بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے ایک مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنی،گراگے انترپرینیورس انٹرنیٹ پرائیویٹ لمٹیڈکو نارتھ ایسٹ سمال فنانس بینک کے ساتھ انضمام کومنظوری دی

Posted On: 12 MAR 2024 8:36PM by PIB Delhi

 بھارت کےمسابقتی کمیشن (سی سی آئی ) نے مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنی، گراگے انترپرینیورس انٹرنیٹ پرائیویٹ لمٹیڈکو  نارتھ ایسٹ سمال فائنانس بینک کے ساتھ انضمام کی منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ لین دین ایک مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنی، گراگے انترپرینیورس انٹرنیٹ پرائیویٹ لمٹیڈ (جی آئی پی ایل) بشمول کوارڈی لیون فائننس پرائیویٹ لمٹیڈ(کیوایف ٹی ایل) (ایک این بی ایف سی- ایس آئی–آئی سی سی) اورانٹرگلیکٹری فاؤنڈری پرائیویٹ لمیٹیڈ (آئی ایف پی ایل) کا نارتھ ایسٹ فنانس کے ساتھ انضمام پر مشتمل ہے، جوبینک لمیٹڈ (این ای ایس ایف بی) (بشمول ) آر جی وی این (نارتھ ایسٹ) مائیکروفائنانس لمٹیڈ (آرجی وی این) دائرہ اختیاری نیشنل کمپنی لا ٹربیونل اور بعض متعلقہ لین دین کے سامنے دائر کیے جانے والے امتزاج کی جامع اسکیم کے مطابق ہے۔

 جی آئی پی ایل برانڈ نام ‘‘سلائس’’ کے تحت کام کرتا ہے اور ہندوستان میں ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگیوں اور کریڈٹ مصنوعات کی سہولت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ جی آئی پی ایل  بنیادی طور پر سستی اور شفاف لاگت کے حل اور ڈھانچے کے ذریعے کم بینک والے صارفین کے لیے مالیاتی خدمات تک رسائی کو فعال  بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

 این ای ایس ایف بی ایک نجی شعبے کا چھوٹا مالیاتی بینک (ایس ایف بی ) ہے۔ اس کا صدر دفتر گوہاٹی، آسام میں ہے اور اس کی شاخیں شمال مشرقی ریاستوں (اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، تریپورہ، اور سکم) اور مغربی بنگال میں ہیں۔

سی سی آئی کے تفصیلی حکم پر عمل کیا جائے گا۔

********

 

 

  ش ح۔ش م۔رم

U-6031  


(Release ID: 2014066) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi , Telugu