کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی آئی ایل اورآرآر وی یواین ایل  نے 4100 میگاواٹ بجلی کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 10 MAR 2024 10:30PM by PIB Delhi

تھرمل اور قابل تجدید توانائی کی پیداوار میں اپنے کاروباری تنوع کے پورٹ فولیو کو مزید وسعت دیتے ہوئے ، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل ) نے آج 4,100 میگاواٹ صلاحیت کے  بجلی پروجیکٹ کی تلاش اور عمل درآمد کے لیے راجستھان راجیہ ودیوت اُتپادن نگم لمیٹڈ (آر آر وی یواین ایل) کے ساتھ مفاہمت کے ایک اقرارنامے  پر دستخط کیے ہیں۔

مجوزہ بجلی کی پیداوار کوئلے سے چلنے والے حرارتی بجلی پلانٹ، شمسی  پراجیکٹس، پمپ سٹوریج پلانٹ اور ونڈ پراجیکٹس کی آمیزش سے ہو گی۔ راجستھان توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے بجلی حاصل کرنے کے کئی مواقع تلاش کر رہا ہے، ریاست کی پوری آبادی کو  شمسی توانائی حاصل ہوگی۔

 دستخط کئے جانے کی اس تقریب  میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال شرما موجود تھے، جب کہ کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی، بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر جناب آر کے سنگھ نے ورچوئل موڈ میں اس تقریب میں  شرکت کی، جس میں کوئلے کے سکریٹری جناب امرت لال مینا بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-03-11at9.23.18AMMVPX.jpeg

ڈاکٹر اے کے سمنتارے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (کارپوریٹ امور اور کاروباری ترقی) سی آئی ایل اور  جناب دیویندر شرنگی، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، آر آر وی یو این ایل نے اپنی متعلقہ کمپنیوں کی جانب سے باضابطہ طور پر مفاہمت کے اقرارنامے  (ایم او یو )پر   دستخط کیے۔

پانچ مجوزہ منصوبے 2×800 میگاواٹ کے کوئلے پر مبنی پٹ ہیڈ پاور پلانٹ  کے ہیں جن کا شمار کوئلے والی ریاست میں  ہوگا۔ جس کا فائدہ راجستھان کوحاصل ہوگا۔ دیگرپروجیکٹوں میں آر آر وی یواین ایل کے سولر پارک میں 2000 میگاواٹ کا شمسی بجلی پروجیکٹ ،جواہر ساگر میں 200 میگاواٹ (2×100) پمپ اسٹوریج پروجیکٹ؛ آر آر وی یواین ایل کی طرف سے بانسواڑہ کے لیے حاصل کی گئی زمین پر 250 میگاواٹ کا شمسی پروجیکٹ اور موجودہ رام گڑھ گیس پروجیکٹ، جیسلمیر میں 50 میگاواٹ کا ونڈ پروجیکٹ شامل ہے۔

  مفاہمت نامے کی شرط کے مطابق آر آر وی یواین ایل، پروجیکٹوں سے آف ٹیک گارنٹی کو یقینی بنائے گا اور ترقی یافتہ اراضی کے پارسل کو جے وی سی کو حاصل کرائے گا، اسے اپنی تحویل میں لے گا اور اسے منتقل کرے گا۔سی آئی ایل  فزیبلٹی اسٹڈیز کرے گا اور مجوزہ پروجیکٹوں میں سے ہر ایک کی مالی قابل عملیت کے لیے تجزیہ کرے گا۔

********

  ش ح۔ش م۔رم

U-5939  


(Release ID: 2013347) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi