بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے وزیر اعظم نے اروناچل پردیش   کے دیبانگ میں 2880 میگاواٹ کے کثیر مقصدی  پن بجلی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا


دیبانگ باندھ بھارت کا بلند ترین  باندھ ہوگا: وزیر اعظم

ہر سال 11000 ملین یونٹ سے زیادہ  پن بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ؛ فروری 2032 ء میں شروع  کر دیا جائے گا

Posted On: 09 MAR 2024 5:43PM by PIB Delhi

بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 9 مارچ  ، 2024 ء کو اروناچل پردیش کے ایٹا نگر میں وِکسِت  بھارت وِکست  شمال مشرق پروگرام  کے تحت اروناچل پردیش کے نشیبی دیبانگ وادی ضلع میں  این ایچ پی سی  لمیٹیڈ کے 2880 میگاواٹ کے دیبانگ  کثیر مقصدی  پن بجلی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا ۔ وزیر اعظم نے  منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، سکم، تری پورہ اور اروناچل پردیش میں  تقریباً 55600 کروڑ روپے کے  متعدد ترقیاتی منصوبوں کا  افتتاح کیا،  انہیں قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔  آج کے ترقیاتی منصوبوں میں ریل، سڑک، صحت، ہاؤسنگ، تعلیم، سرحدی بنیادی ڈھانچہ ، آئی ٹی، بجلی، تیل اور گیس جیسے شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔ تقریب میں اروناچل پردیش کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل کیوالیا تریوکرم پرنائک ، اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو اور اروناچل پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب چونا مین۔نے بھی شرکت کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے آج اروناچل پردیش میں دیبانگ  کثیر مقصدی  پن بجلی پروجیکٹ اور تری پورہ میں  شروع ہونے والے شمسی بجلی پروجیکٹ  کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ   شمال مشرق میں بلند ترین پل اور بلند ترین ڈیم کو قوم کے نام وقف کرنے کے بعد اب ’’ دیبانگ  باندھ  بھارت کا سب سے اونچا  باندھ ہوگا ‘‘  ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MQ45.jpg

دیبانگ پروجیکٹ ملک کا سب سے بلند  ڈیم ہوگا  اور یہ 31875  کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔  یہ بجلی پیدا کرے گا، سیلاب کی روک تھام میں مدد کرے گا اور خطے میں روزگار کے مواقع اور سماجی اقتصادی ترقی کا باعث بنے گا۔

2880 میگاواٹ کا دیبانگ  کثیر مقصدی پروجیکٹ اروناچل پردیش کے  نشیبی دیبانگ ویلی ضلع کے منلی گاؤں کے قریب شروع ہوگا۔ اس پروجیکٹ میں 278 میٹر اونچا ڈیم ہوگا، جو بھارت کا سب سے اونچا کنکریٹ گریوٹی ڈیم ہوگا۔ اس ڈیم کو رولر کمپیکٹڈ کنکریٹ (آر سی سی) تکنیک سے تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے اور یہ دنیا کا سب سے اونچا آر سی سی ڈیم ہوگا۔ دیبانگ ڈیم  میں ایک ماہ  کے دوران 5 لاکھ کیوبک میٹر سے زیادہ کی کنکریٹ  ڈالی جائے گی ، جو دنیا  میں پہلی مرتبہ ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EKDN.png

یہ پروجیکٹ ہر سال 11223 ملین پن بجلی یونٹ  پیدا کرے گا، جو صاف اور سبز توانائی فراہم کرے گا  ، جو شمالی گرڈ میں فراہم کی جائے گی۔ 108 ماہ کی تعمیراتی مدت کے ساتھ، یہ  پروجیکٹ فروری  ، 2032  ء میں  کام کرنا شروع  کر دے گا ۔ اس میں تعمیراتی مرحلے کے دوران 500 افراد اور آپریشن کے دوران 300 افراد کو براہ راست روزگار فراہم کرنے کی صلاحیت ہے۔

دیبانگ پروجیکٹ اروناچل پردیش  ریاست کی ترقی کے لیے لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ کے لیے 12 فی صد  مفت بجلی اور اضافی 1 فی صد  مفت بجلی فراہم کرے گا۔ یہ منصوبہ ریاست اور ملک کو نیٹ زیرو کے ہدف کی طرف ترقی کرنے کے قابل بنائے گا۔

پروجیکٹ کو توانائی ذخیرہ کرنے کے منصوبے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں بجلی کی پیداوار کے علاوہ سیلاب میں اعتدال پسندی بھی اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔ سیلاب کی روک تھام  بھی اس کے  اہم مقاصد  میں سے ایک ہے  ۔ سیلاب کو معتدل بنانے کے لیے مانسون میں آبی ذخائر کو فل ریزروائر لیول سے نیچے رکھ کر 1282.60 ملین مکعب میٹر کی گنجائش پیدا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں :

Prime Minister inaugurates, dedicates to nation and lays foundation stone for multiple development projects worth Rs. 55,600 crores in Manipur, Meghalaya, Nagaland, Sikkim, Tripura and Arunachal Pradesh

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U.No. 5905


(Release ID: 2013069) Visitor Counter : 85