بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاری صنعتوں کی وزارت نے الیکٹرک موبیلٹی پروموشن اسکیم 2024 کا اعلان کیا


کُل 500کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ اسکیم یکم اپریل سے 31 جولائی 2024 تک نافذ کی جائے گی

الیکٹرک ٹو وہیلر (ای- 2  ڈبلیو) اور تھری وہیلر (ای- 3 ڈبلیو)اس کے دائرہ کار میں آئیں گے

گرین موبیلٹی ( ماحول دوست  نقل وحرکت )کو مزید تحریک فراہم  کی جائے گی  اور ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کو فروغ دیا جائے گا

Posted On: 13 MAR 2024 8:08PM by PIB Delhi

الیکٹرک موبیلٹی پروموشن اسکیم 2024(ای ایم پی ایس 2024 ) اسکیم وزارت بھاری صنعت، حکومت ہند کی طرف سے ملک میں ای ویز کو اپنانے کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے محکمہ اخراجات، وزارت خزانہ کی منظوری سے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ یہ ایک فنڈ لمیٹڈ اسکیم ہے جس کی کل رقم ۔ 4 ماہ کی مدت کے لیے 500 کروڑ روپے ہے۔ ۔ الیکٹرک دو پہیہ گاڑی(ای-2 ڈبلیو) اور تھری وہیلر (ای-3 ڈبلیو) کو تیزی سے اپنانے کے لیے ماحول دوست نقل و حرکت اور الیکٹرک وہیکل (ای وی) مینوفیکچرنگ کے ماحولیاتی نظام  کی ترقی کو مزید تحریک فراہم کرنے کے لیے ملک میں اس کا نفاذ یکم اپریل 2024 سے 31 جولائی 2024 تک ہوگا۔

 اہل الیکٹرک وہیکل   (ای وی) زمرہ جات

a) دو پہیہ گاڑیاں (الیکٹرک)(ای- 2 ڈبلیو)

b) تھری وہیلر (الیکٹرک) بشمول رجسٹرڈ ای رکشہ اور ای کارٹس اورایل 5  ( ای-3 ڈبلیو)

عوام کے لیے سستی اور ماحول دوست عوامی نقل و حمل کے اختیارات فراہم کرنے پر زیادہ زور دینے کے ساتھ، اسکیم کا اطلاق بنیادی طور پر ان  برقی دو پہیہ گاڑیوں اور برقی سہ پہیہ گاڑیوں پر ہوگا جو تجارتی مقاصد کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔ مزید، تجارتی استعمال کے علاوہ، نجی یا کارپوریٹ ملکیت میں رجسٹرڈ برقی دو پہیہ گاڑیاں بھی اسکیم کے تحت اہل ہوں گی۔

ای ایم پی ایس 2024  کے اجزاء

 

اجزاء

کیفیت

درکار مجموعی فنڈ

(کروڑ روپے میں)

سبسڈیز/مطالبہ کی ترغیب

الیکٹرک2 ڈبلیو (ای- 2 ڈبلیو) اور الیکٹرک  ڈبلیو 3کے لیے مراعات بشمول رجسٹرڈ ای رکشہ اور ای کارٹس اور ایل 5 (ای-3 ڈبلیو)

 

493.55

اسکیم کا نظم وضبط

بشمول  آئی ای سی (معلومات، تعلیم اور مواصلات) کی سرگرمیاں اور پروجیکٹ مینجمنٹ ایجنسی کی فیس

6.45

مجموعی

 

500

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ٹارگیٹ نمبرز

اس اسکیم کا مقصد 3,72,215 ای- ویز بشمول ای-2 ڈبلیو((3,33,387 اور ای- 3 ڈبلیو(38,828 بشمول 13,590 رکشہ اور ای کارٹس اور25,238 ای-3 ڈبلیو ایل5 زمرہ میں) کو سپورٹ کرنا ہے۔ ترقی یافتہ ٹیکنالوجیز کی حوصلہ افزائی کے لیے مراعات کے فوائد صرف ان گاڑیوں تک پہنچائے جائیں گے جو جدید بیٹری سے آراستہ ہوں۔

آتم  نربھر بھارت

یہ اسکیم ملک میں ایک موثر، مسابقتی اور لچکدار ای وی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو فروغ دیتی ہے جس سے وزیر اعظم کے آتم  نربھار بھارت کے وژن کو فروغ ملتا ہے۔ اس مقصد کے لیے فیزڈ مینوفیکچرنگ پروگرام(پی ایم پی ) کو اپنایا گیا ہے جو گھریلو مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ای وی  سپلائی چین کو مضبوط کرتا ہے۔ اس سے ویلیو چین کے ساتھ ساتھ روزگار کے اہم مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

 ای ایم پی ایس 2024 کے لیے نوٹیفکیشن اور رہنما خطوط ایم ایچ آئی کی طرف سے الگ سے جاری کیے جا رہے ہیں۔

*************

 

 

( ش ح ۔س ب ۔ رض (

U. No: 6083


(Release ID: 2014486) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Marathi , Hindi