وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے اسکول اور اساتذہ کی تعلیم کے سلسلے  میں مختلف اقدامات کا آغاز کیا


ڈائیٹس آف ایکسیلنس، اساتذہ کے لیے قومی پیشہ ورانہ معیار، رہنمائی کے لیے قومی مشن، این سی ای آر ٹی کے 52 پرائمر، قومی ودیا سمیکشا کیندر اور 200 ٹی وی چینلز کا آغاز

شروع کیے گئے اقدامات این ای پی یعنی قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے موثر نفاذ کا باعث بنیں گے، اساتذہ اور سیکھنے والوں کو بااختیار بنائیں گے اور معیاری تعلیم کو مزید مبنی برشمولیت ، جامع، اختراعی اور مساوی بنائیں گے:جناب  دھرمیندر پردھان

Posted On: 09 MAR 2024 7:28PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ  اورصنعت  کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی کے کوشل بھون میں  تعلیم کی وزارت کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمہ (ڈواو ایس ای ایل) کے ذریعہ تیار کردہ اسکول اور اساتذہ کی تعلیم سے متعلق  مختلف پہل قدمیوں کا آغاز کیا۔ اس تقریب میں ، ڈواو ایس ای ایل، کے سکریٹری،جناب سنجے کمار، ڈواو ایس ای ایل ،کے ایڈیشنل سکریٹری،جناب آنندراؤ پاٹل؛ ، ادارے اور تربیت، ڈواو ایس ای ایل ،کی جوائنٹ سکریٹری ،محترمہ پراچی پانڈے؛ ممبر سکریٹری، این سی ٹی ای، محترمہ کیسانگ یانگزوم شیرپا؛ این بی اے –این اے اے سی کے قومی تعلیمی ٹیکنالوجی فورم کے چیئرمین، پروفیسر انیل سہسرابدھے، این ای ٹی ایف کے چیئرپرسن،  پروفیسر چامو کرشنا شاستری؛ این سی ای آر ٹی، کے ڈائریکٹر،پروفیسر دنیش پرساد سکلانی؛ سی آئی آئی ایل ، میسورکے ڈائریکٹر، ، ڈاکٹر شیلیندر موہن؛ وزارت تعلیم ، این سی ٹی ای ، این سی ای آرٹی کے سینئر افسران، اور دیگر معززین بھی موجودتھے۔ جناب پردھان نے نیشنل مشن فار مینٹورنگ یعنی سرپرستی سے متعلق قومی مشن  (این ایم ایم) اور نیشنل پروفیشنل اسٹینڈرڈز فار ٹیچرزیعنی اساتذہ کے لئے قومی پیشہ ورانہ معیارات (این پی ایس ٹی)، ہندوستانی زبانوں میں 52 پرائمر، این ایم ایم اور این پی ایس ٹی کے بارے میں شائع  کتابیں، ایس سی آرٹیز/ڈی آئی ای ٹیز کے ویڈیو کے ساتھ مختلف اسکیموں/رہنماخطوط ، ودیا سمیکشا مرکز (وی ایس کے) اور 200 ٹی وی چینلز کی ویڈیو کا بھی آغاز کیا ۔

Image

جناب پردھان نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس دن کوسال 2047 تک وِکسِت بھارت بننے کی طرف ایک قدم آگے بڑھانے کے لیے ایک تاریخی دن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈائیٹس آف ایکسیلنس، اساتذہ کے لیے قومی پیشہ ورانہ معیار، رہنمائی اورسرپرستی کے لیے قومی مشن، این سی ای آر ٹی کے 52 پرائمر، قومی ودیا سمیکشا مرکز اور 200 ٹی وی چینلز کا آغازبنیادی  سطح پر این ای پی  2020 کے مؤثر نفاذ کا باعث بنیں گے، اساتذہ اور سیکھنے والوں کو بااختیار بنائیں گے اور معیاری تعلیم کو مزید جامع، مبنی برشمولیت ، اختراعی اور مساوی بنائیں گے۔

Image

اس پیغام کو دہراتے ہوئے کہ زبان طاقت ہے اور مادری زبان میں سیکھنا کایاپلٹ کردینے والی تبدیلی کا باعث ہے، جناب پردھان نے کہا کہ ہندوستانی زبانوں میں 52 پرائمرس نے ایک نئی تہذیبی نشاۃ الثانیہ کے آغاز کی راہ ہموار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ  پہل قدمیاں ایک ہموار اور مستقبل کے تقاضوں کے مطابق سیکھنے کا منظر نامہ تیار کریں گی، ہندوستانی زبانوں میں سیکھنے کو فروغ دیں گی، این ای پی 2020 کے وژن کو شرمندہ تعبیرکریں گے  اور اسکولی تعلیم میں کلی طور پرانقلابی تبدیلی لائیں گی۔

جناب سنجے کمار نے اپنے خطاب میں این ای پی2020 کی سفارش کو اجاگرکیاتاکہ 2030تک  ثانوی سطح میں جی ای آرکو 100فیصد تک لے جایاجاسکےاوریہ کہ کس طرح محکمہ اسے پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے درجات 3سے 12 کے لیے نئی نصابی کتب کے بارے میں بھی بتایا، جن میں سے کچھ  پہلے ہی تیار ہو چکی ہیں اور بقیہ کو بھی جلد ہی منظر عام پر لایا جائے گا۔ جناب سنجے کمار نے 52 پرائمر کی اہمیت پر بھی زور دیا جوجناب پردھان کی تجاویز کے بعد تیار کیے گئے تھے۔

این ایم ایم

این ای پی 2020 نے تعلیمی نظام کو یکسر تبدیل کرنے کا فریم ورک تیار کیا ہے اور قومی مشن برائے رہنمائی (این ایم ایم ) کا مقصد ہمارے سرشار پرعزم اساتذہ کو قابل قدر ومعاونت اور رہنمائی فراہم کرنا، ان کی پیشہ ورانہ ترقی کو یقینی بنانا اور انہیں اپنے طلباء کے لیے ایک مضبوط تعلیمی بنیاد بنانے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔ یہ مشن ایک مخصوص ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے چلایاجائے گا۔ اساتذہ کو تجربہ کار پیشہ ور افراد سے بطور سرپرست معیاری رہنمائی کے اجلاس تک رسائی حاصل ہوگی، جو مختلف صلاحیتوں کے حامل سیکھنے والوں کی متنوع ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

این ایم ایم پر بلیو بک کو، اندرون خانہ مشاورت، 15 کھلے بحث ومباحثوں ،آزمائشی  پروگراموں سے موصول ہونے والی معلومات ، دیگرمتعلقہ فریقوں  کے مباحثوں اور آؤٹ ریچ پروگراموں کے نتیجے میں موصول ہونے والے تاثرات/تجاویز کو شامل کرنے کے بعد حتمی شکل دی گئی۔ این ایم ایم پر بلیو بک کا ملک بھر میں وسیع تر گردش کے لیے 22 شیڈول زبانوں، بریل اور آڈیو بکس میں ترجمہ کیا جائے گا۔

این پی ایس ٹی

نیشنل پروفیشنل اسٹینڈرڈز فار ٹیچرز یعنی اساتذہ کے لئے قومی پیشہ ورانہ معیارات (این پی ایس ٹی) کے تحت، جیسا کہ این  ای پی  2020 میں تصور کیا گیا ہے، اساتذہ کی ذاتی اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی  ہے تاکہ انہیں اس بات کی سمجھ فراہم کی جائے کہ ان سے ان کی کارکردگی کے لحاظ سے کیا توقع کی جاتی ہے اور اس کو بڑھانے کے لیے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ این پی ایس ٹی رہنمائی  دستاویز اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ اسکول کی تعلیم کے مختلف سطحوں/مرحلوں پر تمام طلباء کو پرجوش،  ترغیب حاصل کئے ہوئے ، اعلیٰ تعلیم یافتہ، پیشہ ورانہ تربیت یافتہ اور اچھی مطلوبہ خصوصیات سے اچھی  طرح سے لیس اساتذہ کے ذریعے تعلیم فراہم کی  جائے۔ یہ معیار کا بیان ہے اوراس سے مختلف مراحل/سطحوں پر اساتذہ کی قابلیت کی وضاحت ہوتی ہے۔ اس کے نفاذ کے لیے مرکز، ریاستوں، مرکز کے زیرانتظام علاقوں، ایچ ای آئیز،انضباطی ایجنسیوں اوراداروں اور دیگر تمام متعلقہ فریقوں کی جانب سے اجتماعی کوششیں کئے جانے  کی ضرورت ہے۔ این پی ایس ٹی گ رہنمائی  دستاویز کا ملک بھر میں وسیع تر گردش کے لیے 22 شیڈول زبانوں، بریل اور آڈیو بکس میں ترجمہ کیا جائے گا۔

ہندوستانی زبانوں میں 52 پرائمرس

ہندوستانی زبانوں میں 52 پرائمر س یعنی چھوٹے بچوں کی ابتدائی درسی کتابیں ، نوجوان سیکھنے والوں کے لیے، خاص طور پر ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم (ای سی سی ای) کے لیے ایک  یکسرتبدیلی  لانے والا قدم ثابت ہوں گی، جو انھیں ان کی مادری زبان/مقامی زبان میں تعلیم تک رسائی فراہم کر رہی ہیں۔ یہ نوجوان ذہنوں کے لیے ایک متاثر کن سفر کا آغاز کریں گی، گہری سمجھ کے لیے راہ ہموار کریں گی اور زندگی بھر سیکھنے، مقامی ثقافت سے زیادہ واقفیت حاصل کرنے  اور ان سے جڑنے  اور اس سے آگے کی کامیابیوں میں زیادہ کامیابی حاصل کرنے کی راہ ہموارکریں گی۔

پی ایم ای ودیا: چینلز برائے اسکول ایجوکیشن کے لئے پی ایم ای ودیاڈی ٹی ایچ –ٹی وی چینلزکے تحت  200 ڈی ٹی ایچ –ٹی وی چینلوں کا آغازپی ایم ای ودیاپہل قدمی کا ایک لازمی حصہ ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل/آن لائن/آن ایئر تعلیم سے متعلق تمام کوششوں کو یکجا کرنا ہے تاکہ تعلیم تک ملٹی موڈ رسائی میں سہولت فراہم کی جاسکے۔ ملٹی موڈ لچکدار اور تعلیم تک مربوط رسائی کو فعال کرنے کے لیے، پی ایم ای ودیاڈی ٹی ایچ ٹی وی چینلز کو ٹی وی اور ریڈیو کے علاوہ مختلف پلیٹ فارمز پر بھی مفت میں فراہم کیاگیاہے تاکہ  معیاری ای مواد کے ڈیزائن، ترقی اور تشہیر کی سہولت  مفت میں فراہم کی جاسکے۔

نیشنل ودیا سمیکشا کیندر

این سی ای آرٹی نے تحقیق اور ترقی اور صلاحیت سازی کے پروگرام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے قومی ودیا سمیکشا کیندر کو فعال بنایا ہے۔ اب، قومی ودیا سمیکشا کیندر کو ان کے ریاستی ہم منصبوں کے ساتھ ضم کر دیا گیا ہے۔ اس نے فی الحال 11 پروگراموں میں موجودگی، بصیرت اور عمل کی اہلیت  میں تعاون کیا ہے۔  جن میں نیشنل انیشیٹو فار اسکول ہیڈز اور ٹیچرز ہولیسٹک ایڈوانسمنٹ (نشٹھا)، دکشا، انرجیائزڈ ٹیکسٹ بکس (ای ٹی بی)، نیپون بھارت پہل برائے بنیادی خواندگی اورحساب دانی ، این سی ای آر ٹی کوئز، نیشنل اچیومنٹ سروے، پرفارمنس گریڈنگ انڈیکس (پی جی آئی)، ایجوکیشن پلس کے لئے متحد ڈسٹرکٹ انفارمیشن سسٹم، پی ایم پوشن،قومی نصاب سے متعلق  فریم ورک (این سی ایف)، مائیکرو امپروومنٹس پروگرام (فن تدریس کے  بہترین طریقوں کی نشاندہی) اور پرشست (اسکولوں کے لیے معذوری کی جانچ سے متعلق چیک لسٹ) اور پی ایم ایس ایچ آر آئی شامل ہیں۔

ڈائیٹس آف ایکسی لینس

تمام 613 ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ڈائیٹس) کوجدیدطرز پرڈھالنے کی غرض سے  ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کل 9000 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں  ملک میں آئندہ پانچ  برسوں میں  مرحلہ وار طریقے سے  ڈائیٹ آف ایکسلینز کے طور پر تیار کیا جا سکے۔ مختلف بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے سماگرا شکشا کی مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم کے تحت 15 کروڑ روپےفی ڈائیٹ فراہم کیے جائیں گے۔ عزت مآب وزیر نے اعلان کیا کہ  مستقبل میں تمام ایس سی ای آرٹیز کو بھی اسی طریقے سے  جدیدطرز پرڈھالا جائے گا۔

********

 (ش ح۔ع م۔ع آ)

U-5943


(Release ID: 2013357) Visitor Counter : 84