کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کمرشل کوئلہ کانوں کی نیلامی کے دوسرے دن تین کانیں نیلامی کے لیے پیش کی گئیں

Posted On: 13 MAR 2024 7:54PM by PIB Delhi

9ویں راؤنڈ اور 8ویں راؤنڈ کے تحت نیلامی کے دوسرے دن 3 کانیں نیلامی کے لیے پیش کی گئیں۔ تین کانوں میں سے ایک کان کوکنگ کول مائن اور 2 نان کوکنگ کول مائنز ہیں۔ تمام 3 کوئلے کی کانیں جزوی طور پر دریافت کی گئی ہیں جن کے کل ارضیاتی ذخائر 388.32 ملین ٹن ہیں اور بولی لگانے والوں کے درمیان اچھا مقابلہ ہے۔

کوئلہ کی وزارت کوئلے کے شعبے میں ’آتم نر بھر‘ بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ کوکنگ کوئلہ  مشن کے تحت کوکنگ کوئلہ کانوں کو بھی نیلامی کے لیے شامل کیا گیا ہے۔ کوکنگ کوئلہ کی ملکی پیداوار ملک کے لیے درآمدات کو کم کرنے کے لیے اہم ہے۔

دوسرےدن  کے نتائج حسب ذیل ہیں:

نمبرشمار

کان کانام

ریاست

جیولوجیکل ریزروس (ایم ٹی)

کوکنگ/ نان کوکنگ

آخری بولی جمع کرانے والے

ریزرو قیمت

(فیصد)

آخری پیشکش (فیصد)

1

بیسی

چھتیس گڑھ

135.00

نان کوکنگ

اندرمنی منرل ا نڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ

4.00

52.00

2

شہڈول (جنوب) کے مغرب میں

مدھیہ پردیش

93.32

نان کوکنگ

جے کے سمینٹ لمیٹڈ

4.00

25.25

3

بابو پارا مشرق

جھارکھنڈ

160.00

کوکنگ

ای نیلامی 13-3-2024 کو شام 6 بجے تک جاری تھی

 

*************

 

 

ش ح ۔ف ا۔ف ر

U. No.6076


(Release ID: 2014453) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi