کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت-ای ایف ٹی اے،تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ

Posted On: 10 MAR 2024 3:09PM by PIB Delhi

انڈیا-یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن نے آج یعنی 10 مارچ 2024 کو تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (ٹی ای پی اے) پر دستخط کیے۔

ہندوستان ، سوئٹزرلینڈ، آئس لینڈ، ناروے اور لیکٹن سٹائن پر مشتمل ای ایف ٹی اے ممالک کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (ٹی ای پی اے) پر کام کر رہا ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے ،ای ایف ٹی اے ریاستوں کے ساتھ ٹی ای پی اے پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ای ایف ٹی اے، ایک بین الحکومتی تنظیم ہے، جو 1960 میں اپنے چار رکن ممالک کے فائدے کے لیے، آزاد تجارت اور اقتصادی انضمام کے فروغ کے لیے قائم کی گئی تھی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ، کامرس اور صنعت، خوراک اور صارفین کے امور نیز ٹیکسٹائل کے وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا:

‘‘ٹی ای پی اے ایک جدید اور با مقصد تجارتی معاہدہ ہے۔ پہلی بار ہندوستان ، چار ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ، ایف ٹی اے پر دستخط کر رہا ہے - یورپ میں ایک اہم اقتصادی بلاک-ایف ٹی ایز کی تاریخ میں پہلی بار، 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور اگلے 15 سالوں میں ایک ملین براہ راست ملازمتوں کی ضمانت دی گئی ہیں۔ یہ معاہدہ میک ان انڈیا کو فروغ دے گا اور نوجوان اور باصلاحیت افرادی قوت کو مواقع فراہم کرے گا۔

یہ معاہدہ، 14 ابواب پر مشتمل ہے جس میں اشیا سے متعلق مارکیٹ تک رسائی، اصل مقام کے ضابطے، تجارتی سہولت، تجارتی علاج، سینیٹری اور فائٹو سینیٹری اقدامات، تجارت میں تکنیکی رکاوٹیں، سرمایہ کاری کو فروغ، خدمات تک مارکیٹ تک رسائی، دانشورانہ املاک کے حقوق، تجارت اور پائیدار ترقی اور دیگر قانونی اور افقی دفعات شامل ہیں۔

ای ایف ٹی اے، ایک اہم علاقائی گروپ ہے، جس میں سامان اور خدمات میں بین الاقوامی تجارت کو بڑھانے کے کئی بڑھتے ہوئے مواقع ہیں۔ ای ایف ٹی اے یورپ میں تین (دوسرے دو – ای یو اینڈ یو کے) میں سے ایک اہم اقتصادی بلاک ہے۔ ای ایف ٹی اے ممالک میں، سوئٹزرلینڈ ،ہندوستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اس کے بعد ناروے کا نمبر آتا ہے۔

معاہدے کی اہم جھلکیاں درج ذیل ہیں:

  • ای ایف ٹی اے نے اگلے 15 سالوں میں ہندوستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذخیرے کو 100 ارب امریکی ڈالر تک بڑھانے اور اس طرح کی سرمایہ کاری کے ذریعے، ہندوستان میں 10 لاکھ براہ راست روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے مقصد کے ساتھ ،سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا عہد کیا ہے۔ سرمایہ کاری، غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاری کا احاطہ نہیں کرتی ہے۔
  • ایف ٹی اے کی تاریخ میں پہلی بار، ہدف پر مبنی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور ملازمتوں کی تخلیق کے بارے میں قانونی عہد کیا جا رہا ہے۔
  • ای ایف ٹی اے، اپنی شرح کی لائنوں کا 92.2 فیصد پیش کر رہا ہے جو ہندوستان کی 99.6 فیصد برآمدات کا احاطہ کرتا ہے۔ ای ایف ٹی اےکی مارکیٹ تک رسائی کی پیشکش، 100 فیصد غیر زرعی مصنوعات اور ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات (پی اے پی) پر شرح کی رعایت کا احاطہ کرتی ہے۔
  • ہندوستان اپنی ٹیرف لائنوں کا 82.7فیصڈ پیش کر رہا ہے ،جو 95.3 فیصدای ایف ٹی اےبرآمدات کا احاطہ کرتا ہے، جس میں سے 80 فیصد سے زیادہ درآمدی سونا ہے۔ سونے پر موثر ڈیوٹی باقی نہیں رہی۔ آفرز میں توسیع کرتے ہوئے فارما، میڈیکل ڈیوائسز اور ڈبہ بند خوراک وغیرہ جیسے شعبوں میں، پی ایل آئی سے متعلق حساسیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ڈیری، سویا، کوئلہ اور حساس زرعی مصنوعات جیسے شعبوں کو اخراج کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔
  • ہندوستان نے، ای ایف ٹی اے کو 105 ذیلی شعبوں کی پیشکش کی ہے اور 128 ذیلی شعبوں میں سوئٹزرلینڈ سے، 114 ناروے سے، 107 لیختن سٹین سے اور 110 آئس لینڈ سے وعدے کیے ہیں۔
  • ٹی ای پی اے ہ،ماری کلیدی طاقت / دلچسپی کے شعبوں میں ہماری خدمات کی برآمدات کی حوصلہ افزائی کرے گا ،جیسے کہ آئی ٹی خدمات، کاروباری خدمات، ذاتی، ثقافتی، کھیل اور تفریحی خدمات، دیگر تعلیمی خدمات، آڈیو ویژول سروسز وغیرہ۔
  • ای ایف ٹی اے کی جانب سے خدمات کی پیشکشوں میں سروسز کی ڈیجیٹل ڈیلیوری (موڈ 1)، تجارتی موجودگی (موڈ 3) کے ذریعے بہتر رسائی اور کلیدی اہلکاروں کے داخلے اور عارضی قیام (موڈ 4) کے لیے بہتر وعدے اور یقین شامل ہیں۔
  • ٹی ای پی اے کے پاس پیشہ ورانہ خدمات، جیسے نرسنگ، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، آرکیٹیکٹس وغیرہ میں، باہمی شناخت کے معاہدوں کی دفعات ہیں۔
  • ٹی ای پی اے میں، املاک کے دانشورانہ حقوق سے متعلق وعدے ٹی آر آئی پی ایس کی سطح پر ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کے ساتھ،آئی پی آر کا باب، جس میں آئی پی آر کے لیے اعلیٰ معیار ہے، ہمارے مضبوط آئی پی آر نظام کو ظاہر کرتا ہے۔ عام ادویات میں ہندوستان کے مفادات اور پیٹنٹ کے سدا بہار ہونے سے متعلق خدشات کو پوری طرح دور کیا گیا ہے۔
  • ہندوستان پائیدار ترقی، جامع ترقی، سماجی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنی وابستگی کا اشارہ کرتا ہے۔
  • تجارتی طریقہ کار کی شفافیت، کارکردگی، سادگی، ہم آہنگی اور مستقل مزاجی کو فروغ دیتا ہے۔
  • ٹی ای پی اے، ہمارے برآمد کنندگان کو خصوصی معلومات تک رسائی اور تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گا۔ اس سے ہندوستانی ساختہ اشیاء کی برآمدات کو فروغ ملے گا اور ساتھ ہی خدمات کے شعبے کو مزید منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم ہوں گے۔
  • ٹی ای پی اے یورپی یونین کی مارکیٹوں میں ضم ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی عالمی خدمات کی 40 فیصد سے زیادہ برآمدات، یورپی یونین کو ہیں۔ ہندوستانی کمپنیاں، یورپی یونین تک اپنی مارکیٹ کی رسائی کو بڑھانے کے لیے سوئٹزرلینڈ کو ایک بنیاد کے طور پر دیکھ سکتی ہیں۔
  • ٹی ای پی اے، بنیادی ڈھانچہ اور کنیکٹی ویٹی، مینوفیکچرنگ، مشینری، فارماسیوٹیکل، کیمیکل، ڈبہ بند خوراک، نقل و حمل اور لاجسٹکس، بینکنگ اور مالیاتی خدمات اور انشورنس جیسے شعبوں میں، گھریلو مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کرکے ‘‘میک ان انڈیا’’ اور آتم نر بھر بھارت کو تحریک دے گا۔
  • ٹی ای پی اے، ہندوستان میں اگلے 15 سالوں میں ہندوستان کی نوجوان خواہش مند افرادی قوت کے لیے، بڑی تعداد میں براہ راست ملازمتوں کی تخلیق کو تیز کرے گا، جس میں پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت کے لیے بہتر سہولیات شامل ہے۔ ٹی ای پی اے ،ٹیکنالوجی کے تعاون اور درست انجینئرنگ، ہیلتھ سائنسز، قابل تجدید توانائی، اختراع اورتحقیق و ترقی میں دنیا کی معروف ٹیکنالوجیوں تک رسائی کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔


*****

(ش ح –ا ع- ر ا)    

U.No.5925


(Release ID: 2013274) Visitor Counter : 347


Read this release in: English , Hindi