عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فروری 2024 کے لیے ڈے اے آر پی جی  کے ذریعے سی پی جی آر اے ایم ایس  پر مرکزی وزارتوں/ محکموں کی کارکردگی پر 22 ویں رپورٹ جاری


فروری 2024 میں مرکزی وزارتوں/ محکموں کے ذریعے کل 1,26,844 شکایات کا ازالہ کیا گیا

لگاتار 19ویں مہینے مرکزی سیکرٹریٹ میں ماہانہ معاملوں کو نمٹانے کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی

ماہ فروری 2024 کے لیے جاری کی گئی رینکنگ میں محکمہ محصولات، سنٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز، اور محکمہ پوسٹس گروپ اے کیٹیگری میں سرفہرست ہیں

فروری 2024 کے مہینے کے لیے جاری کی گئی درجہ بندی میں، نیتی آیوگ، قانونی امور کا محکمہ، اور دواسازی  کا محکمہ گروپ بی زمرہ میں سرفہرست ہے

Posted On: 12 MAR 2024 4:34PM by PIB Delhi

محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی ) نے فروری 2024 کے لیے سنٹرلائزڈ عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس ) کی ماہانہ رپورٹ جاری کی، جو عوامی شکایات کی اقسام اور زمروں اور نمٹانے کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ فراہم کرتی ہے۔ یہ ڈی اے آر پی جی کی طرف سے شائع کردہ مرکزی وزارتوں/محکموں پر 22ویں رپورٹ ہے۔

فروری 2024 کی پیش رفت مرکزی وزارتوں/محکموں کے ذریعے 1,26,844 شکایات کا ازالہ کرتی ہے۔ سال 2024 میں مرکزی وزارتوں/محکموں میں شکایت کے نمٹانے کا اوسط وقت، جنوری سے فروری تک 16 دن ہے۔ یہ رپورٹس 10 قدمی سی پی جی آر اے ایم ایس  اصلاحات کے عمل کا حصہ ہیں جسے ڈی اے آر پی جی  نے معاملوں کو نمٹانے کے معیار کو بہتر بنانے اور ٹائم لائنز کو کم کرنے کے لیے اپنایا تھا۔

فروری 2024 میں، بی ایس این ایل  فیڈ بیک کال سینٹر نے 54971 فیڈ بیکس اکٹھے کیے۔ جمع کیے گئے فیڈ بیکس میں سے، تقریباً 47فیصد شہریوں نے اپنی متعلقہ شکایات کے لیے فراہم کردہ حل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مرکزی وزارتوں/ محکموں کے لیے فروری 2024 کے لیے ڈی اے آر پی جی  کی ماہانہ سی پی جی آر اے ایم ایس  رپورٹ کی اہم جھلکیاں درج ذیل ہیں:

     پی جی معاملے:

     فروری 2024 میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر 149041 پی جی معاملے موصول ہوئے، 126844 پی جی معاملوں  کا ازالہ کیا گیا اور 29 فروری 2024 تک 93827 پی جی معاملے زیر التوا ہیں۔

     فروری 2024 میں کامن سروس سینٹرز کے ذریعے کل 23154 شکایات درج کی گئیں۔ سرفہرست 2 زمرے جن کے لیے سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں وہ ہیں پردھان منتری آواس یوجنا - گرامین (دیہی) اورپی ایم کسان

     پی جی  اپیلیں:

     فروری 2024 میں 21709 اپیلیں موصول ہوئیں اور 22627 اپیلیں نمٹا دی گئیں۔

     مرکزی سیکرٹریٹ کے پاس فروری 2024 کے آخر تک 20973 پی جی  اپیلیں زیر التوا ہیں۔

     شکایات کے ازالے کی تشخیص اور اشاریہ (جی آر اے آئی) - فروری، 2024

     محکمہ محصولات، سنٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکسز اور کسٹمز اور محکمہ ڈاک فروری 2024 کے لیے گروپ اے کے اندر شکایات کے ازالے کی تشخیص اور انڈیکس میں سرفہرست ہیں۔

     نیتی آیوگ، قانونی امور کا محکمہ، اور دوا سازی کا محکمہ فروری، 2024 کے لیے گروپ بی کے اندر شکایات کے ازالے کی تشخیص اور انڈیکس میں سرفہرست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شامل ہیں۔

********

ش ح ۔ا م۔م ص۔

U:6007


(Release ID: 2013850) Visitor Counter : 95
Read this release in: English , Hindi