر کیا کہ بحیثیت رکن پارلیمنٹ پچھلے پانچ سالوں میں انہوں نے جتنے بھی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ان میں سے 91 فیصد مکمل ہوچکے ہیں اور ان کا افتتاح ہوچکا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004AB5H.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ جب جناب نریندر مودی وزیر اعظم بنے تو انہوں نے اپنے منشور میں کئی ایسے پروجیکٹوں کا ذکر کیا تھا جو تقریباً 50-75 سالوں سے زیر التوا تھے۔ اس سے قبل، اپوزیشن جماعتیں ہمیشہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے ہمارے وعدے کا مذاق اڑاتی تھیں، لیکن وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نہ صرف ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر کے لیے سنگ بنیاد کی تقریب انجام دی بلکہ بھگوان شری رام کی مورتی کی تقدیس بھی کی۔ مندر کو لاکھوں لوگوں کے لیے کھولنے کا کام بھی انجام دیا گیا۔

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ چاہے وہ ’ایک رینک، ایک پنشن‘ کو لاگو کرنا ہو یا جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹانا ہو، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دکھایا ہے کہ وہ بظاہر ناممکن نظر آنے والے کاموں کو پورا کر سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ 80 کروڑ غریبوں کو مفت اناج فراہم کرنا، 12 کروڑ غریبوں کے لیے بیت الخلاء کی تعمیر، 4 کروڑ لوگوں کے لیے رہائش فراہم کرنا، 10 کروڑ سے زیادہ غریبوں کو اجولا اسکیم کے تحت ایل پی جی کنکشن دینا، 14 کروڑ گھرانوں کو پائپ سے پانی فراہم کرنا جیسے اقدامات شامل ہیں۔ اور 11 کروڑ کسانوں کے بینک کھاتوں میں سالانہ 6,000 روپے کی براہ راست منتقلی شروع کر دی ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پورے ملک کو محفوظ اور خوشحال بنایا ہے اور نئی تعلیمی پالیسی متعارف کروا کر مستقبل کے شہریوں کے لیے تعلیم کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔

 

***********

 

ش ح ۔  ح ا - م ش

U. No.6136


(Release ID: 2014819) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi