سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئی نے مسافروں کی حفاظت اور دوارکا ایکسپریس وے پر ٹریفک کی روانی کو منظم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کئے
प्रविष्टि तिथि:
14 MAR 2024 4:01PM by PIB Delhi
حال ہی میں کھولے گئے دوارکا ایکسپریس وے پر بغیر کسی رکاوٹ کے ٹریفک کی آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے، این ایچ اے آئی نے مسافروں سے ذمہ داری کے ساتھ گاڑی چلانے کی اپیل کی ہے اور متعدد ایسے اقدامات کیے ہیں جن سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
ایکسپریس وے پر مسافروں کی مدد کے لیے، این ایچ اے آئی نے بڑے جنکشن اور انٹری/ایگزٹ پوائنٹ پر رہنمائی اور ہدایات فراہم کرنے کے لیے مارشلز کو تعینات کیا ہے، ساتھ ہی مسافروں کی سہولت کے لیے اضافی سڑک اشاریے لگائے گئے ہیں۔ نیز، چونکہ دوارکا ایکسپریس وے کو ایک تیز رفتار راہداری کے طور پر تیار کیا گیا ہے، اس لیے تیز رفتار گاڑیوں کی نقل و حرکت نسبتاً سست رفتاری سے چلنے والی گاڑیوں کی حفاظت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ لہذا، گاڑیوں جیسے کہ دو پہیہ /تین پہیہ اور غیر موٹر گاڑیوں کو راہداری کے استعمال سے روک دیا گیا ہے۔ ایسی گاڑیاں ایکسپریس وے کے دونوں طرف فراہم کردہ سروس لین کا استعمال کر سکتی ہیں۔ ٹکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، خلاف ورزیوں کو روکنے اور سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے راہداری پر جدید سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔
مزید برآں، حادثات کو بہتر طریقے سے روکنے کے لیے مخصوص ایکسپریس وے گشتی گاڑیاں اور ایمبولینس کو کوریڈور پر تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ٹول فری نیشنل ہائی وے ہیلپ لائن نمبر 1033 کی خدمات بھی کسی بھی ہنگامی/غیر ہنگامی صورت حال میں مسافروں کی مدد کے لیے دستیاب ہیں۔
این ایچ اے آئی مسافروں سے گزارش کرتی ہے کہ وہ ذمہ داری سے گاڑی چلائیں، غلط سائیڈ میں ڈرائیونگ سے گریز کریں، لین کے نظم و ضبط کی پیروی کریں اور تیز رفتار راہداری پر حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے رفتار کی حد کے اندر گاڑی چلائیں۔
دوارکا ایکسپریس وے کے 19 کلومیٹر طویل ہریانہ حصے کو حال ہی میں ٹریفک کے لیے کھولا گیا ہے۔ 8 لین ایکسیس کنٹرول اربن ایکسپریس وے دہلی-ہریانہ کی سرحد کو کھڑکی ڈولہ کلوورلیف انٹرچینج سے جوڑتا ہے اور یہ ہندوستان کا پہلا ایلیویٹیڈ روڈ ہے جسے سنگل پیئر پر تیار کیا گیا ہے۔ ایکسپریس وے میں بڑے جنکشنز پر ہندوستان کے پہلے تھری لیول گریڈ کے سگریشن پوائنٹس بھی شامل ہے، جو مقامی ٹریفک کی علیحدگی اور کوریڈور پر سبک رو ٹریفک کو یقینی بناتی ہے۔
دوارکا ایکسپریس وے پر حفاظت کو برقرار رکھنا این ایچ اے آئی کے لیے ایک اعلی ترجیح ہے اور اتھارٹی مسافروں کو محفوظ اور ہموار سفر کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 6105
(रिलीज़ आईडी: 2014609)
आगंतुक पटल : 92