الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ایس ٹی پی آئی کی جانب سے فن ٹیک اور بینک کاری خدمات میں اسٹارٹ اپس کی نمو کے لئے گاندھی نگر میں انٹرپرینیور شپ فن گلوب کے 24ویں مرکز کا آغاز
Posted On:
11 MAR 2024 6:58PM by PIB Delhi
سوفٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (ایس ٹی پی آئی) نے، جو کہ الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی ، وزارت، حکومت ہند کے تحت ایک خودمختار سوسائٹی ہے، آج گاندھی نگر میں ایس ٹی پی آئی، گاندھی نگر، جی آئی ایف ٹی سٹی میں 24ویں سنٹر آف انٹرپرینیورشپ ( سی او ای) کا آغاز کیا۔ فن گلوب کو فائنانشیل ٹیکنالوجی کے شعبے میں اختراع اور ترقی کے لئے وقف کیاگیا ہے۔
فن گلوب (سی او ای) حکومت گجرات کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے اشتراک سے قائم کیاگیا ہے۔ اس کا مقصد مالیاتی خدمات کے شعبے میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا ہے۔ ایس ٹی پی آئی اقدام کے ذریعے اس کے سی او ای پارٹنرز کے ساتھ پانچ مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیاگیا۔
اگر ہم گزشتہ 25 برسوں کے دوران ہوئی اقتصادی اصلاحات پر نظر ڈالیں، تو سب سے اہم اصلاح ٹیکس اصلاحات ہیں۔ اس سے ہندوستان کے مالیاتی نظام میں بہتری ؤئی ہے اور وسیع پیمانے پر دیکھیں، تو مالی سیکٹر کو اس سے فائدہ پہنچا ہے۔ اصلاحات کے نتیجے میں مالی ادارے صحتمند ہوئے ہیں۔ یہ بات جناب کے راج رمن نے پروگرام کے آغاز میں کہی۔
محترمہ مونا کے کھندھر نے کہا کہ "اس سی او ای کا آغاز گجرات کو فن ٹیک کا مرکز بنانے کی طرف ایک اہم سفر ہے۔ اس موقع پر، ڈی جی ایس ٹی پی آئی جناب اروند کمار نے اپنا پیغام دیا کہ ایس ٹی پی آئی گاندھی نگر اور سورت میں اپنے دو مراکز کے ذریعے ریاست گجرات میں آئی ٹی؍آئی ٹی ای ایس انڈسٹری اور اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے میں سرگرم عمل ہے۔ دونوں مراکز ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھا رہے ہیں، روزگار کی تخلیق کو فروغ دے رہے ہیں۔ اب، ریاست میں فن ٹیک ڈومین کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے، ایس ٹی پی آئی گفٹ سٹی میں فن ڈومین میں اپنا 24واں سی او ای قائم کر رہی ہے۔
سی او ای اس لیے قائم کیا گیا تھا تاکہ ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرکے اور بدلتے ہوئے رجحانات پر توجہ دے کر، اسٹارٹ اپس مالیاتی نظام کے نئے شعبوں میں داخل ہو سکیں اور مسابقتی منظر نامے کو تبدیل کر سکیں۔ یہ اسٹارٹ اپس کے ساتھ ساتھ ممکنہ سرمایہ کاروں کو جدید رجحانات کے ساتھ نئی مصنوعات اور خدمات کو اختراع کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 2013582)
Visitor Counter : 80