کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

وزیر اعظم نے گجرات کے دہیج میں پیٹرونیٹ ایل این جی کے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا


وزیر اعظم نے ریلوے اسٹیشنوں پر 50 پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر قوم کے نام وقف کیے

Posted On: 12 MAR 2024 4:41PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات كے دہیج میں پیٹرونیٹ ایل این جی کے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا اور احمد آباد میں 50 پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں کو قوم کے نام وقف کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TEOX.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے 200 سے زائد مختلف مقامات سے اس تقریب سے جڑے لاکھوں لوگوں کی موجودگی پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ملک بھر میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ہی وکست بھارت کے قیام کے لیے ترقیاتی کام مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے دہیج میں 20,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پیٹرونیٹ ایل این جی کے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور کہا کہ اس سے ملک میں ہائیڈروجن کی پیداوار اور پولی پروپیلین کی مانگ کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ہندوستان کی نوجوان آبادی کا دوبارہ ذكر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے افتتاحات جہاں ان کے حال کے لیے ہیں، وہیں آج کے سنگ ہائے بنیاد ان کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں۔

وزیر اعظم نے گجرات كے دہیج میں پیٹرونیٹ ایل این جی کے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا جس میں ایتھین اور پروپین ہینڈلنگ کی سہولیات شامل ہیں۔ اس کی مالیت 20,600 کروڑ روپے ہے۔ موجودہ ایل این جی ری گیسیفیکیشن ٹرمینل کے قریب پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے قیام کے نتیجے میں پروجیکٹ کی کیپیکس اور اوپیکس لاگت میں نمایاں بچت ہوگی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے مختلف حصوں میں ریلوے اسٹیشنوں پر جن اوشدھی کیندروں کا بھی افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ یہ جن اوشدھی کیندر لوگوں کو سستی اور معیاری جنرک ادویات فراہم کریں گے۔ اس کا مقصد مسافروں کی فلاح و بہبود کا داءرہ وسیع كرنا ہے اور گردش کرنے والے علاقوں یا کنكرس میں واقع جن اوشدھی کیندر کے آؤٹ لیٹس آنے والے اور جانے والے دونوں مسافروں کو فائدہ پہنچائیں گے اور یہ روزگار کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔ جن اوشدھی کیندر سب کے لیے سستی قیمتوں پر معیاری جنرک ادویات فراہم کرتے ہیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2013809) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil