الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
اعلان کے 24 گھنٹے کے اندر تیرواننت پورم کے 6 اسکولوں نے اٹل ٹنکرنگ لیبس (اے ٹی ایلس) کے لئے سائن اپ کیا
اے ٹی ایل ایس تیرواننت پورم کے طلبہ میں اختراع کو بڑھاوا دیں گے
‘‘اگلے 5 برسوں میں تیرواننت پورم کی کوئی بھی پنچایت اٹل ٹنکرنگ لیب کے بغیر نہیں ہوگی’’: مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر
Posted On:
14 MAR 2024 8:06PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر کی جانب سے تیرواننت پورم میں 10 اٹل ٹنکرنگ لیبس (اے ٹی ایل ایس) کے قیام کے اعلان کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں 6 اسکولوں نے سائن اپ کیا۔
حال ہی میں این آی ایم ایس میڈی سٹی کے طلبہ کے ساتھ بات چیت کے پروگرام کے دوران اسکولوں کی سطح پر اختراع کے فروغ سے متعلق طلبہ کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر موصوف نے شہر کے اندر 10 اسکولوں میں اے ٹی ایل ایس قائم کرنے کا اعلان کیاتھا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ اقدام اسکول کی سطح پر طلبہ میں تجسس اور اختراع کو فروغ دینے کی وسیع تر کوشش کا ایک حصہ ہے۔
جن اسکولوں کو اے ٹی ایل ایس حاصل ہوں گے، ان میں چنمایا ودیالیہ اٹکل، سینٹ میریز ہائر سیکنڈری اسکول، ایلن فیلڈمین پبلک اسکول، وکٹری وی ایچ ایس ایس اولاتھنی، جی ایچ ایس ایس بلرامپورم، اور سری چتھیرا تھرونل رسیڈینشیئل سنٹرل اسکول شامل ہیں۔ یہ اے ٹی ایل ایس بر موقع سیکھنے کے جدید ترین سازوسامان سے لیس ہوں گے۔
یہ لیب خیالات کی اڑان کو رفتار دینے کے لئے طلبہ کو مطلوبہ سازوسامان اور سہولیات فراہم کریں گے۔ حکومت کی اس جانب کوشش اور عزم ہمارے اسکولوں کے نصاب میں عملی طور پر سیکھنے اور اختراع کو فروغ دینے کے ارادے کا ثبوت ہے۔
وزیر موصوف نے ایک بیان بھی جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ اگلے 5 برسوں میں تیرواننت پورم کی کوئی بھی پنچایت اٹل ٹنکرنگ لیب کے بغیر نہیں رکھی جائے گی۔ یہ اقدام طلبہ کے لئے زیادہ تابناک اور اختراعی مستقبل کے سفر میں شمولیت کے لئے باقی اسکولوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 2014787)
Visitor Counter : 66