وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم ‘انڈیاز ٹیکیڈ: ‘وِکسِت بھارت کے لئے چپس’ کے موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہندوستان کے نوجوانوں سے خطاب کریں گے


وزیر اعظم تقریباً 1.25 لاکھ کروڑ روپے  مالیت کی تین سیمی کنڈکٹر سہولیات کا سنگ بنیاد رکھیں گے

1814 اعلیٰ تعلیمی ادارے (ایچ ای آئیز)، کانفرنسز/سیمینارز اور وزیر اعظم کے خطاب کی لائیو سٹریمنگ کے ذریعے تقریب  میں شرکت کریں گے

انڈیاز ٹیکیڈ:وِکسِت بھارت کے لئے چپس کی بدولت  سیمی کنڈکٹر  کے ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ہندوستان کو ایک عالمی مرکز کے طور پرپیش کرنے کے وزیراعظم کے ویژن کو تقویت بہم پہنچے گی

Posted On: 12 MAR 2024 8:58PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 مارچ 2024 کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ‘انڈیاز ٹیکیڈ: وِکسِت بھارت کے لئے چپس’  تقریب میں شرکت کریں گے اور نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔ وہ تقریباً 1.25 لاکھ کروڑ روپے مالیت  کے تین سیمی کنڈکٹر پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جس کا مقصد ‘ہندوستان میں سیمی کنڈکٹرز کی ترقی اور  مینوفیکچرنگ ایکو نظام کواجاگرکرنا’ہے۔

حکومت ہندنے انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن کو ایک اختتام سے آخر تک سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام تخلیق کرنے  کے لیے قائم کیا ہے تاکہ ہندوستان کو عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت کی قیادت کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔ اس اقدام سے ملک کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے درج ذیل یونٹس قوم کے لیے وقف کیے جائیں گے۔

  •  گجرات میں  دھولیراکے مقام پرہندوستان کی پہلی فیب سہولت
  •  گجرات میں سنندکے مقام پراوایس اے ٹی سہولت
  • آسام میں موریگاؤں کے مقام پراو ایس اے ٹی کی سہولت

 اس موقع پر 1814 اداروں کے طلباء  شرکت کریں گے ، جن میں  تمام مرکزی یونیورسٹیاں،آئی آئی ٹیز، این آئی ٹیز، آئی آئی ایمس،آئی آئی ایس ای آر،آئی آئی ایس سی  اور دیگر اعلیٰ ادارے جہاں تحقیق، اختراع اور ایس ٹی ای ایم کے مضامین نمایاں ہیں۔

تقریب کو براہ راست نشرکرنے کے ساتھ ساتھ ، ایچ ای آئیز دن کے وقت سیمینارس/کانفرنسز کا انعقاد کریں گے تاکہ ہندوستان کےٹیکیڈ وژن، ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر مشن اور تحقیق اور اختراعات وغیرہ کے ذریعہ وکسِت بھارت  @2047 کے حصول کے لیے ایک روڈ میپ پر غور و خوض کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

انڈیا کے ٹیکیڈسے پائیدار ترقی کو یقینی بنانے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، معیار زندگی کو  بہتربنانے اور عالمی ٹیکنالوجی کے منظر نامے میں ایک مضبوط موجودگی کو یقینی بنانے کے مقصد سے ڈیجیٹل دور کو اختیارکرنے کے لیے ہندوستان کی لگن کی نشاندہی ہوتی ہے۔

*********

(ش ح۔ع م۔ع آ)

U-6026



(Release ID: 2014056) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi