عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فروری 2024 کے لیے ڈے اے آر پی جی  کے ذریعے سی پی جی آر اے ایم ایس  پر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کارکردگی پر 19ویں رپورٹ جاری


فروری 2024 میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 68,342 پی جی  کیس موصول ہوئے

فروری 2024 میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے کل 64,750 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 2,00,086 شکایات کا التوا ہے

Posted On: 12 MAR 2024 4:36PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی ) نے فروری 2024 کے لیے مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس ) کی 19ویں ماہانہ رپورٹ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے جاری کی۔ مذکورہ رپورٹ  عوامی شکایات ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے تصرف کی نوعیت کی اقسام اور زمروں کا تفصیلی تجزیہ فراہم کرتی ہے ۔

فروری، 2024 میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے کل 64750 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ماہانہ طورپر معاملوں کو نمٹانا جنوری، 2024 کے آخر میں 57603 پی جی  معاملوں  سے بڑھ کر فروری، 2024 کے آخر میں 64750 پی جی  معاملوں  تک پہنچ گیا۔ سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر موصول ہونے والی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی شکایات کا التوا 29 فروری 2024 تک ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں میں 200086 شکایات پر ہے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں زیر التوا جنوری 2024 کے آخر میں 196408 پی جی  معاملوں سے بڑھ کر فروری 2024 کے آخر میں 200086 پی جی معاملے ہو گئے ہیں۔ لگاتار 18 ویں مہینے میں ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ماہانہ نمٹانے کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹ فروری 2024 میں کامن سروس سینٹرز کے ذریعے رجسٹرڈ ہونے والی شکایات کا ریاستی تجزیہ بھی فراہم کرتی ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس  کو کامن سروس سینٹر (سی ایس سی ) پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے اور یہ 5 لاکھ سے زیادہ سی ایس سی س پر دستیاب ہے، جو 2.5 لاکھ گاؤں کی سطح کے کاروباریوں (وی ایل ای ز ) کے ساتھ منسلک ہے۔ فروری 2024 کے مہینے میں سی ایس سی ز  کے ذریعے 23154 شکایات درج کی گئیں، جن میں سب سے زیادہ شکایات ریاست آسام سے درج کی گئیں اور اس کے بعد پنجاب کا نمبر آتا ہے۔

فروری، 2024 میں، بی ایس این ایل فیڈ بیک کال سینٹر نے جمع کیے گئے کل فیڈ بیکس میں سے 87551 فیڈ بیکس اکٹھے کیے؛ تقریباً 44 فیصد شہریوں نے اپنی متعلقہ شکایات کے حل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فروری، 2024 میں، بی ایس این ایل فیڈ بیک کال سینٹر کے ذریعے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 32580 فیڈ بیکس اکٹھے کیے گئے تھے۔ تقریباً 39 فیصد شہریوں نے فراہم کردہ قرارداد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

فروری 2024 میں سب سے زیادہ شکایات اتر پردیش کو موصول ہوئی ہیں جس کی تعداد 24079 ہے۔ فروری 2024 کے مہینے میں 17 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 1000 سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اتر پردیش اور گجرات نے فروری 2024 میں سب سے زیادہ شکایات کا ازالہ کیا، جس کی تعداد بالترتیب 23993 اور 5787 تھی۔ فروری 2024 کے مہینے میں 14 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 1000 سے زیادہ شکایات کا ازالہ کیا ہے۔

رپورٹ میں مالی سال 2022-23 اور مالی سال 2023-24 میں سیوتم اسکیم کے تحت جاری کردہ گرانٹس کی حیثیت بھی شامل ہے۔ ڈی اے آر پی جی نے سیوتم اسکیم کے تحت ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے  اے ٹی آئی ز کی طرف سے منعقد کی جانے والی تربیت کی حقیقی وقت کی حالت کی نگرانی کے لیے ایک وقف پورٹل تیار کیا ہے۔ 17 ریاستیں ڈی اے آر پی جی کے تیار کردہ سیووٹم اسکیم پورٹل کا استعمال کر رہی ہیں۔ مالی سال 2023-24 میں 247 ٹریننگ مکمل کی گئی ہیں جس میں 17 ریاستوں سے 7814 افسران کو تربیت دی گئی ہے۔

******

ش ح ۔ا م۔م ص۔

U:6008


(Release ID: 2013848) Visitor Counter : 63
Read this release in: English , Hindi