صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
جیلوں میں خوراک کے تحفظ کی یقین دہانی ، ایف ایس ایس اے آئی نے تقریباً 100 جیلوں کی ایٹ رائٹ کیمپس کے طور پر تصدیق کی
ملک بھر میں 2900 سے زیادہ کام کی جگہوں کو اب ایٹ رائٹ کیمپس کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے
Posted On:
14 MAR 2024 3:03PM by PIB Delhi
ملک بھر کی تقریباً 100 جیلوں کو خوراک کے تحفظ اور معیارات کی بھارتی اتھارٹی (ایف ایس ایس اے آئی ) کے ذریعہ ’ایٹ رائٹ کیمپس ‘ کے طور پر سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے، جو مختلف کیمپس میں محفوظ اور صحت مند کھانے کی عادات کو فروغ دینے کے اپنے مقصد میں ، ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ اقدام ایف ایس ایس اے آئی کی ایٹ رائٹ انڈیا تحریک کے تحت آتا ہے اور اس کا مقصد مختلف کام کی جگہوں اور اداروں بشمول جیلوں میں محفوظ، صحت مند اور پائیدار خوراک کو فروغ دینا ہے۔
اس پہل کے تحت بھارت کی کچھ اہم جیلوں جیسے تہاڑ جیل (دلّی)، سینٹرل جیل گیا (بہار)، ماڈرن سینٹرل جیل (پنجاب)، سینٹرل جیل ریوا (مدھیہ پردیش) اور دیگر کے ساتھ ساتھ کئی ضلع اور منڈل جیل شامل ہیں ۔ تصدیق شدہ جیلوں میں سب سے زیادہ تعداد اتر پردیش کی جیلوں کی ہے ، جس کے بعد پنجاب، بہار اور مدھیہ پردیش کا نمبر ہے۔
ایٹ رائٹ کیمپس سرٹیفیکیشن کو جیلوں اور اصلاحی سہولیات تک بڑھاتے ہوئے، ایف ایس ایس اے آئی قیدیوں اور جیل کے عملے سمیت سبھی کے لیے محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
’ ایٹ رائٹ کیمپس ‘ سرٹیفیکیشن کے عمل میں سخت تشخیص اور ایف ایس ایس اے آئی کے تجویز کردہ تشخیصی معیار پر عمل کرنا شامل ہے۔ ان معیارات پر پورا اترتے ہوئے، تصدیق شدہ جیلوں نے قیدیوں کی خوراک کے تحفظ اور بہبود کو فروغ دینے کے لیے اپنی لگن کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ اقدام جیل کے نظام میں خوراک کی حفاظت اور غذائیت کے حوالے سے ذمہ داری اور جوابدہی کا احساس پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جیسا کہ یہ محفوظ اور متوازن خوراک کی دستیابی کو یقینی بنانے کا حکم دیتا ہے، قیدیوں کی مجموعی بہبود میں اس کا تعاون واضح ہے۔ دوسرے اداروں کے لیے ایک مثال قائم کرتے ہوئے، تصدیق شدہ جیلیں ، ملک بھر میں محفوظ خوراک کے ماحول کی طرف ایک وسیع تر ثقافتی تبدیلی کی تحریک پیش کرتی ہیں۔
اس پہل میں شامل جیل کیمپس چار کلیدی پیمانوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے جامع آڈٹ سے گزرتے ہیں، جن میں حفظان صحت کے بنیادی معیارات، صحت بخش خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات اور مقامی اور موسمی خوراک کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔ ایک بار اس پروگرام میں شامل ہونے کے بعد، کیمپس پہلے خود تشخیص یا ایف ایس ایس اے آئی کی فہرست میں شامل ایجنسی کے ذریعے تیسرے فریق کے آڈٹ سے گزرتا ہے تاکہ خامیوں اور بہتری کے شعبوں کی نشاندہی کی جا سکے۔ اس کے بعد کیمپس انتظامیہ ، ان خامیوں کو دور کرنے کے اقدامات کرتا ہے۔ اس عمل کے ایک اہم مرحلے میں ایف ایس ایس اے آئی کے فوڈ سیفٹی ٹریننگ اینڈ سرٹیفیکیشن ( ایف او ایس ٹی اے سی ) پروگرام کے ذریعے کیمپس میں فوڈ سیفٹی سپروائزرز اور فوڈ ہینڈلرز کی تربیت شامل ہے۔ ایف او ایس ٹی اے سی کو فوڈ ہینڈلرز کو بہتر حفظان صحت اور مینوفیکچرنگ کے طریقوں پر تربیت دینے کی خاطر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ایک بار جب یہ بہتری ہو جاتی ہے تو کیمپس کا ، اسی ایف ایس ایس اے آئی کی فہرست میں شامل ایجنسی کے ذریعے حتمی آڈٹ ہوتا ہے اور اسے ایٹ رائٹ کیمپس کے لیے تصدیق کا سرٹیفیکٹ دیا جاتا ہے۔
یہ نوٹ کرنا مناسب ہے کہ ملک بھر میں 2900 سے زیادہ کام کی جگہوں کو ، اب ایٹ رائٹ کیمپس کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، جو ان کیمپس میں کام کرنے والے افراد کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈال رہے ہیں۔ چونکہ یہ پہل مسلسل آگے بڑھ رہی ہے، ایف ایس ایس اے آئی مختلف شعبوں کے اداروں کے ساتھ مل کر فلاح و بہبود کے کلچر کو فروغ دینے اور ہر ایک کی صحت مند اور حفظان صحت سے متعلق خوراک تک رسائی کی ضمانت دینے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔
………
ش ح ۔ و ا ۔ ع ا
U.No. 6101
(Release ID: 2014591)
Visitor Counter : 98