بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آسام کے ضلع سونتی پور میں ستلج جل وِدیُت نِگم کا 50 میگاواٹ کا سولر پروجیکٹ لگایا جائے گا


پیدا ہونے والی بجلی ریاست آسام کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے كے لیے سپلائی كی جائے گی

Posted On: 10 MAR 2024 7:32PM by PIB Delhi

آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنت بسوا سرما نے آج آسام كے سونیت پور میں ستلج جل وِدیُت نِگم گرین انرجی لمیٹڈ (ایس جی ای ایل) کے ذریعہ تیار کیے جانے والے 50 میگاواٹ کے سولر پروجیکٹ کی جو ایس جے وی این کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے، بھومی پوجن تقریب انجام دی۔ 50 میگاواٹ کا سولر پروجیکٹ ضلع سونیت پور میں ڈھکیاجولی ریونیو سیکٹر کے تحت برسولا بلاک کے سیتلماری گاؤں میں تیار کیا جا رہا ہے۔ اس کی تعمیر پر لاگت كا تخمینہ 291 کروڑ روپے كا لگایا گیا ہے۔ یہ پروجیكٹ پہلے سال میں 101 ملین یونٹ ماحول دوست توانائی پیدا کرے گا اور 25 سال میں مجموعی توانائی کی پیداوار تقریباً 2,319 ملین یونٹ ہوگی۔ پیدا ہونے والی توانائی آسام پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کو 3.92 روپے فی یونٹ فراہم کی جائے گی۔

آسام كی حکومت کے ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب اشوک سنگھل؛ ایم پی، تیج پور، جناب پلب لوچن داس؛ ایم ایل اے، بارچلہ، جناب گنیش کمار لمبو؛ ایڈیشنل سکریٹری، بجلی کی وزارت، حکومت ہند، جناب  اجے تیواری؛ ڈائریکٹر (فنانس)، ایس جے وی این، جناب اکھلیشور سنگھ؛ سی ای او، ایس جی ای ایل، جناب اجے سنگھ؛ اور ایم ڈی، اے پی ڈی سی ایل، جناب راکیش کمار بھومی پوجن تقریب میں موجود تھے۔

چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائریکٹر، ایس جے وی این، محترمہ. گیتا کپور نے بتایا کہ ایس جے وی این نے آسام میں اپنا قدم جما لیا ہے اور ایس جے وی این گرین انرجی لمیٹڈ، ایس جے وی این کا قابل تجدید بازو، 200 میگاواٹ، 70 میگاواٹ اور 50 میگاواٹ کی صلاحیت کے تین سولر پروجیکٹ تیار کر رہا ہے۔ اس طرح کل بجلی گنجائش 320 میگاواٹ کے برابر ہے۔  ان میں سے آسام کے دھوبری میں 70 میگاواٹ کے سولر پروجیکٹ کا سنگ بنیاد وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 4 مارچ 2024 کو رکھا تھا۔

ایس جے وی این لمیٹڈ، ایک اول زمرے كا شیڈول- 'اے' منی رتن  مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے جو حكومتِ ہند كی بجلی  كی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ہے۔ اس نے 24 مئی 1988 کو حكومت ہند اور حکومت ہماچل پردیش کے مشترکہ منصوبے کے طور پر اپنا سفر شروع کیا۔

درج شدہ ادارہ ایس جے وی این نے 2377 میگاواٹ کی نصب صلاحیت كے ساتھ 123 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائنوں کے تیرہ پروجیکٹ شروع کیے ہیں۔ ایس جے وی این نے توانائی کی تقریباً تمام اقسام میں تنوع پیدا کیا ہے جیسے ہائیڈرو، تھرمل، ونڈ، سولر، پاور ٹریڈنگ اور ٹرانسمیشن۔

پیش رفت كیساتھ ایس جی وی این کا مقصد سال 2030 تک 25,000 میگاواٹ نصب شدہ صلاحیت اور 2040 تک 50,000 میگاواٹ نصب شدہ صلاحیت کے مشترکہ وژن کو حاصل کرنے کے لیے اہم ترین اہداف کا تعین کرتے ہوئے فروغ حاصل کرنا ہے۔ اس مشترکہ وژن کو حکومت کے عزم کے مطابق وضع کیا گیا ہے۔ ہندوستان سال 2030 تک اپنی بجلی کی صلاحیت کا 50 فیصد غیر فوسل ایندھن پر مبنی توانائی کے ذرائع سے حاصل کر لے گا۔

******

 

 

U.No:5933

ش ح۔رف۔س ا

 


(Release ID: 2013305) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Assamese