زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج جھارکھنڈ کے چائے باسا میں 3 روزہ قومی ڈیری میلہ اور زرعی نمائش کا افتتاح کیا

Posted On: 09 MAR 2024 4:58PM by PIB Delhi

قبائلی امور، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر جناب ارجن منڈا نے آج جھارکھنڈ کے مغربی سنگھ بھوم ضلع کے چائے باسا میں 3 روزہ قومی ڈیری میلہ اور زرعی نمائش کا افتتاح کیا۔ ڈیری میلہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے  ، جہاں ڈیری سائنس کی جدید ترین ٹیکنالوجیوں  کو کسانوں تک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ملک کے کسانوں اور مویشی پالنے والوں کو دودھ کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے سائنسی طریقے اپنانے کی ضرورت ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017TSQ.jpg

 

اپنے خطاب میں جناب ارجن منڈا نے کہا کہ کولہن کی سرزمین پر  ، اس تقریب کا انعقاد زراعت کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک زراعت کے میدان میں ترقی کر رہا ہے لیکن ہمارا خطہ کافی پسماندہ ہے لیکن، اب ہم اس علاقے میں زرعی کام کو آگے بڑھانے کے لیے کام کریں گے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ جھارکھنڈ میں  ، اس طرح کا پہلا پروگرام کولہن کی سرزمین پر نیشنل ڈیری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، کرنال، ہریانہ کے ذریعے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس دوران  ، ادارے کی طرف سے اطلاع ملی کہ ہم یہاں دودھ کی پیداوار بڑھا سکتے ہیں اور میں اس علاقے میں اس کا ایک سنٹر کھولنے کی کوشش کروں گا تاکہ لوگوں کو دودھ کی پیداوار میں مدد مل سکے۔ جناب منڈا نے کہا کہ میں ان کسانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں  ، جو ملک کی معیشت میں بہت زیادہ  تعاون  کر رہے ہیں۔ جناب ارجن منڈا نے کاشتکار برادری پر زور دیا کہ وہ حکومت کی طرف سے شروع کی گئی کئی اہم اسکیموں جیسے پی ایم فصل بیما اور پی ایم کسان سمردھی کا فائدہ اٹھائیں۔

 

A person speaking into a microphone with flowersDescription automatically generated

 

مرکزی وزیر نے  قائم کئے گئے اسٹالوں کا دورہ کیا اور فارمرز پروڈیوسر آرگنائزیشن  ( ایف پی اوز )  اور مقامی کسانوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کسانوں کی محنت اور زرعی سائنسدانوں کی تیار کردہ ٹیکنالوجیز جیسے کہ فصلوں کے اسپرے اور فصلوں کی نگرانی کے لیے استعمال کیے جانے والے زرعی ڈرونز کے استعمال کی بدولت ملک غذائی پیداوار میں خود کفیل ہو گیا ہے۔

 

A group of people standing around a cowDescription automatically generated

 

کرنال کے نیشنل ڈیری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دھیر سنگھ نے کہا کہ ’ امرت کال ‘ اتسو کے ایک حصے کے طور پر، یہ میلہ مویشیوں کی پیداوار کے انتظام اور ڈیری پروسیسنگ کے میدان میں   ، وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق 2047 ء تک بھارت  میں اختراعی زرعی ٹیکنالوجی کو وسعت دے کر نئی جہتیں قائم کرے گا۔

 

A group of people standing around a large bag of foodDescription automatically generated

 

اس میلے میں 6 ہزار سے زائد مویشی پالنے والے، کاشتکار،  ان پٹ ڈیلرز، تاجر، طلباء، سرکاری اور غیر سرکاری محکموں کے افسران اور ملازمین شرکت کر رہے ہیں، جس میں ملک کے مختلف تحقیقی اداروں کی تیار کردہ ٹیکنالوجیز، ضلعی سطح کے محکموں اور متعلقہ محکموں کے باغبانی کا محکمہ ،  مویشی اور و ویٹرنری کا محکمہ ، محکمہ زراعت، نبارڈ بینک، ڈسٹرکٹ سیریکلچر ڈپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ اریگیشن ڈپارٹمنٹ، ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ وغیرہ کی جانب سے  فریقین کو نمائش    میں حصہ لینے کا موقع  دیا گیا ہے  ، جس میں زرعی ٹیکنالوجیز، گائے اور ، گائے  کی نسل کے  مویشیوں کے 50 سے زائد نمائشی اسٹال لگائے گئے ہیں اور دوسرے  مویشی بھی رکھے گئے ہیں۔ قبائلی علاقوں میں  مویشیوں اور زراعت کی ہمہ جہت ترقی کے لیے جدید نسل کے  مویشیوں کے مقابلہ حسن کے ساتھ ساتھ مویشیوں کی صحت کے لیے طبی کیمپ بھی لگائے جا رہے ہیں۔

 

A group of men standing around a table with foodDescription automatically generated

 

میلے میں کسانوں کو زراعت اور مویشی پالنے کی ٹیکنالوجی کے جدید پہلوؤں سے روشناس کرانے کے لیے ، کسان سائنسی مکالمے اور کسان سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے، جس میں کاشتکاری اور مویشی پروری  سے متعلق سوالات کے فوری حل پیش کیے جا رہے ہیں۔ مغربی سنگھ بھوم ضلع کے مختلف بلاکس اور گاؤوں کے کسان بھائی بہن بھی میلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ تحقیق کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سبزیوں کی پیداوار، فصل کی پیداوار، ڈیری پروڈکشن مینجمنٹ، پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے میدان میں ریکارڈ قائم کرنے والے کسانوں کو  ، ان کی  حوصلہ افزائی کے لیے میلے میں انعامات سے نوازا جائے گا۔  درج فہرست قبائل کے ذیلی پلان کے تحت کسانوں کو زرعی علم کو فروغ دینے کے لیے ساز و سامان  کی ٹیکنالوجی بھی دستیاب کرائی جائے گی۔

A group of people standing under a tentDescription automatically generated

تقریب کے  افتتاح کے دوران مغربی سنگھ بھوم ضلع سے رکن پارلیمنٹ محترمہ گیتا کوڈا کے علاوہ ، زرعی سائنسدان، ایف پی اوز  اور کسان بھی موجود تھے۔  ہریانہ کے کرنال کا آئی سی اے آر -  نیشنل ڈیری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ،  9 سے 11   مارچ  ، 2024 ء  کے دوران ، اس ڈیری میلے اور زرعی نمائش کا اہتمام کر رہا ہے۔ یہ میلہ قبائلی علاقے میں مویشیوں اور زراعت کی ہمہ جہت ترقی کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔

A group of people sitting in chairsDescription automatically generated

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U.No. 5904


(Release ID: 2013078) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil