بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر ای سی لمیٹڈ اگلے چھ برسوں تک راجستھان میں سالانہ  20,000 کروڑ روپئے کی بجلی اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی مالی اعانت کرے گا


وزارت بجلی اور کوئلہ کی وزارت کے تحت مرکزی پی ایس یوز نے راجستھان حکومت کے ساتھ 1.6 لاکھ کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے

Posted On: 11 MAR 2024 7:47PM by PIB Delhi

ایک مہارتن سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز اوربجلی کی وزارت کے تحت  اہم این بی ایف سی، آر ای سی لمیٹڈ نے حکومت راجستھان کے ساتھ  ایک مفاہمتی قرار داد پر دستخط کئے ہیں، جس کا مقصد بجلی اور غیر بجلی انفراسٹرکچر سیکٹر میں پروجیکٹوں کی مالی اعانت کرنا ہے۔ اس معاہدے کے تحت، آر ای سی لمیٹڈ حکومت راجستھان کے مختلف محکموں،انڈرٹیکنگس، اداروں اور اسکیموں کےلئے اگلے چھ برسوں کے لیے سالانہ 20,000 کروڑ روپے کے قرض فراہم کرے گا۔

اس مفاہمت نامے کے ساتھ، ریاست کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے سے متعلق منصوبوں میں تیزی سے اضافہ ہونے کی امید ہے، جیسے کہ بجلی کے منصوبے، میٹرو، سڑکیں اور شاہراہیں، ہوائی اڈے، آئی ٹی انفراسٹرکچر، آئل ریفائنری، اسٹیل کا بنیادی ڈھانچہ، بندرگاہیں اور آبی گزرگاہیں، فائبر آپٹکس، ٹیلی کام، صحت کا شعبہ، سیاحت کا بنیادی ڈھانچہ، زراعت اور دیگر بنیادی منصوبے۔ یہ شراکت داری  راجستھان میں پاور اور نان پاور انفراسٹرکچر دونوں کی ترقی میں مدد کرنے کے لیے آر ای سی کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے، اس طرح ریاست کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں تعاون کررہی ہے۔

آج 10 مارچ 2024 کو جے پور میں راجستھان کے وزیر اعلی جناب بھجن لال شرما ،راجستھان کی نائب وزیر اعلیٰ محترمہ دیا کماری؛ حکومت راجستھان میں توانائی کے وزیرمملکت جناب ہیرا لال ناگر؛ حکومت راجستھان کے چیف سکریٹری جناب سدھانش پنت؛ کوئلہ کےمرکزی سکریٹری جناب امرت لال مینا؛ آر ای سی کے سی ایم ڈی جناب وویک کمار دیوانگن اور این ٹی پی سی، پاور گرڈ، این ایل سی انڈیاکے سی ایم ڈیز، کول انڈیا کے ڈائریکٹر کی موجودگی میں ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019UVA.jpg

 

بجلی ، اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ اور کوئلے کےمرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تقریب سے خطاب کیا اور حکومت راجستھان کی طرف سے شروع کیے گئے اقدامات کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے آر ای سی لمیٹڈ کے سی ایم ڈی جناب وویک کمار دیوانگن نے کہا: ’’ہمیں ریاست بھر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو بڑھانے کے مشن میں حکومت راجستھان کے ساتھ تعاون کرنے پر فخر ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے، ہمارا مقصد پائیدار ترقی کی حمایت کرنا اور ترقی کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی ڈھانچے کے شعبوں کا خطے کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ ‘‘

اس موقع  پربجلی کی وزارت اور کوئلہ کی وزارت کے تحت سنٹرل پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (سی پی ایس یوز) کے ذریعے حکومت راجستھان کے ساتھ  1.6 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔  ان معاہدوں سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تقویت دینے اور خطے میں اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

آر ای سی بجلی کی وزارت کے تحت ایک ’مہارتن‘ سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے، اورآ ر بی آئی کے ساتھ نان بینکنگ فائنانس کمپنی(این بی ایف سی) اور انفراسٹرکچر فنانسنگ کمپنی (آئی ایف سی) کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔آر ای سی پورے پاور انفراسٹرکچر سیکٹر کی مالی معاونت کرتا ہے جس میں جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن، قابل تجدید توانائی اور نئی ٹیکنالوجیز جیسے الیکٹرک وہیکلز، بیٹری اسٹوریج، پمپڈ اسٹوریج پروجیکٹس، گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا پروجیکٹس شامل ہیں۔ حال ہی میں آر ای سی نے نان پاور انفراسٹرکچر کے شعبے میں بھی تنوع پیدا کیا ہے، جس میں سڑکوں اور ایکسپریس ویز، میٹرو ریل، ہوائی اڈے، آئی ٹی کمیونیکیشن، سماجی اور تجارتی انفراسٹرکچر (تعلیمی ادارے، اسپتال)، بندرگاہوں اور الیکٹرو مکینیکل (ای اینڈ ایم) کے کام شامل ہیں۔

آر ای سی لمیٹڈ ملک میں بنیادی ڈھانچے کے اثاثوں کے قیام کے لیے ریاستی، مرکزی اور نجی کمپنیوں کو مختلف میچورٹی کے قرض فراہم کرتا ہے۔ آر ای سی لمیٹڈ بجلی کے شعبے کے لیے حکومت کی اہم اسکیموں میں ایک اہم اسٹریٹجک کردار ادا کررہا ہے اور پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا (سوبھاگیہ)، دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی) ، نیشنل الیکٹرسٹی فنڈ (این ای ایف) اسکیم  کے لئے ایک نوڈل ایجنسی رہا ہے ۔جس سے ملک میں آخری میل کی تقسیم کے نظام کو مضبوط  کرنے،گاؤں کی 100 فیصد گاؤں کی برق کاری اور گھریلو بجلی کی فراہمی ہوئی ہے۔آر ای سی کو اصلاح شدہ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم (آر ڈی ایس ایس)  کے لئےکچھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے بھی نوڈل ایجنسی بنا دیا گیا ہے ۔آر ای سی کی قرض کی بک31 دسمبر 2023 کو 4.97 لاکھ کروڑ روپے اور مجموعی مالیت 64,787 کروڑ روپےتھی۔

 

 

*************

 

ش ح ۔ف ا۔ف ر

U. No.5977

 


(Release ID: 2013664) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi