کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تجارتی کوئلہ کانکنی نیلامی:پہلے دن 13میں 8 کانیں ای-نیلامی کے تحت

Posted On: 12 MAR 2024 5:51PM by PIB Delhi

کوئلہ وزارت نے تجارتی کانکنی کے لیے کوئلہ کانوں کی 20دسمبر 2023 کو نویں دور اور 15نومبر 2023 کو آٹھویں دور کے تحت نیلامی شروع کی تھی۔بولیوں کے تجزیے کے بعد 13کانوں کے لیے آگے کے ای -نیلامی عمل 12مارچ 2024 سے شروع کیا گیا۔

پہلے دن 8کوئلہ کانیں نیلامی کے لیے رکھی گئی۔ جن میں 5کوئلہ کانیں سی ایم ایس پی کوئلہ کانیں تھیں اور تین کوئلہ کانیں ایم ایم ڈی آر کوئلہ کانیں تھیں۔ ان 8کانوں میں سے 4کے امکانات کا پوری طرح سے پتہ لگایا جاچکا ہے، جبکہ دیگر چار کانوں میں سے امکانات کا جزوی طورسے پتہ لگا ہے۔ ان 8کوئلہ کانوں کا کل زمینی-سائنسی ذخیرہ 1721.44ملین ٹن ہے۔ اِن کائلہ کانوں کی پیداور پی آر سی 4.20 ایم ٹی پی اے ہے۔

پہلے دن کے نتائج اس طرح ہیں:

 

نمبر شمار

کام کا نام

ریاست

پی آر سی(ایم ٹی پی اے)

جیولوجیکل ذخیرہ(ایم ٹی)

اختتامی بولی پیش کی گئی

محفوظ قیمت(فیصد)

آخری تجویز(فیصد)

1

مہان

مدھیہ پردیش

1.20

107.41

جے کے سیمنٹ لمٹیڈ

4.00

6.50

2

مارا 11 مہان

مدھیہ پردیش

لاگو نہیں

955.96

مہان انرجین لمٹیڈ

4.00

6.00

3

تھیس گورا-بی/رُدرپوری

مدھیہ پردیش

1.00

45.04

سنگلیگ آئرن اینڈ اسٹیل کمپنی لمٹیڈ

4.00

7.00

4

بندوپور ببھنی گنج

مغربی بنگال

لاگو نہیں

198.57

جے ایم ایس مائننگ پرائیویٹ لمٹیڈ

4.00

18.25

5

مارکی-زری-زمانی-ادکولی

مہاراشٹر

1.00

21.76

نیل کنٹھ انفرا مائننگ لمٹیڈ

4.00

22.00

6

ڈومری

جھارکھنڈ

1.00

55.99

ایس ایم اسٹیل اینڈپاور لمٹیڈ

4.00

41.00

7

دونی سینٹرل

جھارکھنڈ

لاگو نہیں

45.00

بُل مائننگ پرائیویٹ لمٹیڈ

4.00

40.00

8

دامودہ کے جنوب

جھارکھنڈ

لاگو نہیں

291.71

رونگٹا سنس پرائیویٹ لمٹیڈ

4.00

21.25

 

کام کاج شروع ہونے پر یہ کوئلہ کانیں 652 کروڑ روپے کا سالانہ ریوینو پیدا کریں گے۔ جس کی گنتی اِن کوئلہ کانوں (جزوی طور سے امکانات کا پتہ لگائی گئی کانوں کو چھوڑ کر)کی پی آر سی پر کی گئی ہے۔یہ کانیں 630کروڑ روپے کی پونجی سرمایہ کاری کو متوجہ کریں گی اور اس سے 5678 لوگوں کو روزگار ملے گا۔

************

 

ش ح۔ج ق ۔ن ع

 (U: 6014)


(Release ID: 2014008)
Read this release in: English , Hindi