سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیکنالوجی کی منتقلی کے مراکز کا مطالعہ جس کا مقصد جاری کردہ اختراعات کے کمرشلائزیشن کو بڑھانا ہے
प्रविष्टि तिथि:
12 MAR 2024 5:47PM by PIB Delhi
ڈی ایس ٹی – سنٹر فار پالیسی ریسرچ ، پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے ‘‘بھارت میں اختراعات کی کمرشلائزیشن بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کی منتقلی کے مراکز’’ کے عنوان سے ایک مطالعہ 11 مارچ 2024 کو جاری کیا گیا۔
ڈاکٹر اکھلیش گپتا ، سینئر ایڈوائزر ، ڈپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کا مقصد بھارت میں ٹیکنالوجی کی منتقلی سے متعلق دفاتر (ٹی ٹی اوز) اور ٹیکنالوجی کی منتقلی عمل کے ڈھانچے اور کارکردگی ، انتظامی طریقہ کار اور حکمرانی کے فریم ورک ، صلاحیت سازی کی ضرورتوں اور چیلنجزوں کا جائزہ لے کر انہیں بہتر بنانا ہے ۔
ڈاکٹر گپتا نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے وضاحت کی کہ رپورٹ میں ‘‘رپورٹ تحقیقی لیبارٹریوں سے مارکیٹ میں خیالات کی منتقلی کے عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کے مراکز کے اہم کردار پر زور دیا گیا ہے ، جس سے ملک کی عالمی مسابقت میں اضافہ ہوتا ہے’’۔ توانائی کی منتقلی اور مضر صحت گیسوں کے اخراج کو مکمل طور پر بند کرنے کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے اختراعی عمل کو تیز کرنے کے مقصد سے حکومت کے اختراعی اقدامات کا آغاز کرنا ہے ۔

ٹکنالوجی کی منتقلی کے دفاتر کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ، ڈاکٹر گپتا نے کہا کہ یہ دفاتر اختراعی آئیڈیاز کے کمرشلائزیشن کو آسان بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں ، اس طرح انہیں ٹھوس مصنوعات اور خدمات میں تبدیل کرتے ہیں جو معاشرے کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔
ڈی ایس ٹی - سنٹر فار پالیسی ریسرچ ، پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے کم کاربن ٹیکنالوجی کی تعیناتی کی سہولت (ایف ایل سی ٹی ڈی) کے تحت کی گئی اس تحقیق کو اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم (یو این آئی ڈی او) ، نئی دلی کی حمایت حاصل ہے ۔
رپورٹ میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کے دفاتر کی طرف سے تعلیمی اور صنعت کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں اہم کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی کو اکیڈمی سے انڈسٹری میں کامیابی کے ساتھ منتقل کرنے کے لیے استعمال کیے گئے میکانزم اور آلات پر روشنی ڈالتا ہے۔
پالیسی سازوں کو قیمتی بصیرت فراہم کرنے سے رپورٹ انہیں ان شعبوں کی نشاندہی کرنے کی اہل بنائے گی جو ہمارے ملک میں جدت کو فروغ دینے اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے والے میکانزم کو مضبوط بنانے میں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
یہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے فنکشن کو مضبوط بنانے اور انڈسٹری-اکیڈمیا پارٹنرشپ کو گہرا کرنے ، ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے جامع پالیسی ایکو سسٹم ، گراس روٹ لیول اور مقامی اختراعات کو سپورٹ کرنے کے لیے متعلقہ فریقوں کے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے بارے میں بھی سفارشات فراہم کرتی ہے۔
جناب سندیپ ٹنڈن ، نیشنل پروجیکٹ مینیجر ، یونیڈو-ایف ایل سی ٹی ڈی ؛ ریلیز تقریب میں ڈاکٹر کشمیر سنگھ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف بائیو ٹیکنالوجی اور کوآرڈینیٹر ڈی ایس ٹی سنٹر فار پالیسی ریسرچ پنجاب یونیورسٹی اور بیورو آف انرجی ایفیشنسی اور ڈی ایس ٹی کے عہدیدار موجود تھے۔
*****
(ش ح ۔ ا س ۔ ت ح)
U No. 6009
(रिलीज़ आईडी: 2014010)
आगंतुक पटल : 86