بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاری صنعتوں کی وزارت نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، روڑکی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں


ایم او یو کا مقصد ایم ایچ آئی اور آئی آئی ٹی روڑکی کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ آٹوموٹیو اور الیکٹرک گاڑیوں کے شعبوں میں جدت پیدا کرنے کے لیے ایک سینٹر آف ایکسیلنس اور ایک انڈسٹری ایکسلریٹر قائم کیا جا سکے

اس شراکت داری کے ذریعے، متعدد اسٹارٹ اپس نے آئی آئی ٹی -روڑکی کے ساتھ مل کر الیکٹرک گاڑیوں کے پراجیکٹس کو آگے بڑھایا ہے، جس نے ای-موبلٹی سیکٹر میں ملک کی خود انحصاری میں نمایاں طور پر تعاون کیا ہے: ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے

Posted On: 13 MAR 2024 4:46PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی ) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، روڑکی (آئی آئی ٹی روڑکی) نے اختراع کی حوصلہ افزائی اور آٹوموٹیو اور الیکٹرک وہیکل (ای وی ) کے شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت نامے پر بھاری صنعتوں کے وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے، ریاست اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی (وی سی کے ذریعے) اور بھاری صنعتوں کی وزارت اور ریاست اتراکھنڈ کے سینئر حکام کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XDC5.jpg

ایم او یو پر آئی آئی ٹی روڑکی کی جانب سے پروفیسر کے کے پنت اور وزارت کی جانب سے جناب وجے متل جے ایس ایم ایچ آئی نے دستخط کیے تھے۔ یہ ایم او یو ایم ایچ آئی کے انڈین کیپیٹل گڈز سیکٹر فیز II میں مسابقت کو بڑھانے کی اسکیم کے تحت آئی آئی ٹی  روڑکی میں ایک سنٹر آف ایکسیلنس (سی او ای) اور ایک انڈسٹری ایکسلریٹر بنانے کے لیے جدید اقدامات شروع کرنے کی مشترکہ کوشش کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ تعاون دونوں تنظیموں کے مشترکہ علم اور وسائل کو استعمال کرنے کی کوشش ہے تاکہ ایسے اہم منصوبوں کی حمایت کی جا سکے جو نقل و حمل کے مستقبل کو متاثر کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JMLV.jpg

ایم ایچ آئی  کے ذریعہ فراہم کردہ 19.8745 کروڑ کی کل گرانٹ کے ساتھ اور صنعتی شراکت داروں کے تعاون سےاضافی 4.78 کروڑ کے ساتھ ، کل پروجیکٹ لاگت 24.6645 کروڑ ہے۔ یہ مشترکہ تعاون جدت طرازی میں اہم پیشرفت کرنے کے لیے تیار ہے اور اکیڈمی اور صنعت کے درمیان خلیج کو بھی ختم کرے گا۔ یہ فنڈز تحقیق، ترقی اور عمل درآمد کی کوششوں کو مزید تقویت دیں گے، تصورات کو ٹھوس حلوں میں ترجمہ کرنے میں سہولت فراہم کریں گے۔

ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹل گڈس اسکیم کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح ان اقدامات نے آتمنیر بھر بھارت کو فروغ دینے والے مینوفیکچرنگ سیکٹر کے اندر جدید ٹیکنالوجیز کے انضمام کو تیز کیا ہے۔ اس کے علاوہ ، انہوں نے ہندوستان کو عالمی برآمدات کی اہمیت کی طرف لے جانے میں ایم ایچ آئی  کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ اور آئی آئی ٹی روڑکی کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے اس ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں ان کے فعال اقدامات پر زور دیا۔ وزیر نے سی جی اسکیم کے انڈسٹری ایکسلریٹر جزو کا بھی خاکہ پیش کیا اور اکیڈمی اور صنعت کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اپنی توجہ پر زور دیا۔ انہوں نے ایم ایچ آئی  اور آئی آئی ٹی  روڑکی کے درمیان ایک صنعتی ایکسلریٹر اور سنٹر آف ایکسی لینس کے قیام کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کو نوٹ کیا۔ اس شراکت داری کے ذریعے، متعدد اسٹارٹ اپس نے آئی آئی ٹی -روڑکی  کے ساتھ مل کر الیکٹرک گاڑیوں کے پراجیکٹس کو آگے بڑھایا ہے، جس سے ای-موبلٹی سیکٹر میں ملک کی خود انحصاری میں اہم کردار ادا کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004FAAX.jpg

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اتراکھنڈ میں کیپٹل گڈس اسکیم کے تحت پروجیکٹوں کو منظوری دینے کے لیے ایم ایچ آئی کا شکریہ ادا کیا، خاص طور پر ای-موبلٹی سیکٹر کے مستفدین کےلئے انہوں نے آئی آئی ٹی روڑکی کی اسٹارٹ اپس اور صنعتوں کے ساتھ منسلک ہونے کی صلاحیت کے لیے بھی تعریف کی، اہم پروجیکٹوں کو حل کرنے کے لیے ادارے کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے تحقیق، ترقی اور تعاون کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے ادارے کی لگن پر بھی روشنی ڈالی، جو نقل و حرکت کے شعبے میں خود انحصاری کے قومی ہدف سے ہم آہنگ ہے۔

آئی آئی ٹی  روڑکی ایک اہم ادارہ ہے اور جدت طرازی اور فضیلت کا ایک مشہور مرکز ہے۔ یہ ادارہ ایسے ماحول کو پروان چڑھاتا ہے جہاں لوگوں کو بااختیار بنانے کے عزم کے ساتھ تبدیلی کے خیالات کی پرورش کی جاتی ہے۔

آئی سی اے ٹی ، مانیسر اس پروجیکٹ میں آئی آئی ٹی  روڑکی کے ساتھ شراکت دار ہے، آٹوموٹیو سیکٹر میں جانچ، سرٹیفیکیشن اور تحقیق کے لیے وقف ایک اعلیٰ سہولت ہے۔ آئی سی اے ٹی  آٹوموٹو ٹیکنالوجیز کی ترقی، توثیق اور ہم آہنگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جدید ترین انفراسٹرکچر اور مہارت کے ساتھ، اس پروجیکٹ میں، آئی سی اے ٹی  آٹوموٹیو الیکٹریکل اور الیکٹرانکس ٹیسٹنگ جیسی خدمات پیش کرے گا۔ جیسے ہی ہندوستان برقی نقل و حرکت کی طرف منتقل ہو رہا ہے، آئی سی اے ٹی  سب سے آگے ہے، جو الیکٹرک گاڑیوں کے لیے جانچ اور ترقیاتی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

*****

ش ح ۔ا م۔م ص۔

U:6058


(Release ID: 2014289) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi , Tamil