سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سڑک حادثے کے متاثرین کے بغیر نقدی کے علاج کے لیے پائلٹ پروگرام

Posted On: 14 MAR 2024 7:36PM by PIB Delhi

حکومت ہند، سڑک حادثات کی وجہ سے ہونے والی اموات کو کم کرنے کی اپنی عہد بندی اور موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کی دفعہ 162 کے تحت قانونی مینڈیٹ کے مطابق، موٹر گاڑیوں کے استعمال سے    ہونے والے سڑک حادثات کے متاثرین کو بغیر نقدی کے علاج فراہم کرنے کے لیے ایک پائلٹ پروگرام شروع کر رہی ہے۔

یہ پائلٹ پروگرام، جسے سڑک  ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں  کی وزارت کے زیراہتمام تیار کیا گیا ہے، چنڈی گڑھ میں شروع کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد سڑک حادثات کے متاثرین کو بروقت، گولڈن آور کے دوران طبی دیکھ ریکھ  فراہم کرنے کے لیے ایک ایکو سسٹم  قائم کرنا ہے ۔

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے)، پولیس، اسپتالوں، اسٹیٹ ہیلتھ ایجنسی (ایس ایچ اے) وغیرہ کے ساتھ مل کر، پائلٹ پروگرام کے لیے عمل درآمد کرنے والی ایجنسی ہوگی۔

موٹے طور پر پائلٹ پروگرام  کی خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • متاثرین حادثے کی تاریخ سے زیادہ سے زیادہ 7 دنوں کے لیے فی شخص زیادہ سے زیادہ  1.5 لاکھ  روپے فی حادثہ تک کیش لیس علاج کے حقدار ہیں۔
  • یہ  سڑک کے کسی بھی زمرے پر موٹر گاڑی کے استعمال سے ہونے والے تمام سڑک حادثات پر لاگو ہوگا۔
  •  ٹراما  اور پولی ٹراما کیسز کے لیے اے بی پی ایم- جے اے وائی پیکجز کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔
  •  اسپتالوں کی طرف سے علاج فراہم کرنے کے لیے ک جانے والے ے دعووں کی  موٹر وہیکل ایکسیڈنٹ فنڈ سے ادا ئیگی کی جائے گی۔

اس پروگرام کو ایک آئی ٹی  پلیٹ فارم کے ذریعے لاگو کیا جائے گا جس میں سڑک  ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں  کی وزارت کی ای – ڈی ای آر  ایپلی کیشن اور این ایچ اے کے ٹرانزیکشن مینجمنٹ سسٹم (ٹی ایم ایس) کی خصوصیات شامل ہیں۔

پائلٹ پروگرام کے نتائج کی بنیاد پر کیش لیس علاج کی سہولت کو پورے ملک تک پھیلانے پر غور کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا گ۔ن ا۔

U- 6124


(Release ID: 2014742) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi , Assamese