بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر اور سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مدھیہ پردیش میں این ٹی پی سی، آر ای ایل کے بریٹھی سولر توانائی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے


3200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے بریٹھی سولر توانائی پروجیکٹ تیار ہوگا اور اس کے مکمل ہونے پر 3 لاکھ سے زیادہ گھروں کو بجلی پہنچائی جاسکے گی

Posted On: 09 MAR 2024 5:46PM by PIB Delhi

بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ اور سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار 10 مارچ 2024 کو، مدھیہ پردیش میں این ٹی پی سی، آر ای ایل کے بریٹھی سولر توانائی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع میں بریٹھی قابل تجدید توانائی پارک میں واقع، 630 میگاواٹ کے سولر پروجیکٹ پر  3200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اور اس کے مکمل ہونے پر 3 لاکھ سے زیادہ گھروں کو روشن کرنے میں مدد ملے گی۔ اسے نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کی الٹرا میگا قابل تجدید توانائی پاور پارکس اسکیم کے موڈ-8 کے تحت تیار کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013JTC.png

اس منصوبے کے شروع ہونے سے نہ صرف گرڈ کو گرین پاور کی فراہمی ہو گی بلکہ لوگوں کو سستی بجلی کی فراہمی بھی یقینی ہوگی۔ دریں اثنا، منصوبے کی تعمیر سے خطے میں براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

پائیدار بجلی کی پیداوار کی طرف ایک قدم کی شکل میں، یہ منصوبہ سالانہ 12 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرے گا، اس طرح ملک کو اپنی موسمیاتی عہد بندی اور سبز توانائی اہداف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00265O0.jpg

این ٹی پی سی لمیٹڈ ہندوستان کی سب سے بڑی مربوط پاور یوٹیلیٹی ہے، جس میں 75 گیگا واٹ سے زیادہ کی نصب شدہ صلاحیت ہے، جو ہندوستان میں بجلی کی کل طلب کا  25 فیصد حصہ ڈالتی ہے۔ 2032 تک، این ٹی پی سی اپنی غیر حیاتیاتی وسائل پر مبنی صلاحیت کو کمپنی کے  130 گیگاواٹ کے پورٹ فولیو کے 45 فیصد- 50 فیصد تک توسیع کرنا چاہتی ہے، جس میں 60 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت شامل ہوگی۔

******

ش  ح۔ ج ق ۔ م ر

U-NO. 5908


(Release ID: 2013092) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Tamil