وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالئے کے سکریٹری نے  ورچوئل وسیلے سے حیدرآبادمیں نئے جی ایس ٹی بھون اور رہائشی کوارٹرز  کا سنگ بنیاد رکھا


جی ایس ٹی بھون ،سی بی آئی سی کا تعمیری پروجیکٹ کا  سب سے بڑا دفترہوگا اور سی بی آئی سی کے ذریعہ تعمیر کی گئی اب تک کی سب سے اونچی عمارت ہوگی

سکریٹری (مالیاتی خدمات) نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر، نوروجی نگر، نئی دہلی میں پی ایف آر ڈی اے کے نئے دفتر کے احاطے کا افتتاح کیا

Posted On: 12 MAR 2024 10:00PM by PIB Delhi

مالئے کے سکریٹری جناب سنجے ملہوترا نے  براہ راست ٹیکسوں اورکسٹمزکے مرکزی بورڈسی بی آئی سی کے تحت سی جی ایس ٹی  اور کسٹمز حیدرآبادزون کے افسران کے لئےآج ورچوئل وسیلے سے  حیدرآباد میں نئے جی ایس ٹی بھون اور رہائشی کوارٹرز کا سنگ بنیادرکھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018ZN4.jpg

سی بی آئی سی کے ممبران، حیدرآباد ،  سی جی ایس ٹی اور کسٹمز کے چیف کمشنر، ڈائرکٹر جنرل ایچ آر ڈی، سی بی آئی سی اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ حیدرآباد زون کے افسران اور عملہ نے اس تقریب میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QX9Q.jpg

یہ پروجیکٹ سی جی ایس ٹی زون حیدرآباد کے دفاتر کو ایڈجسٹ کرنے اور سی بی آئی سی کے افسران کے لیے رہائشی مقام  فراہم کرنے کی خاطر ایک آفس ٹاور اور ایک رہائشی ٹاور کی تعمیر پر مشتمل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NA9I.jpg

نئے جی ایس ٹی بھون کے نام سے موسوم آفس ٹاور تقریباً 77000 مربع میٹر کے ایک تعمیر شدہ علاقے کا احاطہ کرے گا جو 2 تہہ خانوں، 4 گراؤنڈ پارکنگ اور 21 آفس فلورز پر مشتمل ہوگا۔ ہائیٹیک شہر، حیدرآباد کے قریب ایک پسندیدہ ترین مقام پر واقع، نیو جی ایس ٹی بھون میں حیدرآباد کے بیشتر سی جی ایس ٹی دفاتر ہوں گے، جو فی الحال کرائے کے مقامات پر چل رہے ہیں۔ اس میں تقریباً 1500 افسران اور عملہ کی گنجائش ہوگی۔

جی آر آئی  ایچ اے (گریہا)کی درجہ بندی اور ماحول کے لئے سازگار اصولوں کے مطابق ڈیزائن کی گئی ایک جدید عمارت ہے۔اس عمارت سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو بہتر خدمات اور ملازمین کی فلاح و بہبود کو بڑھانے کی امید ہے۔ یہ عمارت ایک بڑے جی ایس ٹی سوویدھا کیندر کی میزبانی کرے گی اوراسے ایک جدید ترین آڈیٹوریم ہونے  کا فخرحاصل ہوگا۔ یہ رہائشی ٹاور 21 اپارٹمنٹس پر مشتمل ہو گا جس کا تعمیراتی رقبہ لگ بھگ ہے۔ 7900 مربع میٹرہے۔

عمارتوں کی تعمیر کی تخمینہ لاگت لگ بھگ 645 کروڑ  روپے ہے،جسے ایوارڈ کے بعد تین سال کی مدت میں ای پی سی موڈ میں سی پی ڈبلیو ڈی  کے ذریعہ تعمیر کیا جائے گا۔ نیا پروجیکٹ مالیاتی لحاظ سے سی بی آئی سی کا تیسرا سب سے بڑا  بنیادی ڈھانچے کا پروجیکٹ ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مالئے کے سکریٹری نے اس طرح کے پروجیکٹوں کو شروع کرنے کے لئے سی بی آئی سی کی تعریف کی، جس سے  افسران اور عملے کے لیے مناسب کام کی جگہ اور رہائشی سہولیات کو یقینی بنایا جاسکے گا اور تجارتی سہولت کے لیے جدید ماحول پیدا کیا جائے گا۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو صحیح معنوں میں شروع کرنے پر حیدرآباد زون کی ستائش کی اور تمام اداروں سے عمارت کے کاموں کو تیز کرنے کی درخواست کی تاکہ جدید ترین سہولیات جلد از جلد دستیاب ہوسکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040WD0.jpg

جناب آلوک شکلا، ممبر (ایڈمن)، سی بی آئی سی نے اس پروجیکٹ کے بارے میں اپنے اطمینان کا اظہار کیا، جو کہ سی بی آئی سی کے ذریعہ شروع کیے گئے سب سے بڑے دفتر کم رہائشی پروجیکٹوں میں سے ایک ہے اورجسے بہت کم وقت میں منظوری مل رہی ہے۔ انہوں نے مرکزی وزیر خزانہ اور ریونیو سکریٹری کا سی بی آئی سی کی اس کوشش میں رہنمائی اور تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005SVCB.jpg

جناب وویک رنجن، زونل ممبر، سی بی آئی سی نے پروجیکٹ کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی اور حیدرآباد زون سے درخواست کی کہ پروجیکٹ کے بروقت نفاذ کے لیے سی پی ڈبلیو ڈی کے ساتھ تال میل قائم کرے۔

جناب سندیپ پرکاش، چیف کمشنر، سی جی ایس ٹی اور کسٹمز، حیدرآباد زون نے اس بات پرروشنی ڈالی کہ یہ زون کا دوسرا  بنیادی ڈھانچے کا پروجیکٹ ہے جو پچھلے چھ مہینوں میں شروع کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب شمس آباد میں کسٹمز ہاؤس کی تعمیر کے پہلےزیر تکمیل پروجیکٹ  کےدسمبر 2024 کے آخر تک  تکمیل متوقع  ہے۔  نئے جی ایس ٹی بھون کی تعمیر کا یہ نیا پروجیکٹ 2027 کی تیسری سہ ماہی تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے حیدرآباد زون کے افسران اور حکومت کے عملے کو ان پروجیکٹوں کے لیے جلد منظوری کے لیے شکریہ ادا کیا۔ جس کے نتیجے میں حیدرآباد میں سی بی آئی سی کے لیے دفتر اور رہائشی جگہ کے لیے دیرینہ مطالبات کو پورا کیا جاسکے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00649DW.jpg

ایک اور تقریب میں، ڈاکٹر وویک جوشی، سکریٹری، ڈی ایف ایس، وزارت خزانہ نے، آج نئی دہلی کے نوروجی نگر کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر (ڈبلیو ٹی سی ) میں پنشن فنڈ ریگولیٹری ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) کے نئے دفتر کے احاطے کا افتتاح کیا۔ احاطے میں جدید سہولیات موجود ہیں۔ یہ ماحول  کے لئے سازگار ایک عمارت ہے۔ اور اس میں پانی اور سورج کی روشنی کا موثر انتظام ہے۔

********

 

  ش ح۔ش م۔رم

U-6036  


(Release ID: 2014099) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi