سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیویانگ جنوں کی اختیارکاری کے محکمے نے قوت گویائی اور سماعت سے محروم دیویانگ جنوں کی مدد کے لیے سائنیبل کمیونی کیشنز کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے

Posted On: 09 MAR 2024 10:01AM by PIB Delhi

دیویانگ جنوں کی اختیارکاری کے محکمے  نے دیویانگ جنوں کی حمایت میں اضافہ کرنے کی سمت میں ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے، سائنیبل کمیونی کیشنز کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ یہ مفاہمتی عرضداشت قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کے لیے حمایت میں اضافہ کرنے کی سمت میں اٹھائے جانے والے ایک اہم قدم کو اجاگر کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z577.jpg

اس مفاہمتی عرضداشت کا مقصد بصارت اور سماعت سے محروم دیویانگ جنوں کے لیے مواصلات اور رسائی میں اضافہ کرنا ہے۔ فی الحال، مختلف محکمانہ تنظیمیں مختلف ہیلپ لائن نمبرس استعمال کرتی ہیں، اورایک مرکزی طور  پر رکھ رکھاؤ والے صارف دوست شارٹ کوڈ  ہیلپ لائن نمبر قائم کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔دیویانگ جنوں کے لیے قومی سطح کے ہیلپ لائن نمبر، شارٹ کوڈ- 14456، 8 جنوری 2024 کو گوا کے انٹرنیشنل پرپل فیسٹ میں لانچ کیا گیا تھا۔ اے وائی جے این آئی ایس ایچ ڈی (ڈی) نے 27 جنوری 2024 کو ہیلپ لائن سروس کا آغاز کیا تھا۔ یہ مندرجہ ذیل خصوصیات کی حامل ہے:

- شارٹ کوڈ: 14456- ٹول فری، ڈی او ٹی کے ذریعہ فراہم کردہ

- بے ٹاک کٹی – چنئی کے ذریعہ فراہم کردہ کلاؤڈ  پر مبنی جدید آئی وی وی آر ایس

- اے وائی جے این آئی ایس ایچ ڈی (ڈی)- ممبئی میں منعقدہ، سی ڈی اے سی- پونے کےذریعہ فراہم کردہ ورچووَل مشین

- اضافی چینلس اور 21 معذوریوں سے متعلق پہلے سے ریکارڈ شدہ آواز پر مبنی اطلاعات

- انگریزی اور ہندی میں آئی وی آر ایس مواد، تعاون کے لیے 6 کال سینٹروں سے مربوط

قوت گویائی اور سماعت سے محروم دیویانگ جنوں کی مدد کے لیے، سائنیبل کمیونی کیشنز کے ساتھ یہ اشتراک سی ایس آر فنڈنگ کے توسط سے آئی ایس ایل انٹرپریٹرس فراہم کرے گا۔ یہ ہیلپ لائن ہفتے کے دنوں میں صبح 9 بجے سے شام 5:30 تک جاری رہا کرے گی۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5893


(Release ID: 2012952) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi , Tamil