امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیرداخلہ اورامدادباہمی کے وزیرجناب امت شاہ نے ‘دلّی گرامودیا ابھیان ’کے تحت 41گاوؤں میں پی این جی کی سہولیات کی شروعات اور 178گاوؤں میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گذشتہ 10برسوں میں ملک میں ایک نئے ورک کلچر کی شروعات کی ہے
پی ایم مودی نے جو کہااس کو پوراکیااورزمین پرتمام وعدوں کو نافذ کیا
اب پی این جی، دہلی کے 41گاوؤں میں دن میں 24گھنٹے دستیاب ہوگی
وزیراعظم مودی نے شہروں اورگاوؤں میں زندگی کے درمیان فرق کو پرکرنے کے لئے متعددکامیاب اقدامات کئے ہیں
وزیراعظم مودی نے کسانوں سے لے کر سائنس تک ،نئی تعلیمی پالیسی سے لے کر اے آئی اورشمسی توانائی سے لے کر پن این جی تک ملک کے عوام کے خوابوں کی تکمیل کے لئے کام کیاہے
پورا ملک 2047 تک مکمل طور پر ترقی یافتہ اور خود انحصاری کی طرف نئے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے
پی ایم مودی ملک میں توانائی کی قلت کو ختم کرنے کے لئے توانائی کی وافرفراہمی لے کرآئے ہیں
سیاست میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں: وہ لوگ جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں، اور دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں اس کے بالکل برعکس کرتے ہیں
دہلی میں جناب نریندر مودی جوکہتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں اور دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو مسلسل بدعنوانی میں ملوث ہیں
Posted On:
11 MAR 2024 8:53PM by PIB Delhi
دہلی کے دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے شاندارپہل کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ اورامدادباہمی کے وزیرجناب امت شاہ نےآج گرامودیا ابھیان کے تحت41 گاؤں میں پی این جی کی سہولیات کا آغاز اور 178 گاؤں میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جس پر 383 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ ہاؤسنگ اور شہری ترقی اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب وی کے سکسینہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ آج کا دن دہلی کے دیہی علاقوں کے لیے ایک اہم دن ہے کیونکہ پائپ سے گیس اب دہلی کے 41 گاؤں تک پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی 178 دیہاتوں کے لیے مختلف ترقیاتی کام بھی شروع کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے دیہاتوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے 900 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے، لیکن اس رقم کا استعمال نہیں ہو رہا تھا۔
مرکزی وزیر داخلہ اور امدادباہمی کے وزیر نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک میں ایک نئے کلچر کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے لیڈر بہت سے وعدے کرتے تھے، لیکن نہ تو عوام نے ان کا حساب مانگا اور نہ ہی لیڈر عوام کے پاس گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے جو کہا وہ کیا اور وعدوں کو پورا کرنے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ملک کی 13 کروڑ ماوؤں کو ایل پی جی سلنڈر دیا، 1 کروڑ لوگوں کے گھروں کو پائپ گیس فراہم کی، 14 کروڑ گھروں کو نل کا پانی دیا، 14 کروڑ بیت الخلاء بنوائے، 3 کروڑ سے زیادہ گھر بنوائے اور 60 کروڑ لوگوں کو فی شخص ماہانہ 5 کلو گرام مفت اناج فراہم کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ پچھلے 10 سال غریبوں کی فلاح و بہبود اور دیہاتوں کی ترقی کا دور رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے شہروں اور دیہاتوں میں زندگی کے درمیان خلاء کوپر کرنے کے لئے بہت سے اقدامات کئے اور اس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے کسانوں سے لے کر سائنس تک، نئی تعلیمی پالیسی سے اے آئی اور شمسی توانائی سے لے کر پی این جی تک ملک کے لوگوں کے خوابوں کو پورا کرنے کا کام کیا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ طلاق ثلاثہ کا خاتمہ ہو یا سی اے اے لانا ہو، پی ایم مودی نے ہر وعدہ کو پورا کرکے ملک میں نئے جوش، امید اور امنگ کا ماحول پیدا کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج پورا ملک 2047 تک مکمل طور پر ترقی یافتہ اور خود کفیل بننے کے نئے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جو تبدیلی آئی ہے اس کے ایک حصے کے طور پر پی ایم مودی نے توانائی کی قلت کی جگہ توانائی کی یقینی فراہمی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے سی این جی بسوں، میٹرو ریل اور نئی ٹرینوں کی خدمات کے ذریعے شہریوں کی نقل و حرکت کو بہت آسان بنانے کا کام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پی ایم مودی نے پی ایم سوریہ گھر اسکیم کے تحت ان کے گھر پر سولر پاور پلانٹ لگا کر غریبوں کو 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کی اسکیم بھی شروع کی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ پی ایم مودی نے ملک اور ہر غریب کو توانائی کے معاملے میں خود انحصار بنایا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج‘دلی گرامودیا ابھیان’ کے تحت 178 گاؤں میں 383 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر سڑکوں کی تعمیر، تالاب، شجرکاری، نکاسی آب، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس، سیوریج پمپنگ اسٹیشن، پینے کے پانی کی سہولیات، بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کی فراہمی، پارکس، کھیل کے میدان، کمیونٹی ہال، دیہی لائبریری، سولر اسٹریٹ لائٹس ،سی سی ٹی وی کیمرے کی تنصیب جیسے کام اور جانوروں کے لیے چراگاہوں کی تعمیر کا کام ایک وژن کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ سیاست میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں، وہ لوگ جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں اور وہ لوگ جو کہتے ہیں لیکن اس کے بالکل برعکس کرتے ہیں۔ دہلی میں دونوں طرح کے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جو کہتے ہیں اسے ایک ہی میعاد میں پورا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی جل بورڈ کا 78 ہزار کروڑ کا گھوٹالہ، 125 کروڑ کے بنگلے اور 9 کروڑ کے شیش محل کی مرمت کا گھوٹالہ، کلاس رومز جو نہیں بنے تھے، محلہ کلینک کے نام پر گھوٹالہ، سرکاری گاڑیوں میں لگائے گئے پینک بٹن میں گھپلے، بسوں کی خریداری میں گھپلے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ بڑے ایماندار ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں جناب نریندر مودی نے ملک کو خوشحال، تعلیم یافتہ اور محفوظ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے ہندوستان سے دہشت گردی اور نکسل ازم کو ختم کرنے کا کام کیا ہے جس کی وجہ سے ایک اعتماد پیدا ہوا ہے اور پوری دنیا میں ہندوستان کی عزت بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا ہر عالمی مسئلے کے حل کے لیے ہندوستان اور ہندوستان کے وزیر اعظم کی طرف دیکھ رہی ہے۔
‘دلی گرامودیا ابھیان’ کا مشن دہلی کے شہری دیہاتوں اور نئے شہری علاقوں میں ضروری بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور تخلیق کرنا ہے، جس کے لیے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کو 960 کروڑ روپے کا فنڈ دستیاب کرایا گیا ہے۔ یہ فنڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ، جی این سی ٹی ڈی کے پاس کئی سالوں سے غیر استعمال شدہ پڑا تھا اور حال ہی میں ایل جی،جناب وی کے سکسینہ کے کہنے پر یہ فنڈ ڈی ڈی اے کو منتقل کیا گیا تھا۔ صرف 3 ماہ کے ریکارڈ وقت میں موجودہ مالی سال کے دوران دہلی کے مختلف دیہاتوں میں 383 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔
‘دِلّی گرامودیا ابھیان’ کے مقاصد میں بنیادی ڈھانچے اور شہری سہولیات میں پائے جانے والے خلاء کی نشاندہی اور ان کو دور کرکےدیہاتیوں کی معیاری زندگی کو بہتربنانا، مقامی ضروریات کے مطابق حکمت عملی کی منصوبہ بندی، فیصلہ سازی کے عمل میں کمیونٹی کی فعال شرکت کو فروغ دینا اور کمیونٹی کے اثاثوں اور مواقع تک مساوی رسائی شامل ہے۔
اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ ضلع کے ضلع مجسٹریٹس کے تحت دہلی ولیج ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر کمیٹی (ڈی وی ڈی ڈبلیو سی ) تشکیل دی ہے جو مقامی نمائندوں، گاؤں والوں کے نمائندوں اور مقامی ایجنسیوں کی مشاورت سے اس پروگرام کے تحت نافذ کیے جانے والے کاموں اور اسکیموں کی نشاندہی کرے گی۔
‘دلی گرامودیا ابھیان’ کے تحت باغبانی کے کام کے ساتھ ساتھ سڑکوں، نالوں، فٹ پاتھوں اور مین کناروں کی تعمیر اور بہتری، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پیز) اور ڈی سینٹرلائزڈ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ڈی ایس ٹی پیز)، سیوریج پمپنگ اسٹیشن (ایس پی ایس ایس)، بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی، تالابوں اور آبی ذخائر کی ترقی اور دیکھ بھال، پارکوں ، کھیل کے میدان اور کھیلوں کی سہولیات کی ترقی ، گاؤں کی لائبریری، کمیونٹی ہال اور مویشیوں کی دیکھ بھال وغیرہ کا کام کیا جا رہا ہے۔
اندرا پرستھ گیس لمیٹڈ (آئی جی ایل) کے ذریعہ 20 کروڑ روپے کی لاگت سے 100 کلومیٹر طویل پائپ لائن نیٹ ورک کو بچھاکر 41 دیہاتوں میں پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی) کی سپلائی بھی آج شروع کی گئی ہے۔ حکومت ہند قومی راجدھانی میں سبز توانائی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے کیونکہ پی این جی محفوظ، سستی اور ماحول دوست ہے۔ دہلی میں، آئی جی ایل 15 لاکھ گھرانوں تک پہنچ چکا ہے، جس کے لیے 11000 کلومیٹر پائپ لائن نیٹ ورک بچھایا گیا ہے۔ پی آئی جی ایل نے تمام شہری علاقوں کا احاطہ کیا ہے اور اب دیہی علاقوں میں بھی اپنے نیٹ ورک کی توسیع کر رہا ہے۔
*********
(ش ح۔ع ح۔ع آ)
U-5975
(Release ID: 2013648)
Visitor Counter : 126