وزارت خزانہ
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سی بی آئی سی نے دو سرکلرز کے ذریعے صنفی شمولیت کا التزام فراہم کیا اور بین الاقوامی تجارت میں خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی
Posted On:
09 MAR 2024 1:41PM by PIB Delhi
سینٹرل بورڈ آف انڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) صنفی شمولیت والے تجارتی ماحول کو فروغ دینے کے لیے عہدبستہ ہے جو خواتین کو عالمی معیشت میں بامعنی کردار ادا کرنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔ سی بی آئی سی نے بین الاقوامی تجارت اور کام کی جگہ کے ماحول میں صنفی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔

اس جذبے کو ذہن میں رکھتے ہوئے سینٹرل بورڈ آف انڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز کے ذریعے ایک سرکلر نمبر 02/2024 مجریہ 8 مارچ 2024 (https://taxinformation.cbic.gov.in/view-pdf/1003193/ENG/Circulars) جاری کیا گیا ہے، جس میں اس کے میدان میں کام کرنے والے اداروں کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے:
-
مستقل تجارتی سہولت کمیٹی (پی ٹی ایف سی) اور کسٹمز کلیئرنس سہولت کمیٹی (سی سی ایف سی) کے اجلاسوں میں خواتین کی نمائندگی ہو
-
تجارتی اداروں / سرپرستوں کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ خواتین تاجروں اور خواتین لاجسٹکس سروس فراہم کنندگان کے لیے مخصوص ہیلپ ڈیسک اور پروسیسنگ میکانزم قائم کریں، نیز
-
خواتین کے لیے متعلقہ تربیت پیش کرکے خواتین لاجسٹکس سروس فراہم کنندگان، فریٹ فارورڈرز اور کسٹم بروکرز کو ہنر مند بنانے میں مدد کی جائے
مزید برآں، لاجسٹکس کے شعبے میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایک سرکلر نمبر 03/2024 تاریخ 8وہ مارچ 2024 (https://taxinformation.cbic.gov.in/view-pdf/1003194/ENG/Circulars) کو بھی سی بی آئی سی اداروں کو جاری کیا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ:
-
خواتین کے لیے محفوظ کام کے ماحول کی فراہمی اور صنفی شمولیت والے بنیادی ڈھانچے، بشمول دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے اور خدمات، خاص طور پر کریچ، مناسب روشنی، پینک بٹن، صنفی نقطہ نظر سے سہولیات کی باقاعدگی سے اپ گریڈیشن ہو، نیز
-
تمام متعلقہ عملے / اسٹیک ہولڈروں کے لیے باقاعدگی سے صنفی حساسیت تربیتی سیشن منعقد کرکے آگاہی پھیلائی جائے۔
مذکورہ بالا اقدامات کام کی جگہ کے ایکو سسٹم کے دائرے میں صنفی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے سی بی آئی سی کی لگن کے غماز ہیں۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 5902
(Release ID: 2013008)