اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امورکی وزارت نے دیوی اہلیہ وشوودیالیہ(ڈی اے وی وی)، اندور کیمپس میں پی ایم جے وی کےاسکیم کے تحت جین مطالعاتی مرکز کے قیام کے لیے منصوبوں کومنظوری دی
پروجیکٹ جین ورثے کے تحفظ اورفروغ کا کام کرے گا اور اس میں بین موضوعاتی تحقیقی کو بڑھاوا دے گا
Posted On:
14 MAR 2024 6:50PM by PIB Delhi
’وراثت سے وِکاس’ اور‘وراثت سےسموردھن’ کے جذبے کے ساتھ عزت مآب وزیراعظم کے ‘پنچ پران’ سے متاثر ہوکر اقلیتی امورکی وزارت نے دیوی اہلیہ وشو ودیالیہ(ڈی اے وی وی) اندور کیمپس میں 25 کروڑ روپے کی مجموعی تخمینہ لاگت سےپی ایم جے وی کے اسکیم کے تحت جین مطالعاتی مرکز کے قیام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے۔
اقلیتی امورکی وزارت نے ان پروجیکٹوں کو25کروڑ روپے کی یقینی مالی امداد کے لیے منظوری دے دی ہے۔ اس کے ذریعے جین فلسفے کے فروغ سے متعلق ڈھانچہ جاتی ترقی کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ اکیڈمک تعاون کو بڑھاوا دینے، بین موضوعاتی تحقیق کو بڑھاوا دینے کا کام کیا جائے گا۔ ساتھ ہی مخطوطوں کے ڈیجٹلائزیشن کے توسط سے زبان کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ ہب کے قیام کے ذریعے کمیونٹی آؤٹ ریچ کو بڑھاوا دیا جائے گا۔
یونیورسٹی کی جانب سے یہ پروجیکٹ جین ورثےکے تحفظ اور فروغ، اس میں بین موضوعاتی تحقیق کو فروغ دینے،جین مذہب اوراس کے فلسفوں اور روایتوں کی عالمی سمجھ کو بڑھانے اور کمیونٹی ربط کے لیے حمایت کو فروغ دینے کے لیے شروع کیا جائے گا۔
جین فرقے پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ‘‘مکمل حکومت’’وژن کے ساتھ اقلیتوں کی ترقی کے لیے حکومت ہندکی عہد بندی کی سمت میں ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے اقلیتی امور کی وزارت نے اس پروجیکٹ کو منظوری دی ہے، کیونکہ یہ اصولی طورپر ڈیجٹلائزیشن کی شکل میں جین ثقافت کی تحفظ اور فروغ کی کوشش کرتا ہے۔ جین مخطوطوں کا جین روایتوں، رسم ورواج کی وسیع معلومات کو ساجھا کرنا اور جین ادب پر بین موضوعاتی تحقیق کو بڑھاوا دینا بھی اس پروجیکٹ کے مقاصد میں شامل ہیں۔
‘وِکست بھارت’ کے مقصد کے عین مطابق اقلیتی امور کی وزارت یہ خواہش کرتی ہے کہ دیوی اہلیہ وشو ودیالیہ (ڈی اے وی وی)، اندور کو جین ادب کی تحقیق اور فروغ کے ساتھ ساتھ جین ثقافتی ورثے اورعلم کے تحفظ کے لیے جین کمیونٹی کی مربوط ترقی کے لیے تعاون کرنا چاہئے۔
************
ش ح۔ج ق۔ ن ع
(U: 6117)
(Release ID: 2014717)
Visitor Counter : 67