عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے سابقہ ڈوڈہ ضلع کے پورے علاقے کو نظر انداز کیا تھا، جب کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، اس حکومت نے مساوی ترقی کو یقینی بنایا اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بحال کیا۔


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایگری اسٹارٹ اپ نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد جموں و کشمیر کے ڈوڈا  ضلع میں ایک زبردست عوامی ریلی سے خطاب کیا

Posted On: 09 MAR 2024 7:44PM by PIB Delhi

اس سے پہلے کی حکومتوں نے سابقہ ڈوڈہ ضلع کے پورے علاقے کو نظر انداز کیا، جب کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اس حکومت نے مساوی ترقی کو یقینی بنایا اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بحال کیا۔

یہ بات آج ڈوڈہ (جے اینڈ کے) میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایگری اسٹارٹ اپ نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد ایک زبردست عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ریلی میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جو بھدروا سمیت کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع کے تمام حصوں سے آئے تھے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ تجزیہ کاروں کے لیے اس بات کا جواب دینا مشکل ہو گا کہ ڈوڈا اس حقیقت کے باوجود کیوں پسماندہ رہا کہ آزادی کے بعد کوئی بھی موقع ایسا نہیں آیا جب ڈوڈا کا مرکزی کابینہ اور ریاستی کابینہ دونوں میں اپنا نمائندہ نہ ہو۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/D16XTW.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ضلع ڈوڈہ آج دنیا کے نقشے پر ابھرا ہے کیونکہ بھدروا نے دنیا کو لیوینڈر اور پرپل انقلاب دیا ہے جس کی نمائش نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ہوئی تھی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘‘من کی بات’’ میں اس کے بارے میں تفصیل سے بات کی تھی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  پی ایم مودی  حکومت کے تحت، انہوں نے مذہب یا ذات سے قطع نظر لوگوں کے تمام طبقات تک یکساں طور پر پہنچنے کی ایک مختلف النوع پالیسی پر عمل کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا، ڈوڈہ پٹی کے لوگ روایتی طور پر امن پسند اور محب وطن ہیں، اور انہوں نے دہشت گردی کے انتہائی دور میں بھی ہجرت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/D2DM73.jpg

نئی قومی شاہراہ 244 کھلانی سے سدھمہادیو تک گوہا کلوٹا کو چھوتی، چٹرگلہ ٹنل اور کلجوگر ٹنل کی منظوری، کشتواڑ میں اڑان کے تحت  ہائیڈرو پاور پروجیکٹس اور ہوائی اڈہ، ڈوڈہ میں سینٹرل فنڈڈ میڈیکل کالج، بھدرواہ میں ہائی ایلٹیٹیوڈ میڈیسن پلانٹ وغیرہ یہ سب کچھ آخر کے دس سال میں ہوا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ڈوڈا خطہ میں پچھلے 10 سال میں لائے گئے بہت سے پروجیکٹوں نے نہ صرف تبدیلی پیداکی ہے بلکہ ان کا مقصد سوچ  میں  بھی تبدیلی لانا ہے۔ شروع کی گئی مختلف فلاحی اسکیموں کا مطلب نہ صرف سماجی اور معاشی تبدیلی تھی بلکہ اس سے خاص طور پر نوجوانوں میں کئی نیم شعوری امنگیں بھی بیدار ہوئیں، جو ماضی کی مایوسی کی وجہ سے دب چکی تھیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ تمام کام دل کی گہرائیوں سے  عوام کی خدمت کرنے اور ذات پات، عقیدہ اور مذہب سے بالاتر ہو کر فائدے پہنچانے کے مقصد سے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ایک نیا ورک کلچر بنانے کی کوشش کی ہے جس کی پیروی کرنے کے ہمارے جانشین پابند ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/D32TW2.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ پچھلے 10 سال میں ڈوڈہ میں روڈ کنیکٹیویٹی، بجلی کی فراہمی اور طبی سہولیات میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا، "ضلع میں شاہراہوں کا جال بچھایا گیا ہے، یہاں پی ایم جی ایس وائی  کے تحت سب سے زیادہ سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں۔"

وزیر موصوف نے کہا کہ اس حلقے کو،واحد لوک سبھا حلقہ ہونے کی وجہ سے امتیاز حاصل  ہے، جہاں ڈوڈہ، کٹھوعہ اور ادھم پور میں تین میڈیکل کالج ہیں۔

مرکزی وزیر نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پی ایم مودی ہمہ جہت ترقی اور جہاں ضرورت ہو اسکیموں کی فراہمی کو یقینی بنا کر کام کے کلچر اور جمہوریت کے بارے میں تاثر کو تبدیل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان امیدوں کو دوبارہ زندگی دی ہے جو ختم ہو گئی تھیں، اور ان نوجوانوں میں امنگوں کو دوبارہ زتازہ کیاجنہوں نے کام کے موجودہ ماحول کی وجہ سے ناامیدہوگئے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/D4FF55.jpg

اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے چند نوجوان کسانوں کو بھی مبارکباد پیش کی جو ‘مودی سرکار کی گارنٹی’  کی مختلف اسکیموں کے فوائد حاصل کرتے ہوئے  اپنی پیداوار میں اضافہ کرکے رول ماڈل کے طور پر ابھرے ہیں۔

 ********

 

  ش ح۔اس۔رم

U-6085  



(Release ID: 2014490) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi