بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی  نے راجستھان راجیہ ودیوت اُتپادن نگم (آروی یواین ایل )کے ساتھ  ایک معاہدے پر دستخط کیے


یہ معاہدہ چھابڑا تھرمل پاور پلانٹ کی بجلی کی پیداواری لاگت کو کم  اورانتہائی اہمیت کے حامل یونٹس کااضافہ کرنے کرنے کی غرض سے کیاگیاہے

این جی ای ایل نے قابل تجدید توانائی اور گرین ہائیڈروجن منصوبوں کی ترقی کے لیے آروی یواین ایل کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں

Posted On: 10 MAR 2024 8:41PM by PIB Delhi

این ٹی پی سی اور اس کے قابل تجدید توانائی کے ادارے این جی ای ایل نے آج 10 مارچ 2024 کو جے پور میں راجستھان راجیہ ودیوت اُتپادن نگم لمیٹڈ (آروی یواین ایل) کے ساتھ ایک غیر پابنداوربندشوں سے مبرا مفاہمت نامہ (ایم اویو) پر دستخط کیے ہیں۔

این ٹی پی سی  اور آروی یواین ایل کے درمیان مفاہمت نامہ

این ٹی پی سی  اور آروی یواین ایل کے درمیان مفاہمت نامے کا مقصد موجودہ چھابڑاحرارتی بجلی گھرمیں انتہائی اہمیت کے حامل  یونٹس  کا اضافہ کرنے  کے مواقع تلاش کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، فریقین کا مقصد کارکردگی کو بڑھانے اور پلانٹ کے موجودہ یونٹس کی بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کے اقدامات کو نافذ کرنا ہے۔ ایم او یو میں این ٹی پی سی یا اس سے ملحقہ اداروں کے ذریعے آروی یواین ایل کے پرانے  حرارتی یونٹس کی 15 سے 20 سالہ سالانہ بنیاد پر تزئین و آرائش اور جدید کاری (آراینڈایم) کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ اس ایم او یو پر ، بی ڈی، آئی بی ڈی اور کنسلٹنسی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این ٹی پی سی، جناب آر سرنگاپانی اور آر وی یو این ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر،جناب دیویندر شرنگی نے دستخط کیے تھے۔

این جی ای ایل  اور آروی یواین ایل کے درمیان مفاہمت  نامہ

راجستھان میں این ٹی پی سی کی قابل تجدید توانائی کی شاخ این جی ای ایل  اور آروی یواین  ایل کے درمیان مفاہمت نامے کا مقصد 25 گیگاواٹ صلاحیت تک قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹس اور 10 لاکھ ٹن تک سبز ہائیڈروجن ڈیریویٹوز کی صلاحیت  حاصل کرناہے۔ اس مفاہمت نامے پر این جی ای ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، جناب راجیو گپتا اور آر وی یو این ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، جناب دیویندر شرنگی نے دستخط کیے۔

مفاہمت ناموں پر دستخط کی ایک تقریب میں دستخط کیے گئے جو وزیر اعلیٰ کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ،جناب بھجن لال شرمانے  بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ اور کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  اس تقریب میں شرکت کی۔ ان کے علاوہ اس موقع پرراجستھان کی نائب وزیر اعلیٰ محترمہ دیا کماری؛ ریاستی وزیر برائے توانائی محکمہ، حکومت راجستھان،جناب ہیرالال نگر؛ مرکزی کوئلہ سکریٹری شری امرت لال مینا؛ اور راجستھان کے چیف سکریٹری شری سدھانش پنتھ بھی موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00179BU.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029MPV.jpg

این ٹی پی سی لمیٹڈ کی جانب سے، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، جناب گرودیپ سنگھ؛ ڈائریکٹر (ایچ آر)،جناب  ڈی کے پٹیل؛ اور آزاد ڈائرکٹرجناب وویک گپتا اور دیگر سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

این ٹی پی سی لمیٹڈ ہندوستان کی سب سے بڑی مربوط پاور یوٹیلیٹی ہے ،جس میں 75 گیگا واٹ سے زیادہ  بجلی پیداکرنے کی نصب شدہ صلاحیت ہے، جو ہندوستان کی کل بجلی کی طلب میں 25 فیصد کا تعاون کرتی ہے۔ سال 2032 تک، این ٹی پی سی  اپنی غیرقدرتی ایندھن پر مبنی صلاحیت کو 60 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کے ساتھ، کمپنی کے 130 گیگاواٹ کے کل پورٹ فولیو کے 45فیصدسے 50فیصد تک بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔

*********

 (ش ح۔ع م۔ع آ)

U-5938



(Release ID: 2013320) Visitor Counter : 52


Read this release in: Hindi , English