کوئلے کی وزارت

وزارت کوئلہ نے بی سی سی ایل کی ڈگڈا کول واشری سے مالی فائدہ حاصل کرنے کا عمل شروع کیا

Posted On: 13 MAR 2024 1:33PM by PIB Delhi

ہندوستان کے کوئلے کے شعبے کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ کرنے کی طرف ایک اہم اقدام میں کوئلہ کی وزارت نے 12 مارچ 2024 کو بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ (بی سی سی ایل) سے تعلق رکھنے والی ڈگڈا کول واشری کی 2 میٹرک ٹن سالانہ صلاحیت کے لیے مالی فائدہ حاصل کرنے کے عمل کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ یہ تاریخی اقدام کوئلے کے ذخائر کے موثر استعمال کے ذریعے وسائل کو بہتر بنانے اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

بی سی سی ایل کی 2 لاکھ میٹرک ٹن سالانہ ڈگڈا کول واشری سے مالی فائدہ حاصل کرنے کا عمل ایک شفاف مسابقتی نیلامی کے عمل کے ذریعے انجام دیا جائے گا اور ممکنہ اسٹیل مینوفیکچرر کو دی جائے گی۔ کوئلے کی مقدار کے لیے ادا کیے گئے سب سے زیادہ پریمیم کے مساوی کول لنکیج کے ساتھ پرانی اور غیر آپریشنل واشری بولی لگانے والے کو دی جائے گی۔ کامیاب بولی دہندہ تعمیر/تزئین و آرائش، آپریشن، مین ٹیننس اور ٹرانسفر ماڈل پر واشری کو ڈیزائن، تعمیر/تزئین و آرائش، چلانے اور دیکھ بھال اور منتقلی کا کام انجام دے گا۔

 کوکنگ کول، اسٹیل کی پیداوار میں ایک اہم جزو ہے اور یہ صنعتی منظر نامے میں، خاص طور پر بھارت جیسی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اعلیٰ معیار کے کوکنگ کول کی مانگ میں مسلسل اضافہ کے ساتھ اس کے نکالنے اور پروسیسنگ کو بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات کی اہمیت کو بڑھاوا نہیں دیا جا سکتا۔ بی سی سی ایل کی ڈگڈا کول واشری کی مونیٹائزیشن کوکنگ کول سیکٹر میں انقلاب لانے کے لیے تیار ہے، جس سے ملک کی اسٹیل کی پیداواری صلاحیت میں اس کے تعاون کو بڑھایا جائے گا۔

ڈگڈا کول واشری کی صلاحیت کو کھول کر، بی سی سی ایل اپنے کوئلے کے ذخائر سے خاطر خواہ قیمت حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ مونیٹائزیشن کے عمل سے آپریشن کو ہموار کرنے، وسائل کے استعمال کو بہتر بنانے اور کوئلے سے مالی فائدہ اٹھانے کی تکنیکوں میں جدت کو فروغ دینے کی توقع ہے۔ مزید برآں، یہ بی سی سی ایل کو کوئلے کی کانکنی اور پروسیسنگ میں اپنی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گا۔ اس طرح ہندوستانی کوئلے کے شعبے میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر اس کی پوزیشن مستحکم ہوگی۔

ڈگڈا واشری کی مونیٹائزیشن آتم نربھر بھارت کے وژن کے ساتھ بالکل ہم آہنگ ہے۔ کوکنگ کول کی پیداوار میں خود کفالت کو فروغ دے کر، ہندوستان درآمدات پر انحصار کو کم کر سکتا ہے، اپنی توانائی کی حفاظت کو مضبوط بنا سکتا ہے اور زیادہ مضبوط اور لچکدار اسٹیل سیکٹر کو فروغ دے سکتا ہے۔

مونیٹائزیشن اہم سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو راغب کرنے، معاشی سرگرمیوں کو مزید متحرک کرنے اور خطے میں ملازمتوں کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ پائیداری اور تکنیکی ترقی کے عزم کے ساتھ، بی سی سی ایل ہندوستان کے کوئلے کے شعبے کے منظر نامے کو نئی شکل دینے کے لیے تیار ہے، جو آنے والی نسلوں کے لیے ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھا رہا ہے۔ دلچسپی رکھنے والا بولی دہندہ برائے مہربانی مونیٹائزیشن کے عمل سے متعلق متعلقہ دستاویزات/معلومات کے لیے https://auction.coaljunction.com/CoalWeb/getLinkageTopNavbarAction.do

ملاحظہ کریں۔

*************

ش ح۔ م ع ۔ج

Uno-6042



(Release ID: 2014187) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi , Tamil