وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

انڈین کوسٹ گارڈ نے ایک مشترکہ کارروائی میں پوربندر کے قریب بحیرہ عرب میں  ایک پاکستانی کشتی کو پکڑ ا


کشتی سے  تقریباً 480 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کی گئی

Posted On: 12 MAR 2024 6:09PM by PIB Delhi

گیارہ  اور 12 مارچ 2024 کی درمیانی رات میں راتوں رات ایک مشترکہ آپریشن میں، انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر، انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے عملہ کے 6 افراد کے ساتھ ایک پاکستانی کشتی کو پکڑاجس میں  تقریباً 480 کروڑ روپے  مالیت کی منشیات موجود تھی۔ اس کشتی کو پوربندر سے بحیرہ عرب میں تقریباً 350 کلومیٹر کے فاصلے پر آئی سی جی بحری جہازوں اور ڈورنیئر ایئر کرافٹ پر مشتمل سمندری فضائی مربوط آپریشن میں پکڑا گیا۔ اس آپریشن میں آئی سی جی، این سی بی اور اے ٹی ایس گجرات کے درمیان اچھی طرح سے مربوط کوششوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

انڈین کوسٹ گارڈ نے ایجنسیوں کے مخصوص انٹیلی جنس ان پٹ پر، 11 مارچ 2024 بروز پیر کو اپنے بحری جہازوں کو بحیرہ عرب میں اسٹریٹجک طور پر کھڑا کیا۔ علاقے میں مکمل تلاشی کے بعد، آئی سی جی جہاز، این سی بی اور اے ٹی ایس گجرات کی ٹیموں کے ساتھ، مقام پر پہنچے اور اس کشتی کی شناخت کی جو اندھیرے میں مشکوک انداز میں چل رہی تھی۔ آئی سی جی جہازوں کی طرف سے چیلنج کیے جانے پر، کشتی نے  نکل بھاگنے کی شروع کر دی، لیکن بڑی تدبیر سے پیچھا کیا گیا اور آئی سی جی جہازوں نے اسے رکنے پر مجبور کر دیا۔ بورڈنگ ٹیم نے فوری طور پر جہاز کو ابتدائی جانچ اور تحقیقات کے لیے روانہ کیا۔

معلوم ہوا کہ کشتی پاکستانی کشتی تھی جس میں عملے کے چھ افراد تھے۔ جوائنٹ بورڈنگ ٹیم کی تحقیقات اور کشتی کی چھان بین سے تقریباً 80 کلو منشیات  پکڑی  گئی جس کی مالیت تقریباً  480 کروڑ روپے ہے ۔

کشتی کو ضبط کرکے  عملے  گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں مزید تفتیش کے لیے پوربندر لایا جا رہا ہے۔ اے ٹی ایس گجرات اور این سی بی کے ساتھ مشترکہ طور پر آئی سی جی کے ذریعہ  گزشتہ تین سالوں میں کی گئی ضبطی کی یہ دسویں  کارروائی ہے، جن میں 517 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی جس کی مالیت  3135 کروڑ روپے  ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا گ۔ن ا۔

U-6010


(Release ID: 2013895) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi , Telugu